bible
ra
🌐 Language
English
Español
Français
Deutsch
Português
Italiano
Nederlands
Русский
中文
日本語
한국어
العربية
Türkçe
Tiếng Việt
ไทย
Indonesia
All Languages
Home
/
Urdu
/
Urdu UCV (اُردو ہم عصر ترجُمہ)
/
Job 12
Job 12
Urdu UCV (اُردو ہم عصر ترجُمہ)
← Chapter 11
Jump to:
Chapter 1
Chapter 2
Chapter 3
Chapter 4
Chapter 5
Chapter 6
Chapter 7
Chapter 8
Chapter 9
Chapter 10
Chapter 11
Chapter 12
Chapter 13
Chapter 14
Chapter 15
Chapter 16
Chapter 17
Chapter 18
Chapter 19
Chapter 20
Chapter 21
Chapter 22
Chapter 23
Chapter 24
Chapter 25
Chapter 26
Chapter 27
Chapter 28
Chapter 29
Chapter 30
Chapter 31
Chapter 32
Chapter 33
Chapter 34
Chapter 35
Chapter 36
Chapter 37
Chapter 38
Chapter 39
Chapter 40
Chapter 41
Chapter 42
Chapter 13 →
1
تَب ایُّوب نے جَواب دیا:
2
”بے شک تُم ہی وہ لوگ ہو، جو حِکمت کو ساتھ لے کر مروگے!
3
میں بھی تمہاری طرح سمجھ رکھتا ہُوں؛ میں تُم سے کسی طرح کم نہیں۔“ بھلا یہ سَب باتیں کون نہیں جانتا؟
4
”میں اَپنے دوستوں کے لیٔے مذاق بَن چُکا ہُوں، حالانکہ خُدا میری فریاد سُن کر جَواب دیتے رہے؛ لیکن مَیں راستباز اَور بےگُناہ ہوتے ہُوئے بھی لوگوں کی ہنسی کا باعث بنا رہا!“
5
آسُودہ لوگ بدنصیبی کو حقارت کی نگاہ سے دیکھتے ہیں۔ وہ اُن کی قِسمت میں لکھی ہُوئی ہے جِن کے قدم پھسلتے رہتے ہیں۔
6
ڈاکوؤں کے خیموں کو کویٔی نہیں چھیڑتا، اَورجو لوگ خُدا کو غُصّہ دِلاتے ہیں وہ محفوظ رہتے ہیں، اُن کا معبُود گویا اُن کے ہاتھ میں ہے!
7
”جانوروں سے پُوچھو اَور وہ تُمہیں سکھائیں گے، یا ہَوا کے پرندوں سے مَعلُوم کرو اَور وہ تُمہیں بتائیں گے؛
8
یا زمین سے پُوچھو تو وہ تُمہیں سِکھائے گی، سمُندر کی مچھلیاں تُمہیں بتائیں گی۔
9
اِن سَب میں سے کون ہے جو نہیں جانتا، کہ یہ سَب یَاہوِہ کے ہاتھ کے کام ہیں؟
10
ہر مخلُوق کی زندگی اَور تمام بنی آدمؔ کا دَم اُن کے ہاتھ میں ہے؟
11
کیا کان باتوں کو نہیں پرکھ لیتا، جَیسا کہ زبان کھانے کو چکھ لیتی ہے؟
12
کیا، عمر رسیدہ میں حِکمت نہیں پائی جاتی؟ کیا طویل عمر سمجھ کو پُختہ نہیں کرتی؟
13
”خُدا حِکمت اَور قُدرت کے مالک ہیں؛ مصلحت اَور دانائی بھی اُن ہی کی ہے۔
14
جسے اُنہُوں نے ڈھا دیا، اُسے کویٔی دوبارہ کھڑا نہیں کر سَکتا؛ جسے اُنہُوں نے قَید کیا، اُسے کویٔی آزاد نہیں کر سَکتا۔
15
اگر وہ مینہ روک دیں تو سُوکھا پڑ جاتا ہے؛ اَور اگر وہ اُسے برساتے رہیں تو زمین تباہ ہو جاتی ہے۔
16
قُوّت اَور حِکمت خُدا کے ہاتھ میں ہے؛ فریب کھانے والا اَور فریبی دونوں اُن ہی کے ہیں۔
17
وہ مُشیروں کو بے نقاب کرتے ہیں اَور مُنصِفوں کو بےوقُوف بناتے ہیں۔
18
وہ بادشاہوں کے کمربند اُترواکر اُنہیں لنگوٹ پہناکر غُلام بنا دیتے ہیں۔
19
وہ کاہِنوں کے کپڑے اُترواکر اُنہیں جَلاوطن کر دیتے ہیں اَور جابروں کو نیچا دِکھانے ہیں۔
20
وہ مُعتبر مُشیروں کے لب سِی دیتے ہیں اَور بُزرگوں کی بصیرت چھین لیتے ہیں۔
21
وہ اُمرا پر ذِلّت برساتے ہیں اَور زور آوروں کو خالی ہاتھ کر دیتے ہیں۔
22
وہ اَندھیروں میں چُھپے ہُوئے راز آشکار کرتے ہیں، اَور گہرے سایوں کو رَوشنی میں لاتے ہیں۔
23
وہ قوموں کو عظمت عطا فرماتے ہیں اَور وُہی اُنہیں تباہ کرتے ہیں؛ وہ قوموں کو وسعت بخشتے ہیں اَور وُہی اُن میں انتشار پیدا کر دیتے ہیں
24
وہ دُنیا کے رہنماؤں کے ذہن کند کر دیتے ہیں؛ وہ اُنہیں بے راہ بیابان میں بھٹکا دیتے ہیں۔
25
وہ اَندھیرے میں چراغ کے بغیر ٹٹولتے پھرتے ہیں؛ اَور اُنہیں متوالوں کی طرح لڑکھڑاتے رہنے پر مجبُور کر دیتے ہیں۔
← Chapter 11
Jump to:
Chapter 1
Chapter 2
Chapter 3
Chapter 4
Chapter 5
Chapter 6
Chapter 7
Chapter 8
Chapter 9
Chapter 10
Chapter 11
Chapter 12
Chapter 13
Chapter 14
Chapter 15
Chapter 16
Chapter 17
Chapter 18
Chapter 19
Chapter 20
Chapter 21
Chapter 22
Chapter 23
Chapter 24
Chapter 25
Chapter 26
Chapter 27
Chapter 28
Chapter 29
Chapter 30
Chapter 31
Chapter 32
Chapter 33
Chapter 34
Chapter 35
Chapter 36
Chapter 37
Chapter 38
Chapter 39
Chapter 40
Chapter 41
Chapter 42
Chapter 13 →
All chapters:
1
2
3
4
5
6
7
8
9
10
11
12
13
14
15
16
17
18
19
20
21
22
23
24
25
26
27
28
29
30
31
32
33
34
35
36
37
38
39
40
41
42