bible
ra
🌐 Language
English
Español
Français
Deutsch
Português
Italiano
Nederlands
Русский
中文
日本語
한국어
العربية
Türkçe
Tiếng Việt
ไทย
Indonesia
All Languages
Home
/
Urdu
/
Urdu URD (کِتابِ مُقادّس)
/
1 Chronicles 25
1 Chronicles 25
Urdu URD (کِتابِ مُقادّس)
← Chapter 24
Jump to:
Chapter 1
Chapter 2
Chapter 3
Chapter 4
Chapter 5
Chapter 6
Chapter 7
Chapter 8
Chapter 9
Chapter 10
Chapter 11
Chapter 12
Chapter 13
Chapter 14
Chapter 15
Chapter 16
Chapter 17
Chapter 18
Chapter 19
Chapter 20
Chapter 21
Chapter 22
Chapter 23
Chapter 24
Chapter 25
Chapter 26
Chapter 27
Chapter 28
Chapter 29
Chapter 26 →
1
پِھر داؤُؔد اور لشکر کے سرداروں نے آسف اور ہَیماؔن اور یدُوتُوؔن کے بیٹوں میں سے بعضوں کو خِدمت کے لِئے الگ کِیا تاکہ وہ بربط اور سِتار اور جھانجھ سے نبُوّت کریں اور جو اُس کام کو کرتے تھے اُن کا شُمار اُن کی خِدمت کے مُطابِق یہ تھا۔
2
آسف کے بیٹوں میں سے زکُّور۔ یُوسفؔ۔ نتنیاؔہ اور اسرؔی لاہ۔ آسف کے یہ بیٹے آسف کے ماتحت تھے جو بادشاہ کے حُکم کے مُطابِق نبُوّت کرتا تھا۔
3
یدُوتُوؔن سے بنی یدُوتُون۔ سو جدِلیاؔہ۔ ضرؔی اور یسعیاہ حسبیاؔہ اور متِّتیاؔہ۔ یہ چھ اپنے باپ یدُوتُوؔن کے ماتحت تھے جو بربط لِئے رہتا اور خُداوند کی شُکرگُذاری اور حمد کرتا ہُؤا نُبُوّت کرتا تھا۔
4
رہا ہَیماؔن۔ سوہَیماؔن کے بیٹے بُقّیاہ۔ متّنیاؔہ۔ عُزّی اؔیل۔ سبُواؔیل۔ یرِیموؔت۔ حنانیاؔہ۔ حنانی۔ اِلیاؔتہ۔ جِدّالتی۔ رُوممتی عزر۔ یسبِقاؔشہ۔ ملُّوتی۔ ہَوتِیر اور محازیوؔت۔
5
یہ سب ہَیماؔن کے بیٹے تھے جو خُدا کی باتوں میں سِینگ بُلند کرنے کے لِئے بادشاہ کا غَیب بِین تھا اور خُدا نے ہَیماؔن کو چَودہ بیٹے اور تِین بیٹِیاں دی تِھیں۔
6
یہ سب خُداوند کے گھر میں گِیت گانے کے لِئے اپنے باپ کے ماتحت تھے اور جھانجھ اور سِتار اور بربط سے خُدا کے گھر کی خِدمت کرتے تھے اور آسف اور یدُوتُوؔن اور ہَیماؔن بادشاہ کے حُکم کے تابِع تھے۔
7
اور اُن کے بھائیوں سمیت جو خُداوند کی مدح سرائی کی تعلِیم پا چُکے تھے یعنی وہ سب جو مشّاق تھے اُن کا شُمار دو سَو اٹھاسی تھا۔
8
اور اُنہوں نے کیا چھوٹے کیا بڑے کیا اُستاد کیا شاگِرد ایک ہی طرِیقہ سے اپنی اپنی خِدمت کے لِئے قُرعہ ڈالا۔
9
