bible
ra
🌐 Language
English
Español
Français
Deutsch
Português
Italiano
Nederlands
Русский
中文
日本語
한국어
العربية
Türkçe
Tiếng Việt
ไทย
Indonesia
All Languages
Home
/
Urdu
/
Urdu URD (کِتابِ مُقادّس)
/
1 Chronicles 11
1 Chronicles 11
Urdu URD (کِتابِ مُقادّس)
← Chapter 10
Jump to:
Chapter 1
Chapter 2
Chapter 3
Chapter 4
Chapter 5
Chapter 6
Chapter 7
Chapter 8
Chapter 9
Chapter 10
Chapter 11
Chapter 12
Chapter 13
Chapter 14
Chapter 15
Chapter 16
Chapter 17
Chapter 18
Chapter 19
Chapter 20
Chapter 21
Chapter 22
Chapter 23
Chapter 24
Chapter 25
Chapter 26
Chapter 27
Chapter 28
Chapter 29
Chapter 12 →
1
تب سب اِسرائیلی حبرُوؔن میں داؤُد کے پاس جمع ہو کر کہنے لگے دیکھ ہم تیری ہی ہڈّی اور تیرا ہی گوشت ہیں۔
2
اور گُذشتہ زمانہ میں اُس وقت بھی جب ساؤُل بادشاہ تھا تُو ہی لے جانے اور لے آنے میں اِسرائیلِیوں کا رہبر تھا اور خُداوند تیرے خُدا نے تُجھے فرمایا کہ تُو میری قَوم اِسرائیلؔ کی گلّہ بانی کرے گا اور تُو ہی میری قَوم اِسرائیلؔ کا سردار ہو گا۔
3
غرض اِسرائیلؔ کے سب بزُرگ حبرُوؔن میں بادشاہ کے پاس آئے اور داؤُد نے حبرُوؔن میں اُن کے ساتھ خُداوند کے حضُور عہد کِیا اور اُنہوں نے خُداوند کے کلام کے مُطابِق جو اُس نے سموایل کی معرفت فرمایا تھا داؤُد کو ممسُوح کِیا تاکہ وہ اِسرائیلِیوں کا بادشاہ ہو۔
4
اور داؤُؔد اور تمام اِسرائیلی یروشلیِم کو گئے (یبُوس یِہی ہے) اور اُس مُلک کے باشِندے یبُوسی وہاں تھے۔
5
اور یبُوس کے باشِندوں نے داؤُد سے کہا کہ تُو یہاں آنے نہ پائے گا تَو بھی داؤُد نے صِیُّون کا قلعہ لے لِیا۔ یِہی داؤُد کا شہر ہے۔
6
اور داؤُد نے کہا کہ جو کوئی پہلے یبُوسیوں کو مارے وہ سردار اور سِپہ سالار ہو گا اور یُوآب بِن ضرُوؔیاہ پہلے چڑھ گیا اور سردار بنا۔
7
اور داؤُد قلعہ میں رہنے لگا۔ اِس لِئے اُنہوں نے اُس کا نام داؤُد کا شہر رکھّا۔
8
اور اُس نے شہر کو گِرداگِرد یعنی مِلّو سے لے کر گِرداگِرد بنایا اور یُوآب نے باقی شہر کی مرمّت کی۔
9
اور داؤُد ترقّی پر ترقّی کرتا گیا کیونکہ ربُّ الافواج اُس کے ساتھ تھا۔
10
اور داؤُد کے سُورماؤں کے سردار یہ ہیں جِنہوں نے اُس کی سلطنت میں سارے اِسرائیلؔ کے ساتھ اُسے تقوِیّت دی تاکہ جَیسا خُداوند نے اِسرائیلؔ کے حق میں کہا تھا اُسے بادشاہ بنائیں۔
11
اور داؤُد کے سُورماؤں کا شُمار یہ ہے یسوبعاؔم بِن حکمُوؔنی جو تِیسوں کا سردار تھا۔ اُس نے تِین سَو پر اپنا بھالا چلایا اور اُن کو ایک ہی وقت میں قتل کِیا۔
12
اُس کے بعد اخوحی دودو کا بیٹا الیِعزر تھا جو اُن تِینوں سُورماؤں میں سے ایک تھا۔
13
وہ داؤُد کے ساتھ فسدؔمّیِم میں تھا جہاں فِلستی جنگ کرنے کو جمع ہُوئے تھے۔ وہاں زمِین کا ایک قِطعہ جَو سے بھرا ہُؤا تھا اور لوگ فِلستیوں کے آگے سے بھاگے۔
14
تب اُنہوں نے اُس قِطعہ کے بِیچ میں کھڑے ہو کر اُسے بچایا اور فِلستیوں کو قتل کِیا اور خُداوند نے بڑی فتح دے کر اُن کو رہائی بخشی۔
15
اور اُن تِیسوں سرداروں میں سے تِین داؤُد کے ساتھ اُس چٹان پر یعنی عدُلاّم کے مغارہ میں اُتر گئے اور فِلستیوں کی فَوج رفائِیم کی وادی میں خَیمہ زن تھی۔
16
اور داؤُد اُس وقت گڑھی میں تھا اور فِلستیوں کی چَوکی اُس وقت بَیت لحم میں تھی۔
17
اور داؤُد نے ترس کر کہا اَے کاش کوئی بَیت لحم کے اُس کُنوئیں کا پانی جو پھاٹک کے قرِیب ہے مُجھے پِینے کو دیتا!
