bible
ra
🌐 Language
English
Español
Français
Deutsch
Português
Italiano
Nederlands
Русский
中文
日本語
한국어
العربية
Türkçe
Tiếng Việt
ไทย
Indonesia
All Languages
Home
/
Urdu
/
Urdu UCV (اُردو ہم عصر ترجُمہ)
/
Job 29
Job 29
Urdu UCV (اُردو ہم عصر ترجُمہ)
← Chapter 28
Jump to:
Chapter 1
Chapter 2
Chapter 3
Chapter 4
Chapter 5
Chapter 6
Chapter 7
Chapter 8
Chapter 9
Chapter 10
Chapter 11
Chapter 12
Chapter 13
Chapter 14
Chapter 15
Chapter 16
Chapter 17
Chapter 18
Chapter 19
Chapter 20
Chapter 21
Chapter 22
Chapter 23
Chapter 24
Chapter 25
Chapter 26
Chapter 27
Chapter 28
Chapter 29
Chapter 30
Chapter 31
Chapter 32
Chapter 33
Chapter 34
Chapter 35
Chapter 36
Chapter 37
Chapter 38
Chapter 39
Chapter 40
Chapter 41
Chapter 42
Chapter 30 →
1
ایُّوب نے اَپنی تمثیل جاری رکھی:
2
”کاش میرے وہ گزرے مہینے پھر سے لَوٹ آئیں، خصوصاً وہ دِن جَب خُدا میرے مُحافظ تھے،
3
جَب خُدا کا چراغ میرے سَر پرروشن تھا اَور اُن ہی کا نُور تاریکی میں میری رہنمائی کرتا تھا!
4
آہ میں اُن دِنوں کے لئے ترستا ہُوں جَب میرا عالمِ شباب تھا، جَب میرا خیمہ خُدا کی رِفاقت کے سایہ میں تھا،
5
جَب قادرمُطلق ہُنوز میرے ساتھ تھے اَور میرے بچّے مُجھے گھیرے رہتے تھے،
6
جَب میرے پاؤں مکھّن سے دھوئے جاتے تھے اَور چٹّانیں میرے لیٔے زَیتُون کے تیل کی دریا بہاتی تھیں۔
7
”جَب مَیں شہر کے پھاٹک پر جاتا تھا اَور چَوک میں اَپنی نشست سنبھالتا تھا،
8
تو جَوان مُجھے دیکھ کر پرے ہٹ جاتے تھے اَور عمر رسیدہ لوگ اُٹھ کر کھڑے ہو جاتے تھے؛
9
اُمرا خاموش ہو جاتے تھے اَور اَپنے ہاتھ مُنہ پر رکھ لیتے تھے؛
10
اُمرا چُپ سادھ لیتے تھے، اَور اُن کی زبان تالُو سے چپک جاتی تھی۔
11
جو میری بات سُنتا تھا ’مُجھے داد دیتا تھا،‘ اَورجو دیکھتا تھا میری تعریف کرتا تھا،
12
کیونکہ جَب کویٔی غریب فریاد کرتا تو میں اُس کی دادرسی کرتا تھا، اَور یتیم کی بھی، جِس کا کویٔی مددگار نہ ہوتا تھا۔
13
دَم توڑتا ہُوا آدمی مُجھے دعا دیتا تھا؛ میں بِیوہ کے دِل کو شادمان کرتا تھا۔
14
مَیں نے راستی کا لباس پہن رکھا تھا؛ اِنصاف میرا جُبّہ اَور عمامہ تھا۔
15
میں اَندھوں کے لیٔے آنکھیں تھا اَور لنگڑوں کے لیٔے پاؤں۔
16
میں مُحتاجوں کے لیٔے باپ کی طرح تھا؛ اَور پردیسیوں کے مسائل حل کرتا تھا۔
17
میں بدکاروں کے جبڑے توڑ ڈالتا تھا اَور شِکار کو اُن کے دانتوں میں سے کھینچ نکالتا تھا۔
18
”میرا خیال تھا کہ میں اَپنے ہی گھر میں مروں گا، اَور میرے دِن ریت کے ذرّوں کی طرح لاتعداد ہوں گے۔
19
میری جڑیں پانی تک پھیل جایٔیں گی، اَور رات بھر میری شاخیں اوس سے تر رہیں گی۔
20
میری عظمت مُجھ میں تازہ رہے گی، میرے ہاتھ میں ہمیشہ نئی کمان رہے گی۔
21
”لوگ مُجھے سُننے کے متمنّی رہتے تھے، اَور میری مشورت کا اِنتظار کرتے تھے۔
22
میرے بولنے کے بعد وہ پھر نہ بولتے تھے؛ میری باتیں اُن کے کانوں پر بار نہ ہوتی تھیں۔
23
وہ میرا اَیسا اِنتظار کرتے تھے، جَیسے بارش کا، اَور میرے الفاظ اَیسے پی لیتے تھے جَیسے وہ بہار کی بارش کے قطرے ہیں۔
24
جَب مَیں اُن پر مُسکراتا تھا تو وہ مُشکل سے یقین کرتے تھے؛ میرے چہرے کی بشاشت ہی اُن کے لیٔے بیش قیمتی شَے تھی۔
25
میں اُن کے لیٔے راہ چُنتا اَور اُن کے پیشوا کی حیثیت سے بیٹھتا تھا؛ میں اَیسے رہتا تھا جَیسے بادشاہ اَپنی فَوج میں؛ اَور مَیں غمزدہ کو تسلّی دیتا تھا۔
← Chapter 28
Jump to:
Chapter 1
Chapter 2
Chapter 3
Chapter 4
Chapter 5
Chapter 6
Chapter 7
Chapter 8
Chapter 9
Chapter 10
Chapter 11
Chapter 12
Chapter 13
Chapter 14
Chapter 15
Chapter 16
Chapter 17
Chapter 18
Chapter 19
Chapter 20
Chapter 21
Chapter 22
Chapter 23
Chapter 24
Chapter 25
Chapter 26
Chapter 27
Chapter 28
Chapter 29
Chapter 30
Chapter 31
Chapter 32
Chapter 33
Chapter 34
Chapter 35
Chapter 36
Chapter 37
Chapter 38
Chapter 39
Chapter 40
Chapter 41
Chapter 42
Chapter 30 →
All chapters:
1
2
3
4
5
6
7
8
9
10
11
12
13
14
15
16
17
18
19
20
21
22
23
24
25
26
27
28
29
30
31
32
33
34
35
36
37
38
39
40
41
42