bible
ra
🌐 Language
English
Español
Français
Deutsch
Português
Italiano
Nederlands
Русский
中文
日本語
한국어
العربية
Türkçe
Tiếng Việt
ไทย
Indonesia
All Languages
Home
/
Urdu
/
Urdu UCV (اُردو ہم عصر ترجُمہ)
/
Job 28
Job 28
Urdu UCV (اُردو ہم عصر ترجُمہ)
← Chapter 27
Jump to:
Chapter 1
Chapter 2
Chapter 3
Chapter 4
Chapter 5
Chapter 6
Chapter 7
Chapter 8
Chapter 9
Chapter 10
Chapter 11
Chapter 12
Chapter 13
Chapter 14
Chapter 15
Chapter 16
Chapter 17
Chapter 18
Chapter 19
Chapter 20
Chapter 21
Chapter 22
Chapter 23
Chapter 24
Chapter 25
Chapter 26
Chapter 27
Chapter 28
Chapter 29
Chapter 30
Chapter 31
Chapter 32
Chapter 33
Chapter 34
Chapter 35
Chapter 36
Chapter 37
Chapter 38
Chapter 39
Chapter 40
Chapter 41
Chapter 42
Chapter 29 →
1
چاندی کی کان ہوتی ہے اَور سونے کی بھٹّی جہاں وہ کندن بنتا ہے۔
2
لوہا زمین سے نکالا جاتا ہے، اَور کانسے کچّی دھات میں سے گلایا جاتا ہے۔
3
اِنسان تاریکی کی تہہ تک پہُنچتا ہے؛ اَور سنگریزوں کی جُستُجو میں ظلمات کے گوشہ گوشہ کو چھان ڈالتا ہے۔
4
وہ آبادی سے دُور کے اَیسی قِیام گاہوں میں سرنگ لگاتاہے، جہاں آنے جانے والوں کے قدم نہیں پہُنچ پاتے؛ لوگوں سے دُور وہ جھولتا اَور لٹکتا ہے۔
5
زمین جِس میں سے اناج اُگتا ہے، اَندر ہی اَندر پلٹ دی جاتی ہے گویا اُس میں آگ لگ گئی ہو؛
6
زمین کے پتّھروں میں نیلم، اَور زمین کی خاک میں سونے کے ذرّے ملتے ہیں۔
7
کویٔی شِکاری پرندہ وہ خُفیہ راہ نہیں جانتا، نہ کسی باز کی آنکھ نے اُسے دیکھاہے۔
8
درندے اُس پر قدم نہیں مارتے، نہ کویٔی خُونخوار شیر اُدھر سے گزرتا ہے۔
9
اِنسان کا ہاتھ چقماق کی چٹّان کو توڑ ڈالتا ہے، اَور پہاڑوں کو جڑ سے اُلٹ دیتاہے۔
10
وہ چٹّانوں میں سے سُرنگ کھودتا ہے؛ اُن کی آنکھیں اُن کے تمام خزانوں کو دیکھ لیتی ہیں۔
11
وہ دریاؤں کے منبعوں کو کھوج نکالتے ہیں اَور خُفیہ اَشیا رَوشنی میں لاتے ہیں۔
12
”لیکن حِکمت کہاں مِل سکتی ہے؟ اَور سمجھ کہاں بستی ہے؟
13
اِنسان اُن کی قدر و قیمت کا ادراک نہیں کر سَکتا: وہ زندوں کی سرزمین میں نہیں پائی جاتی۔
14
گہراؤ کہتاہے، ”وہ مُجھ میں نہیں“؛ اَور سمُندر کہتاہے، ”وہ میرے پاس نہیں ہے“؛
15
اُسے خالص سونے سے خریدا نہیں جا سَکتا، نہ ہی اُس کی قیمت چاندی سے اَدا کی جا سکتی ہے۔
16
اوفیرؔ کے سونے سے اُس کی قیمت اَدا نہیں کی جا سکتی، نہ ہی قیمتی سنگِ سُلیمانی اَور نیلم سے۔
17
نہ سونا نہ بِلّوری شیشہ سے اُس کا مُقابلہ کیا جا سَکتا ہے، نہ ہی اُسے جواہرات کے عوض حاصل کیا جا سَکتا ہے۔
18
مرجان اَور بِلّور ناقابل ذِکر ہیں؛ حِکمت کی قیمت سنگِ یَشب سے کہیں زِیادہ ہے۔
19
کُوشؔ کا پکھراج اُس کی برابری نہیں کر سَکتا؛ نہ ہی خالص سونے سے اُس کا مول ہو سَکتا ہے۔
20
پھر، حِکمت کہاں سے آتی ہے؟ اَور سمجھ کہاں بستی ہے؟
21
وہ ہر جاندار کی نگاہ سے پوشیدہ ہے، ہَوا کے پرندوں سے بھی چھُپائی گئی ہے۔
22
تباہی اَور موت یہ کہتے ہیں، ”اُس کی محض افواہ ہی ہمارے کانوں تک پہُنچی ہے۔“
23
خُدا اُس تک جانے والی راہ جانتے ہیں اَور صِرف وُہی اُس کے مقام سے واقف ہیں،
24
کیونکہ وہ زمین کی اِنتہا تک نظر کرتے ہیں اَور آسمان کے نیچے کی ہر چیز کو بھی دیکھتے ہیں۔
25
جَب اُنہُوں نے ہَوا کا دباؤ مُقرّر کیا اَور پانی کو پیمانہ سے ناپا،
26
جَب اُنہُوں نے مینہ کے لیٔے حُکم جاری کیا اَور برق و رَعد کی راہ مُقرّر کی،
27
تَب اُنہُوں نے حِکمت پر نظر کی اَور اُس کا جائزہ لیا؛ اُسے قائِم کیا اَور اُسے پرکھا۔
28
اَور خُدا نے اِنسان سے فرمایا، ”دیکھو، یَاہوِہ کا خوف ہی حِکمت ہے، اَور بدی سے دُور رہنا دانشمندی ہے۔“
← Chapter 27
Jump to:
Chapter 1
Chapter 2
Chapter 3
Chapter 4
Chapter 5
Chapter 6
Chapter 7
Chapter 8
Chapter 9
Chapter 10
Chapter 11
Chapter 12
Chapter 13
Chapter 14
Chapter 15
Chapter 16
Chapter 17
Chapter 18
Chapter 19
Chapter 20
Chapter 21
Chapter 22
Chapter 23
Chapter 24
Chapter 25
Chapter 26
Chapter 27
Chapter 28
Chapter 29
Chapter 30
Chapter 31
Chapter 32
Chapter 33
Chapter 34
Chapter 35
Chapter 36
Chapter 37
Chapter 38
Chapter 39
Chapter 40
Chapter 41
Chapter 42
Chapter 29 →
All chapters:
1
2
3
4
5
6
7
8
9
10
11
12
13
14
15
16
17
18
19
20
21
22
23
24
25
26
27
28
29
30
31
32
33
34
35
36
37
38
39
40
41
42