bible
ra
🌐 Language
English
Español
Français
Deutsch
Português
Italiano
Nederlands
Русский
中文
日本語
한국어
العربية
Türkçe
Tiếng Việt
ไทย
Indonesia
All Languages
Home
/
Urdu
/
Urdu URD (کِتابِ مُقادّس)
/
1 Chronicles 18
1 Chronicles 18
Urdu URD (کِتابِ مُقادّس)
← Chapter 17
Jump to:
Chapter 1
Chapter 2
Chapter 3
Chapter 4
Chapter 5
Chapter 6
Chapter 7
Chapter 8
Chapter 9
Chapter 10
Chapter 11
Chapter 12
Chapter 13
Chapter 14
Chapter 15
Chapter 16
Chapter 17
Chapter 18
Chapter 19
Chapter 20
Chapter 21
Chapter 22
Chapter 23
Chapter 24
Chapter 25
Chapter 26
Chapter 27
Chapter 28
Chapter 29
Chapter 19 →
1
اِس کے بعد یُوں ہُؤا کہ داؤُد نے فِلستیوں کو مارا اور اُن کو مغلُوب کِیا اور جات کو اُس کے قصبوں سمیت فِلستیوں کے ہاتھ سے لے لِیا۔
2
اور اُس نے موآؔب کو مارا اور موآبی داؤُد کے مُطِیع ہو گئے اور ہدئے لائے۔
3
اور داؤُد نے ضوباؔہ کے بادشاہ ہدد عزر کو بھی جب وہ اپنی سلطنت دریایِ فراؔت تک قائِم کرنے گیا حمات میں مار لِیا۔
4
اور داؤُد نے اُس سے ایک ہزار رتھ اور سات ہزار سوار اور بِیس ہزار پیادے لے لِئے اور اُس نے رتھوں کے سب گھوڑوں کی کونچیں کٹوا دِیں پر اُن میں سے ایک سَو رتھوں کے لِئے گھوڑے بچا لِئے۔
5
اور جب دمشق کے ارامی ضوؔباہ کے بادشاہ ہدد عزر کی مدد کرنے کو آئے تو داؤُد نے ارامیوں میں سے بائِیس ہزار آدمی قتل کِئے۔
6
تب داؤُد نے دمشق کے اراؔم میں سپاہیوں کی چَوکیاں بِٹھائِیں اور ارامی داؤُد کے مُطِیع ہو گئے اور ہدئے لائے اور جہاں کہِیں داؤُد جاتا خُداوند اُسے فتح بخشتا تھا۔
7
اور داؤُد ہدد عزر کے نَوکروں کی سونے کی ڈھالیں لے کر اُن کو یروشلیِم میں لایا۔
8
اور ہدد عزر کے شہروں طِبخت اور کُون سے داؤُد بُہت سا پِیتل لایا جِس سے سُلیماؔن نے پِیتل کا بڑا حَوض اور سُتُون اور پِیتل کے برتن بنائے۔
9
اور جب حمات کے بادشاہ توعُو نے سُنا کہ داؤُد نے ضوؔباہ کے بادشاہ ہدد عزر کا سارا لشکر مار لِیا۔
10
تو اُس نے اپنے بیٹے ہدُوراؔم کو داؤُد بادشاہ کے پاس بھیجا تاکہ اُسے سلام کرے اور مُبارک باد دے اِس لِئے کہ اُس نے جنگ کر کے ہدد عزر کو مارا (کیونکہ ہدد عزر توعُو سے لڑا کرتا تھا) اور ہر طرح کے سونے اور چاندی اور پِیتل کے برتن اُس کے ساتھ تھے۔
11
اِن کو بھی داؤُد بادشاہ نے اُس چاندی اور سونے کے ساتھ جو اُس نے اَور سب قَوموں یعنی ادُوؔم اور موآؔب اور بنی عمُّون اور فِلستیوں اور عمالِیق سے لِیا تھا خُداوند کو نذر کِیا۔
12
اور ابیشے بِن ضرُویاؔہ نے وادیِ شور میں اٹھارہ ہزار ادُومِیوں کو مارا۔
13
اور اُس نے ادُوؔم میں سِپاہیوں کی چَوکیاں بِٹھائِیں اور سب ادُومی داؤُد کے مُطِیع ہو گئے اور جہاں کہِیں داؤُد جاتا خُداوند اُسے فتح بخشتا تھا۔
14
سو داؤُد سارے اِسرائیلؔ پر سلطنت کرنے لگا اور اپنی ساری رعیّت کے ساتھ عدل و اِنصاف کرتا تھا۔
15
اور یُوآؔب بِن ضرُویاؔہ لشکر کا سردار تھا اور یہُوؔسفط بِن اخِیلُود موّرِخ تھا۔
16
اور صدُوؔق بِن اخِیطوؔب اور ابی ملِک بِن ابیاؔتر کاہِن تھے اور شَوشا مُنشی تھا۔
17
اور بِنایاؔہ بِن یہوؔیدع کریتیوں اور فلیتیوں پر تھا اور داؤُد کے بیٹے بادشاہ کے خاص مُصاحِب تھے۔
← Chapter 17
Jump to:
Chapter 1
Chapter 2
Chapter 3
Chapter 4
Chapter 5
Chapter 6
Chapter 7
Chapter 8
Chapter 9
Chapter 10
Chapter 11
Chapter 12
Chapter 13
Chapter 14
Chapter 15
Chapter 16
Chapter 17
Chapter 18
Chapter 19
Chapter 20
Chapter 21
Chapter 22
Chapter 23
Chapter 24
Chapter 25
Chapter 26
Chapter 27
Chapter 28
Chapter 29
Chapter 19 →
All chapters:
1
2
3
4
5
6
7
8
9
10
11
12
13
14
15
16
17
18
19
20
21
22
23
24
25
26
27
28
29