bible
ra
🌐 Language
English
Español
Français
Deutsch
Português
Italiano
Nederlands
Русский
中文
日本語
한국어
العربية
Türkçe
Tiếng Việt
ไทย
Indonesia
All Languages
Home
/
Urdu
/
Urdu UCV (اُردو ہم عصر ترجُمہ)
/
Ezekiel 46
Ezekiel 46
Urdu UCV (اُردو ہم عصر ترجُمہ)
← Chapter 45
Jump to:
Chapter 1
Chapter 2
Chapter 3
Chapter 4
Chapter 5
Chapter 6
Chapter 7
Chapter 8
Chapter 9
Chapter 10
Chapter 11
Chapter 12
Chapter 13
Chapter 14
Chapter 15
Chapter 16
Chapter 17
Chapter 18
Chapter 19
Chapter 20
Chapter 21
Chapter 22
Chapter 23
Chapter 24
Chapter 25
Chapter 26
Chapter 27
Chapter 28
Chapter 29
Chapter 30
Chapter 31
Chapter 32
Chapter 33
Chapter 34
Chapter 35
Chapter 36
Chapter 37
Chapter 38
Chapter 39
Chapter 40
Chapter 41
Chapter 42
Chapter 43
Chapter 44
Chapter 45
Chapter 46
Chapter 47
Chapter 48
Chapter 47 →
1
” ’یَاہوِہ قادر کا یہ فرمان ہے: جِس کا رُخ مشرق کی جانِب ہے کام کاج کے چھ دِن بند رکھا جائے لیکن سَبت کے دِن اَور نئے چاند کے دِن اُسے کھولا جائے۔
2
فرمانروا شہزادہ باہر سے پھاٹک کے برامدے کی راہ سے ہوتا ہُوا اَندر داخل ہو اَور پھاٹک کے چوکھٹ کے پاس کھڑا ہو جائے۔ کاہِنؔ اُس کی سوختنی نذر اَور اُس کی سلامتی کی نذریں گذرانیں۔ وہ دروازہ کے آستانہ پر عبادت کرے اَور تَب باہر چلا جائے۔ لیکن پھاٹک شام تک بند نہ کیا جائے گا۔
3
سَبت اَور نئے چاند کے دِنوں میں مُلک کے لوگ اُس پھاٹک کے مدخل پر یَاہوِہ کی حُضُوری میں عبادت کیا کریں۔
4
سَبت کے دِن شہزادہ یَاہوِہ کے لیٔے جو سوختنی نذر لایٔے وہ چھ نر برّے اَور ایک مینڈھا ہُوں جو سَب کے سَب بے عیب ہُوں۔
5
مینڈھے کے ساتھ ایک ایفہ نذر کی قُربانی ہو اَور برّوں کے ساتھ وہ اَپنی مرضی کے مُطابق جِتنا چاہے فی ایفہ ایک ہِین روغن سمیت دے۔
6
نئے چاند کے دِن وہ ایک بچھڑا، چھ برّے اَور ایک مینڈھا گذرانے گا جو سَب کے سَب بے عیب ہُوں۔
7
اَور نذر کی قُربانی کے طور پر وہ بچھڑے کے ساتھ ایک ایفہ، مینڈھے کے ساتھ ایک ایفہ اَور برّوں کے ساتھ جِتنا وہ دینا چاہے ہر ایفہ کے ساتھ ایک ہِین روغن سمیت مُہیّا کرے۔
8
جَب شہزادہ اَندر آئے تو وہ پھاٹک کے برامدے کی راہ داخل ہو اَور اُسی راہ سے باہر چلا جائے۔
9
” ’جَب مُلک کے لوگ مُقرّرہ عیدوں کے موقعوں پر یَاہوِہ کے حُضُور میں آئیں تَب جو شمالی پھاٹک سے ہوکر عبادت کے لیٔے داخل ہو وہ جُنوبی پھاٹک کی راہ سے باہر نکل جائے اَورجو جُنوبی پھاٹک سے ہوکر داخل ہو وہ شمالی پھاٹک کی راہ سے باہر چلا جائے۔ کویٔی شخص اِسی پھاٹک کی راہ سے نہ لَوٹے جِس پھاٹک کی راہ سے ہوکر وہ اَندر آیاتھا بَلکہ ہر شخص اَپنے سامنے کے پھاٹک سے ہوکر باہر نکلے۔
10
شہزادہ بھی اُن کے ساتھ ہو جو اُن ہی کے ساتھ اَندر داخل ہو اَور جَب وہ باہر نکلیں تو اُن کے ساتھ باہر جائے۔
11
تہواروں اَور مُقرّرہ عیدوں کے موقعوں پر بچھڑے کے ساتھ ایک ایفہ، مینڈھے کے ساتھ ایک ایفہ اَور برّوں کے ساتھ اَپنی مرضی کے مُطابق نذر کی قُربانی ہوگی جو ہر ایفہ کے ساتھ ایک ہِین روغن سمیت ہو۔
12
