bible
ra
🌐 Language
English
Español
Français
Deutsch
Português
Italiano
Nederlands
Русский
中文
日本語
한국어
العربية
Türkçe
Tiếng Việt
ไทย
Indonesia
All Languages
Home
/
Urdu
/
Urdu URD (کِتابِ مُقادّس)
/
1 Chronicles 5
1 Chronicles 5
Urdu URD (کِتابِ مُقادّس)
← Chapter 4
Jump to:
Chapter 1
Chapter 2
Chapter 3
Chapter 4
Chapter 5
Chapter 6
Chapter 7
Chapter 8
Chapter 9
Chapter 10
Chapter 11
Chapter 12
Chapter 13
Chapter 14
Chapter 15
Chapter 16
Chapter 17
Chapter 18
Chapter 19
Chapter 20
Chapter 21
Chapter 22
Chapter 23
Chapter 24
Chapter 25
Chapter 26
Chapter 27
Chapter 28
Chapter 29
Chapter 6 →
1
اور اِسرائیل کے پہلوٹھے رُوبِن کے بیٹے (کیونکہ وہ اُس کا پہلوٹھا تھا لیکن اِس لِئے کہ اُس نے اپنے باپ کے بِچَھونے کو ناپاک کِیا تھا اُس کے پہلوٹھے ہونے کا حق اِسرائیل کے بیٹے یُوسفؔ کی اَولاد کو دِیا گیا تاکہ نسب نامہ پہلوٹھے پَن کے مُطابِق نہ ہو۔
2
کیونکہ یہُوداؔہ اپنے بھائِیوں سے زورآور ہو گیا اور سردار اُسی میں سے نِکلا لیکن پہلوٹھے کا حق یُوسفؔ کا ہُؤا)۔
3
سو اِسرائیل کے پہلوٹھے رُوبِن کے بیٹے یہ ہیں۔ حنُوک اور فلُّو حصروؔن اور کرمی۔
4
یُوایل کے بیٹے یہ ہیں۔ اُس کا بیٹا سمعیاؔہ۔ سمعیاؔہ کا بیٹا جُوج۔ جُوج کا بیٹا سِمعی۔
5
سِمعی کا بیٹا مِیکاؔہ۔ مِیکاؔہ کا بیٹا رِیایاؔہ۔ رِیاؔیاہ کا بیٹا بعل۔
6
بعل کا بیٹا بِئیرؔہ جِس کو اسُور کا بادشاہ تِلگات پِلناصر اسِیر کر کے لے گیا۔ وہ رُوبِینیوں کا سردار تھا۔
7
اور اُس کے بھائی اپنے اپنے گھرانے کے مُطابِق جب اُن کی اَولاد کا نسب نامہ لِکھا گیا یہ تھے۔ سردار یعی ایل اور زکرِ یّاہ۔
8
اور بالع بِن عزز بِن سمع بِن یُوایل۔ وہ عروعیر میں نبُو اور بعل معُون تک۔
9
اور مشرِق کی طرف دریایِ فرات سے بیابان میں داخِل ہونے کی جگہ تک بسا ہُؤا تھا کیونکہ مُلکِ جِلعاد میں اُن کے چَوپائے بُہت بڑھ گئے تھے۔
10
اور ساؤُل کے ایّام میں اُنہوں نے ہاجِریوں سے لڑائی کی جو اُن کے ہاتھ سے قتل ہُوئے اور وہ جِلعاد کے مشرِق کے سارے عِلاقہ میں اُن کے ڈیروں میں بس گئے۔
11
اور بنی جد اُن کے مُقابِل مُلکِ بسن میں سلکہ تک بسے ہُوئے تھے۔
12
اوّل یُوایل تھا اور سافم دُوسرا اور یعنَی اور سافط بسن میں تھے۔
13
اور اُن کے آبائی خاندانوں کے بھائی یہ ہیں۔ مِیکائیل اور مُسلاّؔم اور سبعہ اور یُورؔی اور یعکاؔن اور زِیع اور عِبر۔ یہ ساتوں۔
14
یہ بنی ابِیخَیلؔ بِن حُورؔی بِن یارُوآح بِن جِلعاد بِن مِیکائیل بِن یسِیسی بِن یحدُو بِن بُوز تھے۔
15
اخی بِن عبدِیئیل بِن جُونی اِن کے آبائی خاندانوں کا سردار تھا۔
