bible
ra
🌐 Language
English
Español
Français
Deutsch
Português
Italiano
Nederlands
Русский
中文
日本語
한국어
العربية
Türkçe
Tiếng Việt
ไทย
Indonesia
All Languages
Home
/
Urdu
/
Urdu UCV (اُردو ہم عصر ترجُمہ)
/
Job 37
Job 37
Urdu UCV (اُردو ہم عصر ترجُمہ)
← Chapter 36
Jump to:
Chapter 1
Chapter 2
Chapter 3
Chapter 4
Chapter 5
Chapter 6
Chapter 7
Chapter 8
Chapter 9
Chapter 10
Chapter 11
Chapter 12
Chapter 13
Chapter 14
Chapter 15
Chapter 16
Chapter 17
Chapter 18
Chapter 19
Chapter 20
Chapter 21
Chapter 22
Chapter 23
Chapter 24
Chapter 25
Chapter 26
Chapter 27
Chapter 28
Chapter 29
Chapter 30
Chapter 31
Chapter 32
Chapter 33
Chapter 34
Chapter 35
Chapter 36
Chapter 37
Chapter 38
Chapter 39
Chapter 40
Chapter 41
Chapter 42
Chapter 38 →
1
”اِس بات سے بھی میرا دِل کانپتا ہے اَور اَپنی جگہ سے اُچھل پڑتا ہے۔
2
سُنو! خُدا کی آواز کی گرج سُنو، اَور وہ زمزمہ جو اُن کے مُنہ سے نکلتا ہے۔
3
وہ اَپنی بجلی کو سارے آسمان کے نیچے چمکاتے ہیں اَور اُسے زمین کی اِنتہا تک پہُنچا دیتے ہیں۔
4
اُس کے بعد اُن کے گرجنے کی آواز آتی ہے؛ وہ اَپنی جلالی آواز سے گرجتے ہیں۔ جَب اُن کی آواز گونجتی ہے، تو وہ اُسے بالکُل نہیں روکتا۔
5
خُدا کی آواز عجِیب و غریب طور پر گرجتی ہے؛ وہ غَیر مَعمولی کام کرتے ہیں جو ہماری سمجھ سے باہر ہیں۔
6
وہ برف سے کہتے ہیں، ’تُو زمین پر گِر،‘ اَور مینہ سے ’تُو موسلادھار بارش بَن جا۔‘
7
یُوں ہر شخص کو مشقّت سے روکتے ہیں، تاکہ وہ تمام لوگ جنہیں خُدا نے بنایا ہے اُن کے کام کو جانیں۔
8
جانور غاروں میں چھُپ جاتے ہیں؛ وہ اَپنی اَپنی ماند میں پڑے رہتے ہیں۔
9
آندھی اَپنی جُنوب کی سمت سے نکل آتی ہے، اَور تیز ہوایٔیں سردی لے آتی ہیں۔
10
خُدا کے دَم سے برف جم جاتی ہے، اَور وسیع سطحِ سمُندر منجمد ہو جاتی ہے۔
11
وہ بادلوں میں رطوبت بھر دیتے ہیں؛ اَور اُن میں سے اَپنی بجلی مُنتشر کرتے ہیں۔
12
خُدا کے اِشارے پر وہ تمام کرۂ زمین کا چکّر کاٹتے ہیں تاکہ اُن کے حُکم کی تعمیل کریں۔
13
کبھی اَپنی زمین کو سیراب کرنے اَور اَپنی مَحَبّت جتانے کے لیٔے۔
14
”اَے ایُّوب اِسے سُنو؛ چُپکے رہو اَور خُدا کے حیرت اَنگیز کارناموں پر غور کرو۔
15
کیا تُم جانتے ہو کہ خُدا بادلوں کو کیسے قابُو میں رکھتے ہیں اَور اَپنی بجلی کیسے چمکاتے ہیں؟
16
کیا تُم جانتے ہو کہ بادل اَپنا توازن کیسے قائِم رکھتا ہے؟ یہ اُسی علمِ کامل کے حیرت اَنگیز کارنامے ہیں۔
17
جَب زمین پر جُنوبی ہَوا کے زیرِ اثر سنّاٹا ہو جاتا ہے، تو تُم اَپنے لباس میں تپنے لگتے ہو۔
18
کیا تُم آسمانوں کو پھیلانے میں اُس کی مدد کر سکتے ہو، جو ڈھلے ہُوئے کانسے کے آئینہ کی مانند مضبُوط ہوتے ہیں؟
19
”ہمیں بتاؤ کہ ہم خُدا سے کیا کہیں؛ کیونکہ ہم تو تاریکی میں ہیں ہم اُس سے بحث کرنے کے لیٔے دلائل کہاں سے لائیں۔
20
کیا خُدا کو بتایا جائے کہ میں بولنا چاہتا ہُوں؟ اَیسی درخواست تو زندہ نگل لیٔے جانے کے مترادف ہوگی۔
21
سُورج جِس آب و تاب سے آسمانوں میں چمکتا ہے، کویٔی اُس کی طرف دیکھ نہیں سَکتا، خصوصاً جَب ہَوا بادلوں کو صَاف کردیتی ہے۔
22
شمال کی جانِب سے سُنہری کرنیں اَپنا جلوہ دِکھاتی ہیں خُدا کی اِس مُہیب شوکت پر کس کی نظر ٹِکے گی۔
23
قادرمُطلق تک ہماری رسائی نہیں ہو سکتی، وہ قُدرت میں اعلیٰ ہیں؛ وہ اَپنے عدل میں عظیم اَور راستبازی میں غنی ہیں، وہ ہم پر ظُلم نہیں کرتے۔
24
اِسی لیٔے لوگ خُدا سے ڈرتے ہیں، کیا اُنہیں دانا دِلوں کی پروا نہیں؟“
← Chapter 36
Jump to:
Chapter 1
Chapter 2
Chapter 3
Chapter 4
Chapter 5
Chapter 6
Chapter 7
Chapter 8
Chapter 9
Chapter 10
Chapter 11
Chapter 12
Chapter 13
Chapter 14
Chapter 15
Chapter 16
Chapter 17
Chapter 18
Chapter 19
Chapter 20
Chapter 21
Chapter 22
Chapter 23
Chapter 24
Chapter 25
Chapter 26
Chapter 27
Chapter 28
Chapter 29
Chapter 30
Chapter 31
Chapter 32
Chapter 33
Chapter 34
Chapter 35
Chapter 36
Chapter 37
Chapter 38
Chapter 39
Chapter 40
Chapter 41
Chapter 42
Chapter 38 →
All chapters:
1
2
3
4
5
6
7
8
9
10
11
12
13
14
15
16
17
18
19
20
21
22
23
24
25
26
27
28
29
30
31
32
33
34
35
36
37
38
39
40
41
42