bible
ra
🌐 Language
English
Español
Français
Deutsch
Português
Italiano
Nederlands
Русский
中文
日本語
한국어
العربية
Türkçe
Tiếng Việt
ไทย
Indonesia
All Languages
Home
/
Urdu
/
Urdu URD (کِتابِ مُقادّس)
/
1 Chronicles 17
1 Chronicles 17
Urdu URD (کِتابِ مُقادّس)
← Chapter 16
Jump to:
Chapter 1
Chapter 2
Chapter 3
Chapter 4
Chapter 5
Chapter 6
Chapter 7
Chapter 8
Chapter 9
Chapter 10
Chapter 11
Chapter 12
Chapter 13
Chapter 14
Chapter 15
Chapter 16
Chapter 17
Chapter 18
Chapter 19
Chapter 20
Chapter 21
Chapter 22
Chapter 23
Chapter 24
Chapter 25
Chapter 26
Chapter 27
Chapter 28
Chapter 29
Chapter 18 →
1
اور جب داؤُد اپنے محلّ میں رہنے لگا تو اُس نے ناتن نبی سے کہا مَیں تو دیودار کے محلّ میں رہتا ہُوں پر خُداوند کے عہد کا صندُوق خَیمہ میں ہے۔
2
ناتن نے داؤُد سے کہا کہ جو کُچھ تیرے دِل میں ہے سو کر کیونکہ خُدا تیرے ساتھ ہے۔
3
اور اُسی رات اَیسا ہُؤا کہ خُدا کا کلام ناتن پر نازِل ہُؤا کہ
4
جا کر میرے بندہ داؤُد سے کہہ کہ خُداوند یُوں فرماتا ہے کہ تُو میرے رہنے کے لِئے گھر نہ بنانا۔
5
کیونکہ جب سے مَیں بنی اِسرائیل کو نِکال لایا آج کے دِن تک مَیں نے کِسی گھر میں سکُونت نہیں کی بلکہ خَیمہ بہ خَیمہ اور مسکن بہ مسکن پِھرتا رہا ہُوں۔
6
اُن جگہوں میں جہاں جہاں مَیں سارے اِسرائیلؔ کے ساتھ پِھرتا رہا کیا مَیں نے اِسرائیلی قاضیوں میں سے جِن کو مَیں نے حُکم کِیا تھا کہ میرے لوگوں کی گلّہ بانی کریں کِسی سے ایک حرف بھی کہا کہ تُم نے میرے لِئے دیودار کا گھر کیوں نہیں بنایا؟
7
پس تُو میرے بندہ داؤُد سے یُوں کہنا کہ ربُّ الافواج یُوں فرماتا ہے کہ مَیں نے تُجھے بھیڑسالے میں سے جب تُو بھیڑ بکریوں کے پِیچھے پِیچھے چلتا تھا لِیا تاکہ تُو میری قَوم اِسرائیلؔ کا پیشوا ہو۔
8
اور جہاں کہِیں تُو گیا مَیں تیرے ساتھ رہا اور تیرے سب دُشمنوں کو تیرے سامنے سے کاٹ ڈالا ہے اور مَیں رُویِ زمِین کے بڑے بڑے آدمِیوں کے نام کی مانِند تیرا نام کر دُوں گا۔
9
اور مَیں اپنی قَوم اِسرائیلؔ کے لِئے ایک جگہ ٹھہراؤُں گا اور اُن کو قائِم کر دُوں گا تاکہ اپنی جگہ بسے رہیں اور پِھر ہٹائے نہ جائیں اور نہ شرارت کے فرزند پِھر اُن کو دُکھ دینے پائیں گے جَیسا شرُوع میں ہُؤا۔
10
اور اُس وقت بھی جب مَیں نے حُکم دِیا کہ میری قَوم اِسرائیلؔ پر قاضی مُقرّر ہوں اور مَیں تیرے سب دُشمنوں کو مغلُوب کرُوں گا۔ ماسِوا اِس کے مَیں تُجھے بتاتا ہُوں کہ خُداوند تیرے لِئے ایک گھر بنائے گا۔
11
اور جب تیرے دِن پُورے ہو جائیں گے تاکہ تُو اپنے باپ دادا کے ساتھ مِل جانے کو چلا جائے تو مَیں تیرے بعد تیری نسل کو تیرے بیٹوں میں سے برپا کرُوں گا اور اُس کی سلطنت کو قائِم کرُوں گا۔
12
وہ میرے لِئے گھر بنائے گا اور مَیں اُس کا تخت ہمیشہ کے لِئے قائِم کرُوں گا۔
13
