bible
ra
🌐 Language
English
Español
Français
Deutsch
Português
Italiano
Nederlands
Русский
中文
日本語
한국어
العربية
Türkçe
Tiếng Việt
ไทย
Indonesia
All Languages
Home
/
Urdu
/
Urdu UCV (اُردو ہم عصر ترجُمہ)
/
Ezekiel 42
Ezekiel 42
Urdu UCV (اُردو ہم عصر ترجُمہ)
← Chapter 41
Jump to:
Chapter 1
Chapter 2
Chapter 3
Chapter 4
Chapter 5
Chapter 6
Chapter 7
Chapter 8
Chapter 9
Chapter 10
Chapter 11
Chapter 12
Chapter 13
Chapter 14
Chapter 15
Chapter 16
Chapter 17
Chapter 18
Chapter 19
Chapter 20
Chapter 21
Chapter 22
Chapter 23
Chapter 24
Chapter 25
Chapter 26
Chapter 27
Chapter 28
Chapter 29
Chapter 30
Chapter 31
Chapter 32
Chapter 33
Chapter 34
Chapter 35
Chapter 36
Chapter 37
Chapter 38
Chapter 39
Chapter 40
Chapter 41
Chapter 42
Chapter 43
Chapter 44
Chapter 45
Chapter 46
Chapter 47
Chapter 48
Chapter 43 →
1
پھر وہ مُجھے شمال کی جانِب سے بیرونی صحن میں لے آیا اَور اُن کمروں کے پاس لایا جو بیت المُقدّس کے صحن کے مقابل یعنی شمال کی جانِب بیرونی دیوار کے مقابل تھے۔
2
وہ عمارت جِس کے دروازہ کا رُخ شمال کی جانِب تھا، سَو ہاتھ لمبی اَور پچاس ہاتھ چوڑی تھی۔
3
اَندرونی صحن سے بیس ہاتھ کی دُوری پر کے حِصّہ میں اَور بیرونی صحن کے فرش کے مقابل تینوں منزلوں پر ایک دُوسرے کے مقابل برامدے تھے۔
4
کمروں کے سامنے دس ہاتھ چوڑا اَور سَو ہاتھ لمبا اَندرونی راستہ تھا۔ اُن کے دروازے شمال کی جانِب تھے۔
5
اُوپر کی مَنزل کے کمرے چُھوٹے تھے کیونکہ عمارت کی اُس مَنزل پر برامدوں نے درمیانی اَور نِچلی مَنزل سے زِیادہ جگہ لے رکھی تھی۔
6
تیسری مَنزل کے کمروں کے سُتون نہ تھے، جَیسا کہ صحن کے تھے، اِس لیٔے اُن کے فرش کا رقبہ نِچلی مَنزل اَور درمیانی مَنزل کے کمروں سے کم تھا۔
7
کمروں کے اَور بیرونی صحن کے مدّمقابل پچاس ہاتھ لمبی ایک بیرونی دیوار تھی جو کمروں کے سامنے سے ہوکر گزرتی تھی۔
8
حالانکہ بیرونی کمروں سے لگ کر بنے ہُوئے کمروں کی قطار پچاس ہاتھ لمبی تھی لیکن پاک مُقدّس کے نزدیک بنے ہُوئے کمروں کی قطار سَو ہاتھ لمبی تھی۔
9
نِچلے کمروں میں بیرونی صحن سے داخل ہونے کے لیٔے مشرق کی جانِب سے دروازہ تھا۔
10
جُنوب میں بیرونی صحن کی دیوار سے لگ کر بیت المُقدّس کے صحن سے لگ کر اَور بیرونی دیوار کے مقابل کمرے تھے
11
جِن کے سامنے گزرگاہ بنی ہُوئی تھی۔ یہ کمرے شمال کی جانِب بنے ہُوئے کمروں کی مانند تھے۔ اُن کی لمبائی اَور چوڑائی اُن ہی کے برابر تھی اَور اُن کی گزرگاہ، مخارج یکساں اَور ہو بہُو شمال کی جانِب بنے ہُوئے دروازوں کے مُطابق تھے۔
12
