bible
ra
🌐 Language
English
Español
Français
Deutsch
Português
Italiano
Nederlands
Русский
中文
日本語
한국어
العربية
Türkçe
Tiếng Việt
ไทย
Indonesia
All Languages
Home
/
Urdu
/
Urdu URD (کِتابِ مُقادّس)
/
1 Chronicles 23
1 Chronicles 23
Urdu URD (کِتابِ مُقادّس)
← Chapter 22
Jump to:
Chapter 1
Chapter 2
Chapter 3
Chapter 4
Chapter 5
Chapter 6
Chapter 7
Chapter 8
Chapter 9
Chapter 10
Chapter 11
Chapter 12
Chapter 13
Chapter 14
Chapter 15
Chapter 16
Chapter 17
Chapter 18
Chapter 19
Chapter 20
Chapter 21
Chapter 22
Chapter 23
Chapter 24
Chapter 25
Chapter 26
Chapter 27
Chapter 28
Chapter 29
Chapter 24 →
1
اب داؤُد بُڈّھا اور عُمر رسِیدہ ہو گیا تھا۔ سو اُس نے اپنے بیٹے سُلیماؔن کو اِسرائیلؔ کا بادشاہ بنایا۔
2
اور اُس نے اِسرائیلؔ کے سب سرداروں کو کاہِنوں اور لاویوں سمیت اِکٹّھا کِیا۔
3
اور تِیس برس کے اور اُس سے زِیادہ عُمر کے لاوی گِنے گئے اور اُن کی گِنتی ایک ایک آدمی کو شُمار کر کے اڑتِیس ہزار تھی۔
4
اِن میں سے چَوبِیس ہزار خُداوند کے گھر کے کام کی نِگرانی پر مُقرّر ہُوئے اور چھ ہزار سردار اور مُنصِف تھے۔
5
اور چار ہزار دربان تھے اور چار ہزار اُن سازوں سے خُداوند کی تعرِیف کرتے تھے جِن کو مَیں نے یعنی داؤُد نے مدح سرائی کے لِئے بنایا تھا۔
6
اور داؤُد نے اُن کو جیرؔسون قِہات اور مِرارؔی نام بنی لاوی کے فرِیقوں میں تقسِیم کِیا۔
7
جیرسونیوں میں سے یہ تھے۔ لعداؔن اور سِمعی۔
8
لعداؔن کے بیٹے۔ سردار یحی ایل اور زَیتاؔم اور یُواؔیل۔ یہ تِین تھے۔
9
سِمعی کے بیٹے سلُومِیت اور حزی اؔیل اور ہاراؔن یہ تِین تھے۔ یہ لعداؔن کے آبائی خاندانوں کے سردار تھے۔
10
اور سِمعی کے بیٹے یحت۔ زِینا اور یعُوؔس اور برِیعہ۔ یہ چاروں سِمعی کے بیٹے تھے۔
11
اوّل یحت تھا اور زِیزا دُوسرا اور یعُوؔس اور برِیعہ کے بیٹے بُہت نہ تھے۔ اِس سبب سے وہ ایک ہی آبائی خاندان میں گِنے گئے۔
12
اور قِہات کے بیٹے عمرام۔ اِضہار حبرُوؔن اور عُزّی اؔیل۔ یہ چار تھے۔
13
عمراؔم کے بیٹے ہارُونؔ اور مُوسیٰ تھے اور ہارُونؔ الگ کِیا گیا تاکہ وہ اور اُس کے بیٹے ہمیشہ پاکترِین چِیزوں کی تقدِیس کِیا کریں اور سدا خُداوند کے آگے بخُور جلائیں اور اُس کی خِدمت کریں اور اُس کا نام لے کر برکت دیں۔
14
رہا مَردِ خُدا مُوسیٰ سو اُس کے بیٹے لاوؔی کے قبِیلہ میں گِنے گئے۔
15
اور مُوسیٰ کے بیٹے جیرؔسوم اور الِیعزر تھے۔
16
اور جیرسوؔم کا بیٹا سبُواؔیل سردار تھا۔
17
اور الِیعزر کا بیٹا رحبیاؔہ سردار تھا اور اِلیعزر کے اَور بیٹے نہ تھے پر رحبیاؔہ کے بُہت سے بیٹے تھے۔
