bible
ra
🌐 Language
English
Español
Français
Deutsch
Português
Italiano
Nederlands
Русский
中文
日本語
한국어
العربية
Türkçe
Tiếng Việt
ไทย
Indonesia
All Languages
Home
/
Urdu
/
Urdu UCV (اُردو ہم عصر ترجُمہ)
/
Job 21
Job 21
Urdu UCV (اُردو ہم عصر ترجُمہ)
← Chapter 20
Jump to:
Chapter 1
Chapter 2
Chapter 3
Chapter 4
Chapter 5
Chapter 6
Chapter 7
Chapter 8
Chapter 9
Chapter 10
Chapter 11
Chapter 12
Chapter 13
Chapter 14
Chapter 15
Chapter 16
Chapter 17
Chapter 18
Chapter 19
Chapter 20
Chapter 21
Chapter 22
Chapter 23
Chapter 24
Chapter 25
Chapter 26
Chapter 27
Chapter 28
Chapter 29
Chapter 30
Chapter 31
Chapter 32
Chapter 33
Chapter 34
Chapter 35
Chapter 36
Chapter 37
Chapter 38
Chapter 39
Chapter 40
Chapter 41
Chapter 42
Chapter 22 →
1
تَب ایُّوب نے جَواب دیا:
2
”میری باتوں کو غور سے سُنو؛ یہ میری تسلّی کا باعث ہوگا۔
3
جَب تک میں بولُوں، میری برداشت کرو، اَور جَب مَیں بول چُکوں تَب میرا مضحکہ اُڑانا۔
4
”کیا میری شکایت اِنسان سے ہے؟ پھر مَیں صبر کیسے کروں؟
5
مُجھے دیکھو اَور تعجُّب کرو؛ اَور اَپنا ہاتھ اَپنے مُنہ پر رکھ لو۔
6
جَب مَیں اِس بارے میں سوچتا ہُوں تو گھبرا جاتا ہُوں؛ اَور مُجھ پر لرزہ طاری ہو جاتا ہے۔
7
بدکار کیوں جیتے رہتے ہیں، خُوشحال اَور دولتمند ہو جاتے ہیں؟
8
وہ اَپنے بچّوں کو اَپنے اِردگرد، اَور اَپنی اَولاد اَپنی آنکھوں سے قائِم ہوتے دیکھتے ہیں۔
9
اُن کے گھر محفوظ اَور خوف سے بَری ہیں؛ خُدا کی لاٹھی اُن پر نہیں پڑتی۔
10
اُن کے سانڈ نَسل بڑھاتے رہتے ہیں؛ اُن کی گائیں وقت پر بچھڑا دیتی ہیں۔
11
وہ اَپنے چُھوٹے بچّوں کو بھیڑوں کی طرح کھُلا چھوڑ دیتے ہیں؛ اَور اُن کے لڑکے اُچھلتے کودتے رہتے ہیں۔
12
وہ دف اَور بربط کے ساتھ نغمہ گاتے ہیں؛ اَور بانسری کی آواز سُن کر خُوش ہونے لگتے ہیں۔
13
وہ اَپنے سال خُوشحالی میں گزارتے ہیں، اَور اِطمینان سے پاتال میں اُتر جاتے ہیں۔
14
وہ خُدا سے کہتے ہیں کہ ہمیں آپ سے کویٔی مطلب نہیں! ہم آپ کی راہیں جاننے کے خواہاں نہیں۔
15
آخِر قادرمُطلق ہے کون جو ہم اُن کی خدمت کریں؟ اُن سے دعا کریں تو ہمیں کیا حاصل ہوگا؟
16
لیکن اُن کی اِقبالمندی اُن کے اَپنے ہاتھ میں نہیں ہے، بدکاروں کے منصُوبے میری سمجھ سے باہر ہیں۔
17
”پھر بھی کتنی بار بدکار کا چراغ بُجھایا جاتا ہے؟ یا کتنی بار اُن پر آفت آتی ہے جِس کے وہ مُستحق ہوتے ہیں، اَور کتنی بار اُن پر خُدا اَپنا قہر نازل کرتے ہیں؟
18
اُن کی حالت اَیسی ہو جائے جَیسے ہَوا کے سامنے بھُوسی، جَیسا کہ کٹی ہُوئی گھاس جسے آندھی اُڑا لے جاتی ہے؟
19
کہتے ہیں کہ خُدا اِنسان کی سزا اُس کی اَولاد کے لیٔے رکھ چھوڑتے ہیں۔ لیکن ہونا تو یہ چاہئے کہ اِنسان کی سزا اُسی کو ملے تاکہ وہ اُسے جان سکے!