” ’جَب شہزادہ یَاہوِہ کے حُضُور رضا کی قُربانی مُہیّا کرے، خواہ وہ سوختنی نذر ہو یا سلامتی کی نذریں ہُوں، تَب اُس کے لیٔے وہ پھاٹک کھولا جائے جِس کا رُخ مشرق کی جانِب ہے۔ وہ اَپنی سوختنی نذر یا سلامتی کی نذریں اِسی طرح پیش کرے جَیسے وہ سَبت کے دِن کرتا ہے۔ تَب وہ باہر نکل جائے گا اَور اُس کے جانے کے بعد پھاٹک بند کر دیا جائے گا۔
13
” ’اَور ہر روز تُو ایک بے عیب یک سالہ برّہ یَاہوِہ کے لیٔے سوختنی نذر کی خاطِر مُہیّا کرےگا جسے تُو ہر صُبح مُہیّا کرنا۔
14
تُو اُس کے ساتھ ہر صُبح نذر کی قُربانی کے طور پر ایفہ کا چھٹا حِصّہ بھی مُہیّا کرنا جو آٹے کو نم کرنے کے لیٔے ہِین کے تیسرے حِصّہ کے برابر روغن سمیت ہو۔ یَاہوِہ کے لیٔے یہ نذر کی قُربانی پیش کرنا دائمی حُکم ہے۔
15
لہٰذا سوختنی نذر کے لیٔے برّہ، نذر کی قُربانی اَور روغن ہر صُبح باقاعدہ مُہیّا کیا جائے۔
16
” ’یَاہوِہ قادر یُوں فرماتے ہیں: اگر اُمرا اَپنی مِیراث میں سے اَپنے کسی ایک بیٹے کو کویٔی ہدیہ دے تو وہ مِیراث اُس کی اَولاد کی بھی ہوگی۔ وہ اُن کی موروثی مِلکیّت ہوگی۔
17
البتّہ اگر وہ اَپنی مِیراث میں سے اَپنے کسی خادِم کو ہدیہ دے تو وہ خادِم اُسے آزادی کے سال تک رکھے۔ اُس کے بعد وہ اُمرا کو لَوٹا دیا جائے گا۔ اُس کی مِیراث صِرف اُس کے بیٹوں کی ہے۔ وہ اُن کی مِیراث ہے۔
18
اَور اُمرا لوگوں سے اُن کی جائداد چھین کر اُسے اَپنی مِیراث نہ بنا لے۔ وہ اَپنے بیٹوں کو اُن کی مِیراث خُود اَپنی جائداد میں سے دے تاکہ میرے لوگوں میں کویٔی شخص بھی اَپنی جائداد سے محروم نہ کیا جائے۔‘ “
19
تَب وہ آدمی مُجھے پھاٹک کے بازو کے دروازہ سے اُن مُقدّس کمروں کے پاس لایا جِن کا رُخ شمال کی جانِب تھا اَورجو کاہِنوں کے تھے اَور مُجھے مغربی سِرے پر ایک جگہ دِکھائی۔
20
اُس نے مُجھ سے کہا، ”یہ وہ جگہ ہے جہاں کاہِنؔ خطا کی قُربانی اَور گُناہ کی قُربانی کو پکایئں گے اَور نذر کی قُربانی پکائیں گے تاکہ اُنہیں بیرونی صحن میں لوگوں کی تقدیس کے لیٔے لانے کی نَوبَت نہ آئے۔“
21
پھر وہ مُجھے بیرونی صحن میں لے آیا اَور اُس کے چاروں کونوں میں گھُمایا اَور مَیں نے ہر کونے میں ایک ایک صحن دیکھا۔
22
بیرونی صحن کے چاروں کونوں میں چالیس ہاتھ لمبا اَور تیس ہاتھ چوڑا ایک ایک گھِرا ہُوا صحن تھا۔ چاروں کونوں کے ہر صحن کا ناپ یکساں تھا۔
23
چاروں صحنوں میں سے ہر ایک کے اَندر کے حِصّہ میں اِردگرد پتّھر کی دیوار تھی جِس کے نیچے چولہے بنے ہُوئے تھے۔
24
اُس نے مُجھ سے کہا، ”یہ باورچی خانے ہیں جہاں بیت المُقدّس کے خادِم لوگوں کے ذبیحے پکائیں گے۔“
← Chapter 45
Jump to:
Chapter 1
Chapter 2
Chapter 3
Chapter 4
Chapter 5
Chapter 6
Chapter 7
Chapter 8
Chapter 9
Chapter 10
Chapter 11
Chapter 12
Chapter 13
Chapter 14
Chapter 15
Chapter 16
Chapter 17
Chapter 18
Chapter 19
Chapter 20
Chapter 21
Chapter 22
Chapter 23
Chapter 24
Chapter 25
Chapter 26
Chapter 27
Chapter 28
Chapter 29
Chapter 30
Chapter 31
Chapter 32
Chapter 33
Chapter 34
Chapter 35
Chapter 36
Chapter 37
Chapter 38
Chapter 39
Chapter 40
Chapter 41
Chapter 42
Chapter 43
Chapter 44
Chapter 45
Chapter 46
Chapter 47
Chapter 48
Chapter 47 →
All chapters:
1
2
3
4
5
6
7
8
9
10
11
12
13
14
15
16
17
18
19
20
21
22
23
24
25
26
27
28
29
30
31
32
33
34
35
36
37
38
39
40
41
42
43
44
45
46
47
48