16
اور وہ بسن میں جِلعاد اور اُس کے قصبوں اور شارُوؔن کی ساری نواحی میں جہاں تک اُن کی حد تھی بسے ہُوئے تھے۔
17
یہُوداؔہ کے بادشاہ یُوتام کے ایّام میں اور اِسرائیل کے بادشاہ یرُبعاؔم کے ایّام میں اُن سبھوں کے نام اُن کے نسب ناموں کے مُطابِق لِکھے گئے۔
18
اور بنی رُوبِن اور جدّیوں اور منسّی کے آدھے قبِیلہ میں سُورما یعنی اَیسے لوگ جو سِپر اور تیغ اُٹھانے کے قابِل اور تِیرانداز اور جنگ آزمُودہ تھے چوالِیس ہزار سات سَو ساٹھ تھے جو جنگ پر جانے کے لائِق تھے۔
19
یہ ہاجریوں اور یطُور اور نفِیس اور نودؔب سے لڑے۔
20
اور اُن سے مُقابلہ کرنے کے لِئے مدد پائی اور ہاجِری اور سب جو اُن کے ساتھ تھے اُن کے حوالہ کِئے گئے کیونکہ اُنہوں نے لڑائی میں خُدا سے دُعا کی اور اُن کی دُعا قبُول ہُوئی اِس لِئے کہ اُنہوں نے اُس پر بھروسا رکھّا۔
21
اور وہ اُن کی مواشی لے گئے۔ اُن کے اُونٹوں میں سے پچاس ہزار اور بھیڑ بکریوں میں سے ڈھائی لاکھ اور گدھوں میں سے دو ہزار اور آدمِیوں میں سے ایک لاکھ۔
22
کیونکہ بُہت سے لوگ قتل ہُوئے اِس لِئے کہ جنگ خُدا کی تھی اور وہ اسِیری کے وقت تک اُن کی جگہ بسے رہے۔
23
اور منسّی کے آدھے قبِیلہ کے لوگ مُلک میں بسے۔ وہ بسن سے بعل حرمُوؔن اور سنِیر اور حرمُوؔن کے پہاڑ تک پَھیل گئے۔
24
اور اُن کے آبائی خاندانوں کے سردار یہ تھے۔ عیفر اور یِسعی اور اِلیئیل۔ عزرئییل یرمیاؔہ اور ہُوداویاہ اور یحدایل جو زبردست سُورما اور نامور اور اپنے آبائی خاندانوں کے سردار تھے۔
25
اور اُنہوں نے اپنے باپ دادا کے خُدا کی حُکم عدُولی کی اور جِس مُلک کے باشِندوں کو خُدا نے اُن کے سامنے سے ہلاک کِیا تھا اُن ہی کے دیوتاؤں کی پیرَوی میں اُنہوں نے زِناکاری کی۔
26
تب اِسرائیل کے خُدا نے اسُور کے بادشاہ پُول کے دِل کو اور اسُور کے بادشاہ تِلگات پِلناؔصر کے دِل کو اُبھارا اور وہ اُن کو یعنی رُوبِینیوں اور جدّیوں اور منسّی کے آدھے قبِیلہ کو اسِیر کر کے لے گئے اور اُن کو خلح اور خابُور اور ہارا اور جَوزاؔن کی ندی تک لے آئے۔ یہ آج کے دِن تک وہِیں ہیں۔
← Chapter 4
Jump to:
Chapter 1
Chapter 2
Chapter 3
Chapter 4
Chapter 5
Chapter 6
Chapter 7
Chapter 8
Chapter 9
Chapter 10
Chapter 11
Chapter 12
Chapter 13
Chapter 14
Chapter 15
Chapter 16
Chapter 17
Chapter 18
Chapter 19
Chapter 20
Chapter 21
Chapter 22
Chapter 23
Chapter 24
Chapter 25
Chapter 26
Chapter 27
Chapter 28
Chapter 29
Chapter 6 →
All chapters:
1
2
3
4
5
6
7
8
9
10
11
12
13
14
15
16
17
18
19
20
21
22
23
24
25
26
27
28
29