bible
ra
🌐 Language
English
Español
Français
Deutsch
Português
Italiano
Nederlands
Русский
中文
日本語
한국어
العربية
Türkçe
Tiếng Việt
ไทย
Indonesia
All Languages
Home
/
Urdu
/
Urdu URD (کِتابِ مُقادّس)
/
1 Chronicles 7
1 Chronicles 7
Urdu URD (کِتابِ مُقادّس)
← Chapter 6
Jump to:
Chapter 1
Chapter 2
Chapter 3
Chapter 4
Chapter 5
Chapter 6
Chapter 7
Chapter 8
Chapter 9
Chapter 10
Chapter 11
Chapter 12
Chapter 13
Chapter 14
Chapter 15
Chapter 16
Chapter 17
Chapter 18
Chapter 19
Chapter 20
Chapter 21
Chapter 22
Chapter 23
Chapter 24
Chapter 25
Chapter 26
Chapter 27
Chapter 28
Chapter 29
Chapter 8 →
1
اور بنی اِشکار یہ ہیں۔ تولعؔ اور فُوّہ ؔاور یسُوب ؔاور سمروؔن یہ چاروں۔
2
اور بنی تولع۔ عُزّیؔ اور رِفایاؔہ اور یری اؔیل اور یحمیؔ اور اِبسامؔ اور سمواؔیل جو تولعؔ یعنی اپنے آبائی خاندانوں کے سردار تھے۔ وہ اپنے زمانہ میں زبردست سُورما تھے اور داؤُدؔ کے ایّام میں اُن کا شُمار بائِیس ہزار چھ سَو تھا۔
3
اور عُزّی ؔکا بیٹا اِزراخیاؔہ تھا اور اِزرَاخیاؔہ کے بیٹے یہ ہیں۔ میکاؔئیل اور عبدؔیاہ اور یُواؔیل اور یسیّاؔہ۔ یہ پانچوں۔ یہ سب کے سب سردار تھے۔
4
اور اُن کے ساتھ اپنی اپنی پُشت اور اپنے اپنے آبائی خاندان کے مُطابِق جنگی لشکر کے دَل تھے جِن میں چھتِّیس ہزار جوان تھے کیونکہ اُن کے ہاں بُہت سی بِیویاں اور بیٹے تھے۔
5
اور اُن کے بھائی اِشکارؔ کے سب گھرانوں میں زبردست سُورما تھے اور نسب نامہ کے حِساب کے مُطابِق کُل ستاسی ہزار تھے۔
6
بنی بِنیمِین یہ ہیں۔ بالعؔ اور بکرؔ اور یدیعیلؔ۔ یہ تِینوں۔
7
اور بنی بالع اِصبُوؔن اور عُزّیؔ اور عُزّی اؔیل اور یریموؔت اور عِیرؔی۔ یہ پانچوں۔ یہ اپنے آبائی خاندانوں کے سردار اور زبردست سُورما تھے اور نسب نامہ کے حِساب کے مُطابِق بائِیس ہزار چَونتِیس تھے۔
8
اور بنی بکر یہ ہیں۔ زِمیرؔہ اور یُوآؔس اور الِیعزر اور الیوعینی اور عُمرؔی اور یریموؔت اور ابیاؔہ اور عنتوت اور علامت۔ یہ سب بکر کے بیٹے تھے۔
9
اِن کی نسل کے لوگ نسب نامہ کے مُطابِق بِیس ہزار دو سَو زبردست سُورما اور اپنے آبائی خاندانوں کے سردار تھے۔
10
اور یدع اؔیل کا بیٹا بِلحاؔن تھا اور بنی بِلحان یہ ہیں۔ یعوؔس اور بِنیمِین اور اہُود اور کنعاؔنہ اور زَیتاؔن اور ترسِیس اور اخی سحر۔
11
یہ سب یدع ایل کے بیٹے جو اپنے آبائی خاندانوں کے سردار اور زبردست سُورما تھے ستّرہ ہزار دو سَو تھے جو لشکر کے ساتھ جنگ پر جانے کے لائِق تھے۔
12
اور سُفِّیم اور حُفِّیم عِیر کے بیٹے اور حشِیم اِحیر کا بیٹا تھا۔
13
بنی نفتالی یہ ہیں۔ یحصی ایل اور جُونی اور یصر اور سلُوم بنی بِلہہ۔
14
بنی منسّی یہ ہیں اسرؔی ایل جو اُس کی بِیوی کے بطن سے تھا (اُس کی ارامی حرم سے جِلعاد کا باپ مکِیر پَیدا ہُؤا۔
15
اور مکِیر نے حِفُّیم اور سُفِّیم کی بہن کو جِس کا نام معکہ تھا بیاہ لِیا) اور دُوسرے کا نام صِلافحاد تھا اور صِلافحاد کے پاس بیٹیاں تِھیں۔
16
اور مکِیرؔ کی بِیوی معکہ ؔکے ایک بیٹا ہُؤا اور اُس نے اُس کا نام فرسؔ رکھّا اور اُس کے بھائی کا نام شرؔس تھا اور اُس کے بیٹے اَولاؔم اور رقمؔ تھے۔
17
