bible
ra
🌐 Language
English
Español
Français
Deutsch
Português
Italiano
Nederlands
Русский
中文
日本語
한국어
العربية
Türkçe
Tiếng Việt
ไทย
Indonesia
All Languages
Home
/
Urdu
/
Urdu UCV (اُردو ہم عصر ترجُمہ)
/
Job 2
Job 2
Urdu UCV (اُردو ہم عصر ترجُمہ)
← Chapter 1
Jump to:
Chapter 1
Chapter 2
Chapter 3
Chapter 4
Chapter 5
Chapter 6
Chapter 7
Chapter 8
Chapter 9
Chapter 10
Chapter 11
Chapter 12
Chapter 13
Chapter 14
Chapter 15
Chapter 16
Chapter 17
Chapter 18
Chapter 19
Chapter 20
Chapter 21
Chapter 22
Chapter 23
Chapter 24
Chapter 25
Chapter 26
Chapter 27
Chapter 28
Chapter 29
Chapter 30
Chapter 31
Chapter 32
Chapter 33
Chapter 34
Chapter 35
Chapter 36
Chapter 37
Chapter 38
Chapter 39
Chapter 40
Chapter 41
Chapter 42
Chapter 3 →
1
ایک اَور دِن خُدا کے بیٹے یعنی فرشتے حاضِر ہویٔے تاکہ یَاہوِہ کے رُوبرو پیش ہُوں اَور شیطان بھی اُن کے ساتھ آیا تاکہ وہ بھی یَاہوِہ کے سامنے پیش ہو۔
2
اَور یَاہوِہ نے شیطان سے پُوچھا، ”تُو کہاں سے آ رہاہے؟“ شیطان نے یَاہوِہ کو جَواب دیا، ”میں پُورے زمین کی سَیر کرتا ہُوا اَور اُس میں اِدھر اُدھر گھُومتے پھرتے آ رہا ہُوں۔“
3
تَب یَاہوِہ نے شیطان سے پُوچھا، ”کیا تُونے میرے خادِم ایُّوب پر غور کیا ہے؟ کیونکہ پُوری زمین پر اُس کی مانند کامل اَور راستباز شخص کویٔی نہیں ہے جو خُدا سے ڈرتا اَور بدی سے دُور رہتا ہو۔ اَور وہ اَپنی راستبازی پر ابھی تک قائِم ہے، حالانکہ تُونے مُجھے بلاوجہ اُسے برباد کرنے کے لیٔے اُکسایا تھا۔“
4
”کھال کے بدلے کھال!“ شیطان نے یَاہوِہ کو جَواب دیا۔ ”اِنسان اَپنی جان کو بچانے کی خاطِر اَپنا سَب کچھ لُٹا دے گا۔
5
لیکن اَب ذرا اَپنا ہاتھ تو بڑھا اَور ایُّوب کے جِسم کو دُکھ تکلیف دے پھر دیکھنا کہ وہ آپ کے مُنہ پر ہی آپ کی تکفیر یقیناً کرنے لگے گا۔“
6
یَاہوِہ نے شیطان سے کہا، ”بہت خُوب، وہ تیرے اِختیار میں ہے لیکن تُو اُس کی جان کو ضروُر محفوظ رکھنا۔“
7
تَب شیطان یَاہوِہ کے حُضُور سے چلا گیا اَور اُس نے ایُّوب پر اَیسا حملہ کیا کہ اُن کے جِسم میں سَر سے پاؤں تک دردناک پھوڑے نکل آئے۔
8
تَب ایُّوب ٹُوٹے ہُوئے مٹّی کے برتن کا ایک ٹکڑا لے کر راکھ میں بیٹھ گیٔے اَور اَپنا بَدن کھجلانے لگے۔
9
اُن کی بیوی نے ایُّوب سے کہا، ”کیا تُم اَب بھی اَپنی راستبازی پر قائِم رہوگے؟ خُدا پر لعنت بھیجو اَور مَر جاؤ۔“
10
ایُّوب نے جَواب دیا، ”تُم بےوقُوف عورت کی طرح باتیں کر رہی ہو۔ کیا ہم خُدا کی طرف سے صِرف سُکھ ہی قبُول کریں اَور دُکھ قبُول نہ کریں۔“ اِن سَب باتوں میں، ایُّوب نے اَپنی زبان سے کویٔی گُناہ نہیں کیا۔
11
جَب ایُّوب کے تینوں دوستوں کو اُن کی تمام مُصیبتوں اَور دردناک حالات کی خبر مِلی جو ایُّوب پر نازل ہُوئی تھیں، تو تینوں اَپنے اَپنے گھر سے ایُّوب سے مِلنے آئے، تیمانؔ سے اِلیفزؔ، شوحی سے بِلددؔ اَور نَعمات سے صُوفرؔ۔ اِن تینوں نے آپَس میں عہد کیا تھا کہ جا کر ایُّوب سے ہمدردی جتائیں گے اَور اُنہیں تسلّی دیں گے۔
12
جَب اُنہُوں نے ایُّوب کو دُور سے دیکھا تو بڑی مُشکل سے پہچان پایٔے۔ وہ رنجیدہ ہوکر زار زار رونے لگے اَور اَپنے لباس چاک کرکے اَپنے سَروں پر خاک ڈال لی۔
13
پھر وہ سات دِن اَور سات رات تک آپ کے پاس زمین پر بیٹھے رہے اَور کچھ نہ کہہ سکے کیونکہ ایُّوب کی تکلیف کی شِدّت بَیان سے باہر تھی۔
← Chapter 1
Jump to:
Chapter 1
Chapter 2
Chapter 3
Chapter 4
Chapter 5
Chapter 6
Chapter 7
Chapter 8
Chapter 9
Chapter 10
Chapter 11
Chapter 12
Chapter 13
Chapter 14
Chapter 15
Chapter 16
Chapter 17
Chapter 18
Chapter 19
Chapter 20
Chapter 21
Chapter 22
Chapter 23
Chapter 24
Chapter 25
Chapter 26
Chapter 27
Chapter 28
Chapter 29
Chapter 30
Chapter 31
Chapter 32
Chapter 33
Chapter 34
Chapter 35
Chapter 36
Chapter 37
Chapter 38
Chapter 39
Chapter 40
Chapter 41
Chapter 42
Chapter 3 →
All chapters:
1
2
3
4
5
6
7
8
9
10
11
12
13
14
15
16
17
18
19
20
21
22
23
24
25
26
27
28
29
30
31
32
33
34
35
36
37
38
39
40
41
42