18
تب وہ تِینوں فِلستیوں کی صف توڑ کر نِکل گئے اور بَیت لحم کے اُس کُنوئیں میں سے جو پھاٹک کے قرِیب ہے پانی بھر لِیا اور اُسے داؤُد کے پاس لائے لیکن داؤُد نے نہ چاہا کہ اُسے پِئے بلکہ اُسے خُداوند کے لِئے تپایا۔
19
اور کہنے لگا کہ خُدا نہ کرے کہ مَیں اَیسا کرُوں۔ کیا مَیں اِن لوگوں کا خُون پِیُوں جو اپنی جانوں پر کھیلے ہیں؟ کیونکہ وہ جان بازی کر کے اُس کو لائے ہیں۔ سو اُس نے نہ پِیا پر نہ پِیا۔ وہ تِینوں سُورما اَیسے اَیسے کام کرتے تھے۔
20
اور یُوآب کا بھائی ابیشے تِینوں کا سردار تھا۔ اُس نے تِین سَو پر بھالا چلایا اور اُن کو مار ڈالا۔ وہ اِن تِینوں میں نامی تھا۔
21
یہ اِن تِینوں میں اُن دونوں سے زِیادہ مُعزّز تھا اور اُن کا سردار بنا لیکن اُن پہلے تِینوں کے درجہ کو نہ پُہنچا۔
22
اور بِنایاؔہ بِن یہویدؔع ایک قبضیئیلی سُورما کا بیٹا تھا جِس نے بڑی بہادُری کے کام کِئے تھے۔ اُس نے موآؔب کے اری ایل کے دونوں بیٹوں کو قتل کِیا اور جا کر برف کے مَوسم میں ایک گڑھے کے بِیچ ایک شیر کو مارا۔
23
اور اُس نے پانچ ہاتھ کے ایک قدآور مِصری کو قتل کِیا حالانکہ اُس مِصری کے ہاتھ میں جُلاہے کے شہتِیر کے برابر ایک بھالا تھا پر وہ ایک لاٹھی لِئے ہُوئے اُس کے پاس گیا اور بھالے کو اُس مِصری کے ہاتھ سے چِھین کر اُسی کے بھالے سے اُس کو قتل کِیا۔
24
یہویدؔع کے بیٹے بِنایاؔہ نے اَیسے اَیسے کام کِئے اور وہ اُن تِینوں سُورماؤں میں نامی تھا۔
25
وہ اُن تِیسوں سے مُعزّز تھا پر پہلے تِینوں کے درجہ کو نہ پُہنچا اور داؤُد نے اُسے اپنے مُحافِظ سِپاہیوں کا سردار بنایا۔
26
اور لشکروں میں سُورما یہ تھے۔ یُوآؔب کا بھائی عساہیل اور بَیت لحمی دودو کا بیٹا الحناؔن۔
27
اور سمّوؔت ہروُری۔ خلس فلونی۔
28
تقوعی عِقّیِس کا بیٹا عِیرا۔ ابیؔعزر عنتوتی۔
29
سِبّکی حُوساتی۔ عِیلی اخُوحی۔
30
مہری نطُوفاتی۔ حلد بِن بعنہ نطُوفاتی۔
31
بنی بِنیمِین کے جِبعہ کے رِیبی کا بیٹا اِتّی۔ بِنایاؔہ فرعاتونی۔
32
جعس کی ندیوں کا باشِندہ حُورؔی۔ ابی ایل عرباتی۔
33
عزماوؔت بحرُومی۔ الیِحبا سعلبُونی۔
34
بنی ہشیم جزُونی۔ ہراری شجی کا بیٹا یُونتن۔
35
اور ہراری سکّاؔر کا بیٹا اخی آم۔ الِفال بِن اُور۔
36
حِفر مکِیراتی۔ اخیاہ فلُونی۔
37
حصرُو کرملی نغری بِن ازبی۔
38
ناتن کا بھائی یُوایل۔ مِبخار بِن ہاجرؔی۔
39
صِلق عمُّونی۔ نَحرؔی بیروتی جو یُوآؔب بِن ضرُویاؔہ کا سِلاح بردار تھا۔
40
عِیرا اِتری۔ جریب اِتری۔
41
اُورِؔیاہ حتّی۔ زبد بِن اخلی۔
42
سِیزا رُوبِینی کا بیٹا عدِینہ رُوبِینیوں کا ایک سردار جِس کے ساتھ تِیس جوان تھے۔
43
حنان بِن معکہ۔ یُوسفؔط مِتنی۔
44
عُزّیا عستاراتی۔ خُوتام عروعیری کے بیٹے سماع اور یعی ایل۔
45
یدیع ایل بِن سِمرؔی اور اُس کا بھائی یُوخا تِیصی۔
46
الی ایل محاوی اور النعم کے بیٹے یریبی اور یُوساوؔیاہ اور یِتمہ موآبی۔
47
الی ایل اور عوبید اور یعسی ایل مضوبائی۔
← Chapter 10
Jump to:
Chapter 1
Chapter 2
Chapter 3
Chapter 4
Chapter 5
Chapter 6
Chapter 7
Chapter 8
Chapter 9
Chapter 10
Chapter 11
Chapter 12
Chapter 13
Chapter 14
Chapter 15
Chapter 16
Chapter 17
Chapter 18
Chapter 19
Chapter 20
Chapter 21
Chapter 22
Chapter 23
Chapter 24
Chapter 25
Chapter 26
Chapter 27
Chapter 28
Chapter 29
Chapter 12 →
All chapters:
1
2
3
4
5
6
7
8
9
10
11
12
13
14
15
16
17
18
19
20
21
22
23
24
25
26
27
28
29