20
اَور وہ اَپنی آنکھوں سے اَپنی تباہی دیکھ لے؛ وہ قادرمُطلق کا قہر بھی خُود ہی پیئے۔
21
کیونکہ اُس کی اَپنی زندگی کی میعاد خاتِمہ پر ہوگی، اُسے اَپنے خاندان کی کیا پروا ہوگی جسے وہ پیچھے چھوڑ جاتا ہے؟
22
”کیا خُدا کو کویٔی علم سِکھا سَکتا ہے، جَب کہ سرفرازوں تک کی بھی عدالت وُہی کرتے ہیں؟
23
ایک شخص بھری جَوانی میں مَرجاتا ہے، جَب کہ اُسے ہر طرح کا عیش و آرام مُیسّر ہوتاہے،
24
اَور اُس کا جِسم توانا ہوتاہے، اَور اُس کی ہڈّیاں گُودے سے بھری ہوتی ہیں۔
25
دُوسرا شخص اَپنے جی میں تلخی سے مَرجاتا ہے، وہ کسی اَچھّی چیز کا لُطف نہیں اُٹھاتا۔
26
دونوں کے جِسم ساتھ ساتھ مٹّی میں پڑے رہتے ہیں، اَور اُن میں کیڑے بھر جاتے ہیں۔
27
”مَیں تمہارے خیالات کو بخُوبی جانتا ہُوں، اَور اُن منصُوبوں کو بھی جو میرے خِلاف گڑھے جا رہے ہیں۔
28
تُم پُوچھتے ہو، ’اَب اِس بڑے آدمی کا گھر کہاں رہا، وہ خیمے کہاں گیٔے جہاں بدکار بستے تھے؟‘
29
کیا تُم نے مُسافروں سے کبھی نہیں پُوچھا؟ تُم اُن کے نِشانات کو تو جھٹلا نہیں سکتے،
30
کہ بُرا آدمی بھی آفت کے دِن تک بچا رہتاہے، اَور غضب کے دِن حاضِر کیا جاتا ہے۔
31
کون اُس کے مُنہ پر اُس کے چال چلن کی ملامت کرےگا؟ کون اُسے اُس کے کئے کی سزا دے گا؟
32
اُسے قبر تک لے جایا جاتا ہے، اَور اُس کے مزار پر پہرا بِٹھایا جاتا ہے۔
33
وادی کی مٹّی اُسے مرغوب ہے؛ لوگوں کا ہُجوم اُس کے پیچھے چلے جا رہے ہیں، جَیسے بے شُمار لوگ اُس سے پہلے چلے گیٔے۔
34
”تُم فُضول باتوں سے مُجھے کیسے تسلّی دے سکتے ہو؟ جَب کہ تمہارے جَوابوں میں جھُوٹ کے سِوا اَور کچھ باقی نہیں بچا۔“
← Chapter 20
Jump to:
Chapter 1
Chapter 2
Chapter 3
Chapter 4
Chapter 5
Chapter 6
Chapter 7
Chapter 8
Chapter 9
Chapter 10
Chapter 11
Chapter 12
Chapter 13
Chapter 14
Chapter 15
Chapter 16
Chapter 17
Chapter 18
Chapter 19
Chapter 20
Chapter 21
Chapter 22
Chapter 23
Chapter 24
Chapter 25
Chapter 26
Chapter 27
Chapter 28
Chapter 29
Chapter 30
Chapter 31
Chapter 32
Chapter 33
Chapter 34
Chapter 35
Chapter 36
Chapter 37
Chapter 38
Chapter 39
Chapter 40
Chapter 41
Chapter 42
Chapter 22 →
All chapters:
1
2
3
4
5
6
7
8
9
10
11
12
13
14
15
16
17
18
19
20
21
22
23
24
25
26
27
28
29
30
31
32
33
34
35
36
37
38
39
40
41
42