مَیں اُس کا باپ ہُوں گا اور وہ میرا بیٹا ہو گا اور مَیں اپنی شفقت اُس پر سے نہیں ہٹاؤُں گا جَیسے مَیں نے اُس پر سے جو تُجھ سے پہلے تھا ہٹا لی۔
14
بلکہ مَیں اُس کو اپنے گھر میں اور اپنی مُملکت میں ابد تک قائِم رکُھّوں گا اور اُس کا تخت ابد تک ثابِت رہے گا۔
15
سو ناتن نے اِن سب باتوں اور اِس ساری رویا کے مُطابِق اَیسا ہی داؤُد سے کہا۔
16
تب داؤُد بادشاہ اندر جا کر خُداوند کے حضُور بَیٹھا اور کہنے لگا اَے خُداوند خُدا مَیں کَون ہُوں اور میرا گھرانا کیا ہے کہ تُو نے مُجھ کو یہاں تک پُہنچایا؟
17
اور یہ اَے خُدا تیری نظر میں چھوٹی بات تھی بلکہ تُو نے تو اپنے بندہ کے گھر کے حق میں آیندہ بُہت دِنوں کا ذِکر کِیا ہے اور تُو نے اَے خُداوند خُدا مُجھے اَیسا مانا کہ گویا مَیں بڑا منزلت والا آدمی ہُوں۔
18
بھلا داؤُد تُجھ سے اُس اِکرام کی نِسبت جو تیرے خادِم کا ہُؤا اَور کیا کہے؟ کیونکہ تُو اپنے بندہ کو جانتا ہے۔
19
اَے خُداوند تُو نے اپنے بندہ کی خاطِر اپنی ہی مرضی سے اِن بڑے بڑے کاموں کو ظاہِر کرنے کے لِئے اِتنی بڑی بات کی۔
20
اَے خُداوند کوئی تیری مانِند نہیں اور تیرے سِوا جِسے ہم نے اپنے کانوں سے سُنا ہے اَور کوئی خُدا نہیں۔
21
اور رُویِ زمِین پر تیری قَوم اِسرائیلؔ کی طرح اَور کَون سی قَوم ہے جِسے خُدا نے جا کر اپنی اُمّت بنانے کو آپ چُھڑایا تاکہ تُو اپنی اُمّت کے سامنے سے جِسے تُو نے مِصرؔ سے خلاصی بخشی قَوموں کو دُور کر کے بڑے اور مُہِیب کاموں سے اپنا نام کرے؟
22
کیونکہ تُو نے اپنی قَوم اِسرائیلؔ کو ہمیشہ کے لِئے اپنی قَوم ٹھہرایا ہے اور تُو آپ اَے خُداوند اُن کا خُدا ہُؤا ہے۔
23
اور اب اَے خُداوند وہ بات جو تُو نے اپنے بندہ کے حق میں اور اُس کے گھرانے کے حق میں فرمائی ابد تک ثابِت رہے اور جَیسا تُو نے کہا ہے وَیسا ہی کر۔
24
اور تیرا نام ابد تک قائِم اور بزُرگ ہو تاکہ کہا جائے کہ ربُّ الافواج اِسرائیلؔ کا خُدا ہے بلکہ وہ اِسرائیلؔ ہی کے لِئے خُدا ہے اور تیرے بندہ داؤُد کا گھرانا تیرے حضُور قائِم رہے۔
25
کیونکہ تُو نے اَے میرے خُدا اپنے بندہ پر ظاہِر کِیا ہے کہ تُو اُس کے لِئے ایک گھر بنائے گا۔ سو تیرے بندہ کو تیرے حضُور دُعا کرنے کا حَوصلہ ہُؤا۔
26
اور اَے خُداوند تُو ہی خُدا ہے اور تُو نے اپنے بندہ سے اِس بھلائی کا وعدہ کِیا۔
27
اور تُجھے پسند آیا کہ تُو اپنے بندہ کے گھرانے کو برکت بخشے تاکہ وہ ابد تک تیرے حضُور پایدار رہے کیونکہ تُو اَے خُداوند! برکت دے چُکا ہے۔ سو وہ ابد تک مُبارک ہے۔
← Chapter 16
Jump to:
Chapter 1
Chapter 2
Chapter 3
Chapter 4
Chapter 5
Chapter 6
Chapter 7
Chapter 8
Chapter 9
Chapter 10
Chapter 11
Chapter 12
Chapter 13
Chapter 14
Chapter 15
Chapter 16
Chapter 17
Chapter 18
Chapter 19
Chapter 20
Chapter 21
Chapter 22
Chapter 23
Chapter 24
Chapter 25
Chapter 26
Chapter 27
Chapter 28
Chapter 29
Chapter 18 →
All chapters:
1
2
3
4
5
6
7
8
9
10
11
12
13
14
15
16
17
18
19
20
21
22
23
24
25
26
27
28
29