bible
ra
🌐 Language
English
Español
Français
Deutsch
Português
Italiano
Nederlands
Русский
中文
日本語
한국어
العربية
Türkçe
Tiếng Việt
ไทย
Indonesia
All Languages
Home
/
Urdu
/
Urdu UCV (اُردو ہم عصر ترجُمہ)
/
Job 27
Job 27
Urdu UCV (اُردو ہم عصر ترجُمہ)
← Chapter 26
Jump to:
Chapter 1
Chapter 2
Chapter 3
Chapter 4
Chapter 5
Chapter 6
Chapter 7
Chapter 8
Chapter 9
Chapter 10
Chapter 11
Chapter 12
Chapter 13
Chapter 14
Chapter 15
Chapter 16
Chapter 17
Chapter 18
Chapter 19
Chapter 20
Chapter 21
Chapter 22
Chapter 23
Chapter 24
Chapter 25
Chapter 26
Chapter 27
Chapter 28
Chapter 29
Chapter 30
Chapter 31
Chapter 32
Chapter 33
Chapter 34
Chapter 35
Chapter 36
Chapter 37
Chapter 38
Chapter 39
Chapter 40
Chapter 41
Chapter 42
Chapter 28 →
1
اَور ایُّوب نے اَپنی تمثیل جاری رکھی:
2
”زندہ خُدا کی قَسم جنہوں نے مُجھ سے اِنصاف نہیں کیا، اُن قادرمُطلق کی قَسم جنہوں نے میری جان کو تلخ کیا،
3
جَب تک میرے جِسم میں جان ہے، اَور خُدا کا دَم میرے نتھنوں میں ہے،
4
میرے ہونٹوں پر دغا کی بات نہ آئے گی، اَور میری زبان سے فریب کی بات نہ نکلے گی۔
5
مَیں کبھی تسلیم نہ کروں گا کہ تُم راستی پر ہو؛ میں مَرتے دَم تک اَپنی دیانتداری پر قائِم رہُوں گا۔
6
میں اَپنی راستبازی برقرار رکھوں گا اَور اُسے ہرگز نہ چھوڑوں گا؛ جَب تک میں زندہ ہُوں میرا ضمیر مُجھے ملامت نہ کرےگا۔
7
”میرے دُشمن بدکاروں کی مانند ہُوں، اَور میرے مُخالف ناراستوں کی طرح!
8
جَب خُدا کا مُنکر مرتا ہے اَور خُدا اُس کی رُوح قبض کر لیتا ہے، تو اُس کی کویٔی اُمّید باقی نہیں رہتی۔
9
جَب اُس پر مُصیبت آتی ہے، تو کیا خُدا اُس کی فریاد سُنتے ہیں؟
10
کیا وہ قادرمُطلق سے خُوش ہوگا؟ کیا وہ ہر گھڑی خُدا سے دعا کرےگا؟
11
”میں تُمہیں خُدا کی قُدرت کی تعلیم دُوں گا؛ قادرمُطلق کے طریقے تُم سے نہ چھُپاؤں گا۔
12
تُم سَب نے خُود دیکھ لیا ہے۔ پھر یہ فُضول باتیں کیوں کرتے ہو؟
13
”خُدا کی طرف سے بدکار اِنسان کا اَیسا ہی حَشر ہوتاہے، قادرمُطلق ظالموں کو اَیسی ہی مِیراث دیتے ہیں:
14
اُس کے بچّے کتنے ہی زِیادہ ہُوں، وہ تلوار کا لقمہ بنیں گے؛ اُس کی اَولاد بھُوکی مَرے گی۔
15
جو باقی بچیں گے اُنہیں وَبا دفن کر دے گی، اَور اُن کی بیوائیں اُن کے لیٔے ماتم نہ کریں گی۔
16
خواہ وہ مٹّی کی طرح چاندی کا ڈھیر لگا لے اَور گارے کی طرح کپڑوں کا ذخیرہ کر لے،
17
وہ جو بھی جمع کرےگا اُسے راستباز پہنے گا، اَور بے قُصُور اُس کی چاندی بانٹ لیں گے۔
18
جو گھر وہ بناتا ہے وہ مکڑی کے گھر کی مانند ہے، گویا ایک چوکیدار کی جھوپڑی۔
19
دولتمندی کے بِستر پر اُس کی نیند ختم ہونے والی ہے؛ جَب اُس کی آنکھ کھُلے گی تو سَب کچھ جاچُکا ہوگا۔
20
اُسے دہشتیں سیلاب کی طرح آ پکڑتی ہیں؛ رات کو طُوفان اُسے جھپٹ لیتا ہے۔
21
مشرقی ہَوا اُسے اُڑا لے جاتی ہے اَور وہ جاتا رہتاہے؛ وہ اُسے اَپنی جگہ سے اُکھاڑ پھینکتی ہے۔
22
وہ ہَوا اُسے نہایت ہی بے رحمی سے اُکھاڑ پھیکتی ہے جَیسے ہی وہ اُس کی زد سے بھاگنے کی کوشش کرتا ہے
23
لوگ تالیاں بجا کر اُس کا مذاق اُڑاتے ہیں اَور اُسے اُس کی جگہ سے دُور کھدیڑ دیتی ہے۔
← Chapter 26
Jump to:
Chapter 1
Chapter 2
Chapter 3
Chapter 4
Chapter 5
Chapter 6
Chapter 7
Chapter 8
Chapter 9
Chapter 10
Chapter 11
Chapter 12
Chapter 13
Chapter 14
Chapter 15
Chapter 16
Chapter 17
Chapter 18
Chapter 19
Chapter 20
Chapter 21
Chapter 22
Chapter 23
Chapter 24
Chapter 25
Chapter 26
Chapter 27
Chapter 28
Chapter 29
Chapter 30
Chapter 31
Chapter 32
Chapter 33
Chapter 34
Chapter 35
Chapter 36
Chapter 37
Chapter 38
Chapter 39
Chapter 40
Chapter 41
Chapter 42
Chapter 28 →
All chapters:
1
2
3
4
5
6
7
8
9
10
11
12
13
14
15
16
17
18
19
20
21
22
23
24
25
26
27
28
29
30
31
32
33
34
35
36
37
38
39
40
41
42