bible
ra
🌐 Language
English
Español
Français
Deutsch
Português
Italiano
Nederlands
Русский
中文
日本語
한국어
العربية
Türkçe
Tiếng Việt
ไทย
Indonesia
All Languages
Home
/
Urdu
/
Urdu UCV (اُردو ہم عصر ترجُمہ)
/
Job 13
Job 13
Urdu UCV (اُردو ہم عصر ترجُمہ)
← Chapter 12
Jump to:
Chapter 1
Chapter 2
Chapter 3
Chapter 4
Chapter 5
Chapter 6
Chapter 7
Chapter 8
Chapter 9
Chapter 10
Chapter 11
Chapter 12
Chapter 13
Chapter 14
Chapter 15
Chapter 16
Chapter 17
Chapter 18
Chapter 19
Chapter 20
Chapter 21
Chapter 22
Chapter 23
Chapter 24
Chapter 25
Chapter 26
Chapter 27
Chapter 28
Chapter 29
Chapter 30
Chapter 31
Chapter 32
Chapter 33
Chapter 34
Chapter 35
Chapter 36
Chapter 37
Chapter 38
Chapter 39
Chapter 40
Chapter 41
Chapter 42
Chapter 14 →
1
”میری آنکھوں نے یہ سَب کچھ دیکھ لیا ہے، میرے کانوں نے سُنا اَور اُسے سمجھ لیا ہے۔
2
جو تُم جانتے ہو اُسے میں بھی جانتا ہُوں؛ میں تُم سے کچھ کم نہیں۔
3
لیکن مَیں قادرمُطلق سے گُفتگو کرنا چاہتا ہُوں، اَور اَپنا دعویٰ خُدا کے حُضُور پیش کرنا چاہتا ہُوں۔
4
لیکن تُم مُجھ پر تہمت لگاتے ہو؛ تُم سَب کے سَب نکمّے طبیب ہو!
5
کاش تُم بالکُل خاموش ہو جاتے! یہ تمہاری دانشمندی کا ثبوت ہوتا۔
6
اَب میری دلیل سُنو؛ میرے مُنہ کے دعویٰ پر کان لگاؤ۔
7
کیا تُم خُدا کی طرف سے شر اَنگیز بات کہو گے؟ اَور اُن کے حق میں فریب سے کام لوگے؟
8
کیا تُم اُن کی طرفداری کروگے؟ کیا تُم خُدا کی طرف سے مُقدّمہ لڑوگے؟
9
اگر وہ تمہاری تفتیش کریں، تو کیا یہ تمہارے حق میں اَچھّا ہوگا؟ کیا تُم خُدا کو دھوکا دے سکوگے جَیسے آدمیوں کو دیتے ہو؟
10
اگر تُم نے خُفیہ طور پر طرفداری سے کام لیا تو وہ تُمہیں ضروُر تنبیہ کریں گے۔
11
کیا اُن کی شوکت تُمہیں ڈرائے گی نہیں؟ کیا تُم پر اُن کا خوف نہ چھا جائے گا؟
12
تمہارے اُصُول راکھ کی تمثیلیں ہیں؛ اَور تمہاری فصیلیں مٹّی کی فصیلیں ہیں۔
13
”خاموش رہو اَور مُجھے بولنے دو؛ پھر مُجھ پرجو گزرے سو گزرے۔
14
میں خوامخواہ خطرہ کیوں مول لُوں اَور اَپنی جان ہتھیلی پر کیوں رکھوں گا؟
15
خواہ خُدا میرے قتل کا حُکم دے، پھر بھی میں اُن سے اُمّید رکھوں گا؛ اَور اُن کے رُوبرو حُجّت کرتا رہُوں گا۔
16
یہی میری نَجات کا باعث ہوگا، کیونکہ کویٔی بے دین خُدا کے سامنے آنے کی جَسارت نہ کرےگا!
17
میری باتیں غور سے سُنو؛ جو کچھ میں کہتا ہُوں تمہارے کانوں میں پڑے۔
18
اَب جَب کہ مَیں نے اَپنا دعویٰ دُرست کر لیا ہے، مُجھے یقین ہے کہ فیصلہ میرے حق میں ہوگا۔
19
اگر اَب بھی کویٔی میرے خِلاف اِلزام لگاتاہے، تو میں چُپ سادھ لُوں گا اَور اَپنی جان دے دُوں گا۔
20
”اَے خُدا، صِرف میری دو باتیں مان لیں، پھر مَیں آپ سے چھُپا نہ رہُوں گا:
21
اَپنا ہاتھ مُجھ سے دُور ہٹا لیں، اَور مُجھے اَپنے غضب سے ڈرانا بند کر دیں۔
22
تَب مُجھے طلب کریں اَور مَیں جَواب دُوں گا، یا مُجھے بولنے دیں اَور آپ جَواب دیں۔
23
آخِر مَیں نے کتنے جُرم اَور گُناہ کئے ہیں؟ مُجھے میری خطا اَور میرا گُناہ بتائیں۔
24
آپ اَپنا چہرہ کیوں چھپاتے ہیں؟ اَور مُجھے اَپنا دُشمن کیوں سمجھتا ہے؟
25
کیا آپ ہَوا کے اُڑائے ہُوئے پتّوں کو اَذیّت پہُنچائیں گے؟ کیا سُوکھنے بھُس کے پیچھے پڑیں گے؟
26
کیونکہ آپ میرے خِلاف کڑوی باتیں لِکھتے ہیں اَور میری جَوانی کے گُناہ مُجھ پر واپس لاتے ہیں۔
27
آپ میرے پاؤں بِیڑیوں سے جکڑتے ہیں؛ اَور میرے پاؤؤں کے تلووں پر نِشان لگا کر میری تمام راہوں کی سخت نِگرانی کرتے ہیں۔
28
”پس اِنسان ایک سڑی ہُوئی چیز کی طرح ضائع ہو جاتا ہے، گویا ایک کپڑے کی طرح، جسے کیڑا کھا گیا ہو۔
← Chapter 12
Jump to:
Chapter 1
Chapter 2
Chapter 3
Chapter 4
Chapter 5
Chapter 6
Chapter 7
Chapter 8
Chapter 9
Chapter 10
Chapter 11
Chapter 12
Chapter 13
Chapter 14
Chapter 15
Chapter 16
Chapter 17
Chapter 18
Chapter 19
Chapter 20
Chapter 21
Chapter 22
Chapter 23
Chapter 24
Chapter 25
Chapter 26
Chapter 27
Chapter 28
Chapter 29
Chapter 30
Chapter 31
Chapter 32
Chapter 33
Chapter 34
Chapter 35
Chapter 36
Chapter 37
Chapter 38
Chapter 39
Chapter 40
Chapter 41
Chapter 42
Chapter 14 →
All chapters:
1
2
3
4
5
6
7
8
9
10
11
12
13
14
15
16
17
18
19
20
21
22
23
24
25
26
27
28
29
30
31
32
33
34
35
36
37
38
39
40
41
42