bible
ra
🌐 Language
English
Español
Français
Deutsch
Português
Italiano
Nederlands
Русский
中文
日本語
한국어
العربية
Türkçe
Tiếng Việt
ไทย
Indonesia
All Languages
Home
/
Urdu
/
Urdu UCV (اُردو ہم عصر ترجُمہ)
/
Job 33
Job 33
Urdu UCV (اُردو ہم عصر ترجُمہ)
← Chapter 32
Jump to:
Chapter 1
Chapter 2
Chapter 3
Chapter 4
Chapter 5
Chapter 6
Chapter 7
Chapter 8
Chapter 9
Chapter 10
Chapter 11
Chapter 12
Chapter 13
Chapter 14
Chapter 15
Chapter 16
Chapter 17
Chapter 18
Chapter 19
Chapter 20
Chapter 21
Chapter 22
Chapter 23
Chapter 24
Chapter 25
Chapter 26
Chapter 27
Chapter 28
Chapter 29
Chapter 30
Chapter 31
Chapter 32
Chapter 33
Chapter 34
Chapter 35
Chapter 36
Chapter 37
Chapter 38
Chapter 39
Chapter 40
Chapter 41
Chapter 42
Chapter 34 →
1
”پھر بھی، اَے ایُّوب میری باتوں پر غور فرمائیے؛ میری ہر بات پر غور فرمائیے۔
2
میں اَب اَپنا مُنہ کھولنے ہی کو ہُوں؛ اَور میرے الفاظ میری زبان پر ہیں۔
3
میری باتیں ایک راستباز دِل سے نکل رہی ہیں؛ جو میں جانتا ہُوں اُسے میرے لب خُلوص سے بَیان کرتے ہیں۔
4
خُدا کی رُوح نے مُجھے بنایا ہے؛ قادرمُطلق کا دَم مُجھے زندگی بخشتا ہے۔
5
اگر ممکن ہو تو مُجھے جَواب دیں؛ تیّار ہو اَور میرا مُقابلہ کریں۔
6
میں خُدا کے سامنے بالکُل آپ کی طرح ہُوں؛ میں بھی مٹّی سے بنایا گیا ہُوں۔
7
میرا رُعب تُمہیں ہِراساں نہ کرے، نہ میرا ہاتھ آپ پر بھاری ثابت ہو۔
8
”مَیں نے تُمہیں بہت کچھ بولتے سُنا ہے، ایک ایک لفظ سُنا ہے۔
9
’میں پاک ہُوں اَور بےگُناہ؛ میں صَاف ہُوں اَور خطا سے آزاد۔
10
پھر بھی خُدا نے مُجھ میں خامی پائی؛ وہ مُجھے اَپنا دُشمن سمجھتے ہیں۔
11
وہ میرے پاؤں زنجیروں میں کستے ہیں؛ اَور میری سَب راہوں پر نظر رکھتے ہیں۔‘
12
”لیکن مَیں تُمہیں کہتا ہُوں، اِس بات میں تُم حق پر نہیں ہو، کیونکہ خُدا اِنسان سے عظیم ہیں۔
13
تُم کیوں خُدا سے شکایت کرتے ہو کہ وہ اِنسان کی کسی بات کا جَواب نہیں دیتے؟
14
خُدا بولتے ضروُر ہیں، کبھی اِس طرح، کبھی اُس طرح، خواہ اِنسان کو اُس کا احساس نہ ہو۔
15
خواب میں، رات کی رُویا میں، جَب لوگوں پر گہری نیند طاری ہوتی ہے، اَور وہ اَپنے بِستر پر سوتے ہیں۔
16
یا تو وہ اُن کے کانوں میں کچھ کہتے ہیں اَور تنبیہ سے اُنہیں ڈراتے ہیں،
17
تاکہ اِنسان اَپنے بدی سے باز رہے اَور غُرور سے پرہیز کرے۔
18
تاکہ اُس کی جان قبر سے بچے، اَور اُس کی زندگی تلوار کی مار سے۔