اور اَولاؔم کا بیٹا بدان تھا۔ یہ جِلعادؔ بِن مکِیر بِن منسّی کے بیٹے تھے۔
18
اور اُس کی بہن ہَمُّولِکتؔ سے اِشہُودؔ اور ابِیعزرؔ اور محلہ پَیداؔ ہُوئے۔
19
اور بنی سمِیدع یہ ہیں۔ اخیاؔن اور سِکمؔ اور لِقحیؔ اور انِیعاؔم۔
20
اور بنی اِفرائِیم یہ ہیں۔ سُوتلحؔ۔ سُوتلحؔ کا بیٹا برد۔ بردؔ کا بیٹا تحت۔ تحتؔ کا بیٹا الِیِعدؔہ۔ الِیِعدؔہ کا بیٹا تحت۔
21
تحتؔ کا بیٹا زبدؔ۔ زبد ؔکا بیٹا سُوتلحؔ تھا اور عزرؔ اور اِلیعدؔ بھی جِن کو جات کے لوگوں نے جو اُس مُلک میں پَیدا ہُوئے تھے مار ڈالا کیونکہ وہ اُن کی مواشی لے جانے کو اُتر آئے تھے۔
22
اور اُن کا باپ اِفرائِیم بُہت دِنوں تک ماتم کرتا رہا اور اُس کے بھائی اُسے تسلّی دینے کو آئے۔
23
اور وہ اپنی بِیوی کے پاس گیا اور وہ حامِلہ ہُوئی اور اُس کے ایک بیٹا ہُؤا اور اِفرائِیمؔ نے اُس کا نام بریعہؔ رکھّا کیونکہ اُس کے گھر پر آفت آئی تھی۔
24
(اور اُس کی بیٹی سراہ تھی جِس نے نشیب اور فراز کے بَیت حوروؔن اور عُزّن سراہ کو بنایا)۔
25
اور اُس کا بیٹا رفح اور رسف بھی اور اُس کا بیٹا تلاح اور تلاح کا بیٹا تحن۔
26
تحن کا بیٹا لعداؔن۔ لعداؔن کا بیٹا عمِّیہُود۔ عمِّیہُود کا بیٹا الِیسمع۔
27
الِیسمع کا بیٹا نُون۔ نُون کا بیٹا یہُو سُوع۔
28
اور اُن کی مِلکِیّت اور بستیاں یہ تِھیں۔ بیت اؔیل اور اُس کے دیہات اور مشرِق کی طرف نعراؔن اور مغرِب کی طرف جزر اور اُس کے دیہات اور سِکم بھی اور اُس کے دیہات عزّہ اور اُس کے دیہات تک۔
29
اور بنی منسّی کی حدُود کے پاس بَیت شاؔن اور اُس کے دیہات۔ تعناک اور اُس کے دیہات۔ مجِدّو اور اُس کے دیہات۔ دور اور اُس کے دیہات تھے۔ اِن میں یُوسفؔ بِن اِسرائیلؔ کے بیٹے رہتے تھے۔
30
بنی آشر یہ ہیں۔ یمنا اور اِسواہ اور اسوی اور برِیعہ اور اُن کی بہن سرح۔
31
اور برِیعہ کے بیٹے حِبر اور برزاوؔیت کا باپ ملکی اؔیل تھے۔
32
اور حِبر سے یفلِیط اور سومر اور خوتام اور اُن کی بہن سُوع پَیدا ہُوئے۔
33
اور بنی یفلِیط فاساؔک اور بمہاؔل اور عسواؔت۔ یہ بنی یفلِیط ہیں۔
34
اور بنی سامراخی اور روہجہ اور یحُبّہ اور اراؔم تھے۔
35
اور اُس کے بھائی ہِیلم کے بیٹے صوؔفح اور اِمنع اور سلس اور عمل تھے۔
36
اور بنی صوفح سوح اور حرنفر اور سُوعل اور بیرؔی اور اِمراؔہ۔
37
بصر اور ہُود اور سمّا اور سلسہ اور اِتراؔن اور بیرا تھے۔
38
بنی یتر۔ یفُنّہ اور فِسفاؔہ اور ارا تھے۔
39
اور بنی عُلّہ ارخ اور حنی اؔیل اور رضیاہ تھے۔
40
یہ سب بنی آشر اپنے آبائی خاندانوں کے رئِیس۔ چِیدہ اور زبردست سُورما اور امِیروں کے سردار تھے۔ اُن میں سے جو اپنے نسب نامہ کے مُطابِق جنگ کرنے کے لائِق تھے وہ شُمار میں چھبِّیس ہزار جوان تھے۔
← Chapter 6
Jump to:
Chapter 1
Chapter 2
Chapter 3
Chapter 4
Chapter 5
Chapter 6
Chapter 7
Chapter 8
Chapter 9
Chapter 10
Chapter 11
Chapter 12
Chapter 13
Chapter 14
Chapter 15
Chapter 16
Chapter 17
Chapter 18
Chapter 19
Chapter 20
Chapter 21
Chapter 22
Chapter 23
Chapter 24
Chapter 25
Chapter 26
Chapter 27
Chapter 28
Chapter 29
Chapter 8 →
All chapters:
1
2
3
4
5
6
7
8
9
10
11
12
13
14
15
16
17
18
19
20
21
22
23
24
25
26
27
28
29