bible
ra
🌐 Language
English
Español
Français
Deutsch
Português
Italiano
Nederlands
Русский
中文
日本語
한국어
العربية
Türkçe
Tiếng Việt
ไทย
Indonesia
All Languages
Home
/
Urdu
/
Urdu UCV (اُردو ہم عصر ترجُمہ)
/
Job 20
Job 20
Urdu UCV (اُردو ہم عصر ترجُمہ)
← Chapter 19
Jump to:
Chapter 1
Chapter 2
Chapter 3
Chapter 4
Chapter 5
Chapter 6
Chapter 7
Chapter 8
Chapter 9
Chapter 10
Chapter 11
Chapter 12
Chapter 13
Chapter 14
Chapter 15
Chapter 16
Chapter 17
Chapter 18
Chapter 19
Chapter 20
Chapter 21
Chapter 22
Chapter 23
Chapter 24
Chapter 25
Chapter 26
Chapter 27
Chapter 28
Chapter 29
Chapter 30
Chapter 31
Chapter 32
Chapter 33
Chapter 34
Chapter 35
Chapter 36
Chapter 37
Chapter 38
Chapter 39
Chapter 40
Chapter 41
Chapter 42
Chapter 21 →
1
تَب صُوفرؔ نَعماتی نے جَواب دیا:
2
”میں اَپنے پریشان خیالات کے باعث جَواب دینے پر مجبُور ہُوں کیونکہ مَیں بہت مُضطرب ہُوں۔
3
میں تُم سے یہ تنبیہ سُن کر بے عزّتی محسُوس کر رہا ہُوں، اَور میری سمجھ مُجھے جَواب دینے پر آمادہ کر رہی ہے۔
4
”یقیناً تُم جانتے ہو کہ زمانہ قدیم سے یہی ہوتا آیا ہے، جَب سے بنی نَوع اِنسان نے زمین پر قدم رکھا،
5
بدکار کی عیش و عشرت چند روزہ ہیں، اَور بے دین کی خُوشی دَم بھر کی ہوتی ہے۔
6
خواہ اُس کا غُرور آسمان تک بُلند ہو جائے اَور اُس کا سَر بادلوں کو چھُولے،
7
وہ اَپنے فُضلہ کی طرح ہمیشہ کے لیٔے فنا ہو جائے گا؛ جنہوں نے اُسے دیکھاہے، پُوچھیں گے کہ وہ کہاں ہے؟
8
وہ خواب کی طرح اُڑ جاتا ہے اَور پھر نہیں ملتا، رات کی رُویا کی طرح دُورہو جاتا ہے۔
9
جِن آنکھوں نے اُسے دیکھا تھا اُسے پھر نہ دیکھیں گی؛ وہ اُن کی قِیام گاہ کو خالی پائیں گی۔
10
اُس کی اَولاد غریبوں سے بھیک مانگے گی؛ اُس کے اَپنے ہاتھ اُس کی دولت واپس دیں گے۔
11
اُس کی ہڈّیوں میں سمائی ہُوئی جَوان قُوّت اُس کے ساتھ خاک میں مِل جائے گی۔
12
”خواہ بدی اُس کے مُنہ میں میٹھی لگے اَور وہ اُسے زبان کے نیچے چھُپا لے،
13
خواہ وہ اُسے باہر نکلنے نہ دے اَور اُسے اَپنے مُنہ میں دبائے رکھے،
14
تَب بھی اُس کا کھانا اُس کے پیٹ میں جا کر؛ سانپوں کے زہر میں تبدیل ہو جائے گا۔
15
اُس نے جو دولت نگل رکھی ہے، اُسے اُگل دے گا؛ خُدا اُس کے پیٹ کو اُسے باہر نکالنے پر مجبُور کرےگا۔
16
وہ افعی کا زہر چُوسے گا؛ اَور افعی کے دانت اُسے مار ڈالیں گے۔
17
وہ جھرنوں کا لُطف نہ اُٹھا سکےگا، نہ ہی شہد اَور ملائی کی بہتی ہُوئی دریاؤں کا۔
18
جو چیز اُس نے مشقّت سے حاصل کی اُسے بغیر کھائے واپس کر دے گا؛ نہ ہی وہ اَپنے کاروبار کے منافع سے مستفید ہوگا۔
19
کیونکہ اُس نے غریبوں پر ظُلم ڈھائے اَور اُنہیں اَور بھی کنگال بنا دیا؛ اَور اُس نے اُن گھروں پر قبضہ جمالیا جنہیں اُس نے نہیں بنایا تھا۔
20
”اُس کی تمنّا ہرگز پُوری نہ ہوگی؛ اُس کی دولت اُس کے کام نہ آئے گی،
21
اَیسی کویٔی شَے نہیں بچی جِس پر اُس نے ہاتھ نہ مارا ہو؛ اُس کی خُوشحالی قائِم نہ رہے گی۔
22
فراوانی کے باوُجُود بھی تنگی اُسے آ پکڑے گی؛ مُصیبتوں کا پہاڑ اُس پر ٹوٹ پڑےگا۔
23
ابھی وہ سیر بھی نہ ہُوا ہوگا، کہ خُدا اَپنا قہر شدید اُس پر نازل کریں گے اَور اُس پر مُکّے برسائیں گے۔
24
چاہے وہ لوہے کے ہتھیار سے بچ کر بھاگ نکلے، تیر کا کانسے کا سِرا اُسے چھید ڈالے گا۔
25
وہ اُس کی پیٹھ میں سے گزر جائے گا، اُس کی چمکدار نوک اُس کا جگر چاک کر دے گی۔ اَور اُس پر دہشت چھا جائے گی؛
26
مُکمّل تاریکی اُس کے خزانوں پر گھات لگائے بیٹھی ہے۔ آگ بھڑکنے سے پہلے ہی اُسے بھسم کر دے گی اَور اُس کے خیمہ میں جو کچھ بچا ہوگا اُسے پھُونک ڈالے گی۔
27
افلاک اُس کے گُناہ ظاہر کر دیں گے؛ زمین اُس کے خِلاف اُٹھ کھڑی ہوگی۔
28
خُدا کے روز قہر کا تُند سیلاب، اُس کے گھر کا مال و اَسباب بہا لے جائے گا۔
29
خُدا نے یہ اَنجام بدکار آدمی کی تقدیر میں لِکھ دیا ہے، اُس کے لیٔے خُدا کی مُقرّر کی ہُوئی مِیراث یہی ہے۔“
← Chapter 19
Jump to:
Chapter 1
Chapter 2
Chapter 3
Chapter 4
Chapter 5
Chapter 6
Chapter 7
Chapter 8
Chapter 9
Chapter 10
Chapter 11
Chapter 12
Chapter 13
Chapter 14
Chapter 15
Chapter 16
Chapter 17
Chapter 18
Chapter 19
Chapter 20
Chapter 21
Chapter 22
Chapter 23
Chapter 24
Chapter 25
Chapter 26
Chapter 27
Chapter 28
Chapter 29
Chapter 30
Chapter 31
Chapter 32
Chapter 33
Chapter 34
Chapter 35
Chapter 36
Chapter 37
Chapter 38
Chapter 39
Chapter 40
Chapter 41
Chapter 42
Chapter 21 →
All chapters:
1
2
3
4
5
6
7
8
9
10
11
12
13
14
15
16
17
18
19
20
21
22
23
24
25
26
27
28
29
30
31
32
33
34
35
36
37
38
39
40
41
42