19
”یا اِنسان اَپنی ہڈّیوں کے مُستقِل کرب کے ساتھ درد کے بِستر پر تنبیہ پایٔے،
20
یہاں تک کہ اُس کا جی کھانے سے اُچاٹ ہو جائے اَور اُس کی جان مرغوب غِذا سے بھی نفرت کرنے لگے۔
21
اُس کا گوشت اَیسا سُوکھ جاتا ہے کہ دِکھائی نہیں دیتا، اَور اُس کی ہڈّیاں جو پوشیدہ تھیں باہر نکل آتی ہیں۔
22
اُس کی جان قبر کی گہرائی تک، اَور اُس کی زندگی مُردوں کے پاس جا پہُنچتی ہے۔
23
پھر بھی خُدا کے ہزاروں فرشتوں میں سے ایک، جو اُس کا شفاعتی ہو کہ اِنسان کو یہ بتائے کہ اُس کے حق میں کیا دُرست ہے،
24
جو اُس پر مہربان ہو اَور کہے، ’اِسے قبر کی گہرائی میں جانے سے بچا؛ مُجھے اِس کا فدیہ مِل گیا ہے۔
25
پھر اُس کا جِسم ایک بچّہ کے جِسم کی طرح تازہ ہو جائے گا؛ اَور اُس کی جَوانی بحال کر دی جائے گی۔‘
26
وہ خُدا سے دعا کرتا ہے اَور وہ اُس پر مہربان ہوتے ہیں، وہ خُدا کا چہرہ دیکھتا ہے اَور خُوشی سے چِلّا اُٹھتا ہے؛ خُدا اُس شخص کی صحت کو پُورا بحال کرتے ہیں۔
27
پھر وہ لوگوں کے پاس آکر کہتاہے، ’مَیں نے گُناہ کیا اَور حق کو بدل دیا، لیکن میرا وہ اَنجام نہ ہُوا جِس کا میں مُستحق تھا۔
28
خُدا نے میری جان کو قبر میں جانے سے بچا لیا، اَور مَیں رَوشنی کا لُطف اُٹھانے کے لیٔے جیئوں گا۔‘
29
”خُدا اِنسان کے ساتھ یہ سَب دو دفعہ بَلکہ تین دفعہ کرتے ہیں۔
30
خُدا اُس کی جان قبر سے واپس لاتے ہیں، تاکہ وہ زندگی کی رَوشنی سے رَوشن ہو۔
31
”اَے ایُّوب، غور سے میری بات سُنو؛ خاموش رہو اَور مُجھے بولنے دو۔
32
اگر تُمہیں کچھ کہنا ہے تو مُجھے جَواب دو؛ بولئے، کیونکہ مَیں چاہتا ہُوں کہ تُم سچّے ثابت ہو۔
33
لیکن اگر نہیں تو میری سُنو؛ خاموش رہو اَور مَیں تُمہیں دانائی سِکھاؤں گا۔“
← Chapter 32
Jump to:
Chapter 1
Chapter 2
Chapter 3
Chapter 4
Chapter 5
Chapter 6
Chapter 7
Chapter 8
Chapter 9
Chapter 10
Chapter 11
Chapter 12
Chapter 13
Chapter 14
Chapter 15
Chapter 16
Chapter 17
Chapter 18
Chapter 19
Chapter 20
Chapter 21
Chapter 22
Chapter 23
Chapter 24
Chapter 25
Chapter 26
Chapter 27
Chapter 28
Chapter 29
Chapter 30
Chapter 31
Chapter 32
Chapter 33
Chapter 34
Chapter 35
Chapter 36
Chapter 37
Chapter 38
Chapter 39
Chapter 40
Chapter 41
Chapter 42
Chapter 34 →
All chapters:
1
2
3
4
5
6
7
8
9
10
11
12
13
14
15
16
17
18
19
20
21
22
23
24
25
26
27
28
29
30
31
32
33
34
35
36
37
38
39
40
41
42