جُنوب میں بنے ہُوئے کمروں کے دروازے تھے۔ مشرق کی جانِب بڑھتی ہُوئی دیوار کے سامنے کی راہ کے سِرے پر ایک دروازہ تھا جہاں سے لوگ کمروں میں داخل ہوتے تھے۔ جُنوب کی طرف کے کمروں کے دروازے تھے۔ کمروں میں داخل ہونے کے لئے راستے کے شروع میں ایک دروازہ تھا۔ یہ راستہ مشرق کی طرف پھیلی ہوئی مساوی دیوار کے مدّمقابل تھا۔
13
پھر اُس نے مُجھ سے کہا، ”شمالی اَور جُنوبی کمرے جِن کا رُخ بیت المُقدّس کے صحن کی طرف ہے کاہِنوں کے کمرے ہیں جہاں یَاہوِہ کے حُضُور میں جانے والے کاہِنؔ نہایت مُقدّس قُربانیاں کھایٔیں گے۔ وہاں وہ نہایت مُقدّس قُربانیاں رکھیں گے جَیسے نذر کی قُربانیاں، گُناہ کی قُربانیاں اَور خطا کی قُربانیاں وغیرہ کیونکہ وہ مقام مُقدّس ہے۔
14
ایک بار کاہِنؔ مُقدّس علاقہ میں داخل ہو جایٔیں تو وہ اُس وقت تک بیرونی صحن میں نہیں جا سکتے جَب تک کہ وہ اَپنے کپڑے نہ اُتاریں جنہیں پہن کر وہ خدمت کرتے ہیں کیونکہ وہ مُقدّس ہوتے ہیں۔ جَب وہ اُن جگہوں میں جاتے ہیں جو عوام کے لیٔے ہوتی ہیں تَب دُوسرے کپڑے پہن کر جایٔیں۔“
15
جَب اُس نے بیت المُقدّس کے اَندر کی چیزیں ناپ لیں تَب اُس نے مُجھے مشرقی پھاٹک کی راہ سے باہر نکالا اَور چاروں طرف کے علاقہ کی پیمائش کرلی۔
16
اُس نے پیمائش کے سَرکنڈے سے مشرق کی طرف کا حِصّہ ناپا جو پانچ سَو ہاتھ تھا۔
17
اُس نے شمال کی طرف کا حِصّہ ناپا؛ وہ بھی پیمائش کے سَرکنڈے کے مُطابق پانچ سَو ہاتھ تھا۔
18
اُس نے جُنوب کی طرف کا حِصّہ ناپا۔ وہ بھی پیمائش کے سَرکنڈے کے مُطابق پانچ سَو ہاتھ نِکلا۔
19
پھر وہ مغرب کی جانِب مُڑا اَور وہ حِصّہ ناپا۔ وہ بھی پیمائش کے سَرکنڈے کے مُطابق پانچ سَو ہاتھ تھا۔
20
اِس طرح اُس نے چاروں سمت کی جگہیں ناپیں۔ اُس کے چاروں طرف دیوار تھی جو پانچ سَو ہاتھ لمبی اَور پانچ سَو ہاتھ چوڑی تھی تاکہ مُقدّس علاقہ کو عام علاقہ سے جُدا کرے۔
← Chapter 41
Jump to:
Chapter 1
Chapter 2
Chapter 3
Chapter 4
Chapter 5
Chapter 6
Chapter 7
Chapter 8
Chapter 9
Chapter 10
Chapter 11
Chapter 12
Chapter 13
Chapter 14
Chapter 15
Chapter 16
Chapter 17
Chapter 18
Chapter 19
Chapter 20
Chapter 21
Chapter 22
Chapter 23
Chapter 24
Chapter 25
Chapter 26
Chapter 27
Chapter 28
Chapter 29
Chapter 30
Chapter 31
Chapter 32
Chapter 33
Chapter 34
Chapter 35
Chapter 36
Chapter 37
Chapter 38
Chapter 39
Chapter 40
Chapter 41
Chapter 42
Chapter 43
Chapter 44
Chapter 45
Chapter 46
Chapter 47
Chapter 48
Chapter 43 →
All chapters:
1
2
3
4
5
6
7
8
9
10
11
12
13
14
15
16
17
18
19
20
21
22
23
24
25
26
27
28
29
30
31
32
33
34
35
36
37
38
39
40
41
42
43
44
45
46
47
48