18
اِضہار کا بیٹا سلُومِیت سردار تھا۔
19
حبرُوؔن کے بیٹوں میں اوّل یریاؔہ۔ امریاؔہ دُوسرا۔ یحزی ایل تِیسرا اور یقمِعاؔم چَوتھا تھا۔
20
عُزّی اؔیل کے بیٹوں میں اوّل مِیکاؔہ سردار اور یسیاہ دُوسرا تھا۔
21
مِرارؔی کے بیٹے محلی اور مُوؔشی اور محلی کے بیٹے اِلیعزر اور قِیس تھے۔
22
اور اِلیعزر مَر گیا اور اُس کے کوئی بیٹا نہ تھا فقط بیٹیاں تِھیں اور اُن کے بھائی قِیس کے بیٹوں نے اُن سے بیاہ کِیا۔
23
مُوؔشی کے بیٹے محلی اور عیدر اور یرِیموؔت یہ تِین تھے۔
24
لاوؔی کے بیٹے یِہی تھے جو اپنے اپنے آبائی خاندان کے مُطابِق تھے۔ اُن کے آبائی خاندانوں کے سردار جَیسا وہ نام بنام ایک ایک کر کے گِنے گئے یِہی ہیں۔ وہ بِیس برس اور اُس سے اُوپر کی عُمر سے خُداوند کے گھر کی خِدمت کا کام کرتے تھے۔
25
کیونکہ داؤُد نے کہا کہ خُداوند اِسرائیلؔ کے خُدا نے اپنے لوگوں کو آرام دِیا ہے اور وہ ابد تک یروشلیِم میں سکُونت کرے گا۔
26
اور لاویوں کو بھی مسکن اور اُس کی خِدمت کے سب ظرُوف کو پِھر کبھی اُٹھانا نہ پڑے گا۔
27
کیونکہ داؤُد کی پِچھلی باتوں کے مُوافِق بنی لاوی جو بِیس برس اور اُس سے زِیادہ عُمر کے تھے گِنے گئے۔
28
کیونکہ اُن کا کام یہ تھا کہ خُداوند کے گھر کی خِدمت کے وقت صحنوں اور کوٹھرِیوں میں اور سب مُقدّس چِیزوں کے پاک کرنے میں یعنی خُدا کے گھر کی خِدمت کے کام میں بنی ہارُون کی مدد کریں۔
29
اور نذر کی روٹی کا اور مَیدہ کی نذز کی قُربانی کا خواہ وہ بے خمِیری روٹیوں یا توے پر کی پکّی ہُوئی چِیزوں یا تلی ہُوئی چِیزوں کی ہو اور ہر طرح کے تول اور ناپ کا کام کریں۔
30
اور ہر صُبح اور شام کو کھڑے ہو کر خُداوند کی شُکرگُذاری اور سِتایش کریں۔
31
اور سبتوں اور نئے چاندوں اور مُقرّرہ عِیدوں میں ہمیشہ خُداوند کے حضُور پُوری تعداد میں سب سوختنی قُربانِیاں اُس قاعِدہ کے مُطابِق جو اُن کے بارے میں ہے چڑھایا کریں۔
32
اور خُداوند کے گھر کی خِدمت کو انجام دینے کے لِئے خَیمۂِ اِجتماع کی حِفاظت اور مَقدِس کی نِگرانی اور اپنے بھائی بنی ہارُون کی اِطاعت کریں۔
← Chapter 22
Jump to:
Chapter 1
Chapter 2
Chapter 3
Chapter 4
Chapter 5
Chapter 6
Chapter 7
Chapter 8
Chapter 9
Chapter 10
Chapter 11
Chapter 12
Chapter 13
Chapter 14
Chapter 15
Chapter 16
Chapter 17
Chapter 18
Chapter 19
Chapter 20
Chapter 21
Chapter 22
Chapter 23
Chapter 24
Chapter 25
Chapter 26
Chapter 27
Chapter 28
Chapter 29
Chapter 24 →
All chapters:
1
2
3
4
5
6
7
8
9
10
11
12
13
14
15
16
17
18
19
20
21
22
23
24
25
26
27
28
29