پہلی چِٹّھی آسف کی یُوسفؔ کو مِلی۔ دُوسری جِدلیاؔہ کو اور اُس کے بھائی اور بیٹے اُس سمیت بارہ تھے۔
10
تِیسری زکُّور کو اور اُس کے بیٹے اور بھائی اُس سمیت بارہ تھے۔
11
چَوتھی یِضرؔی کو۔ اُس کے بیٹے اور بھائی اُس سمیت بارہ تھے۔
12
پانچوِیں نتنیاؔہ کو۔ اُس کے بیٹے اور بھائی اُس سمیت بارہ تھے۔
13
چھٹی بُقّیاہ کو۔ اُس کے بیٹے اور بھائی اُس سمیت بارہ تھے۔
14
ساتوِیں یسری لاہ کو۔ اُس کے بیٹے اور بھائی اُس سمیت بارہ تھے۔
15
آٹھوِیں یسعیاہ کو۔ اُس کے بیٹے اور بھائی اُس سمیت بارہ تھے۔
16
نوِیں متّنیاؔہ کو۔ اُس کے بیٹے اور بھائی اُس سمیت بارہ تھے۔
17
دسوِیں سِمعی کو۔ اُس کے بیٹے اور بھائی اُس سمیت بارہ تھے۔
18
گیارھوِیں عزراؔیل کو۔ اُس کے بیٹے اور بھائی اُس سمیت بارہ تھے۔
19
بارھوِیں حسبیاؔہ کو۔ اُس کے بیٹے اور بھائی اُس سمیت بارہ تھے۔
20
تیرھوِیں سبُوایل کو۔ اُس کے بیٹے اور بھائی اُس سمیت بارہ تھے۔
21
چَودھوِیں متِّتیاؔہ کو۔ اُس کے بیٹے اور بھائی اُس سمیت بارہ تھے۔
22
پندرھوِیں یرِیموؔت کو۔ اُس کے بیٹے اور بھائی اُس سمیت بارہ تھے۔
23
سولھوِیں حنانیاؔہ کو۔ اُس کے بیٹے اور بھائی اُس سمیت بارہ تھے۔
24
سترھوِیں یسبِقاؔشہ کو۔ اُس کے بیٹے اور بھائی اُس سمیت بارہ تھے۔
25
اٹھارھوِیں حناؔنی کو۔ اُس کے بیٹے اور بھائی اُس سمیت بارہ تھے۔
26
اُنّیِسوِیں ملُّوتی کو۔ اُس کے بیٹے اور بھائی اُس سمیت بارہ تھے۔
27
بِیسوِیں الِیا تہ کو۔ اُس کے بیٹے اور بھائی اُس سمیت بارہ تھے۔
28
اِکّیسوِیں ہَوتِیر کو۔ اُس کے بیٹے اور بھائی اُس سمیت بارہ تھے۔
29
بائِیسوِیں جِدّالتی کو۔ اُس کے بیٹے اور بھائی اُس سمیت بارہ تھے۔
30
تیئِیسوِیں محازیوؔت کو۔ اُس کے بیٹے اور بھائی اُس سمیت بارہ تھے۔
31
چَوبِیسوِیں رُوممتی عزر کو۔ اُس کے بیٹے اور بھائی اُس سمیت بارہ تھے۔
← Chapter 24
Jump to:
Chapter 1
Chapter 2
Chapter 3
Chapter 4
Chapter 5
Chapter 6
Chapter 7
Chapter 8
Chapter 9
Chapter 10
Chapter 11
Chapter 12
Chapter 13
Chapter 14
Chapter 15
Chapter 16
Chapter 17
Chapter 18
Chapter 19
Chapter 20
Chapter 21
Chapter 22
Chapter 23
Chapter 24
Chapter 25
Chapter 26
Chapter 27
Chapter 28
Chapter 29
Chapter 26 →
All chapters:
1
2
3
4
5
6
7
8
9
10
11
12
13
14
15
16
17
18
19
20
21
22
23
24
25
26
27
28
29