bible
ra
🌐 Language
English
Español
Français
Deutsch
Português
Italiano
Nederlands
Русский
中文
日本語
한국어
العربية
Türkçe
Tiếng Việt
ไทย
Indonesia
All Languages
Home
/
Urdu
/
Urdu URD (کِتابِ مُقادّس)
/
1 Chronicles 6
1 Chronicles 6
Urdu URD (کِتابِ مُقادّس)
← Chapter 5
Jump to:
Chapter 1
Chapter 2
Chapter 3
Chapter 4
Chapter 5
Chapter 6
Chapter 7
Chapter 8
Chapter 9
Chapter 10
Chapter 11
Chapter 12
Chapter 13
Chapter 14
Chapter 15
Chapter 16
Chapter 17
Chapter 18
Chapter 19
Chapter 20
Chapter 21
Chapter 22
Chapter 23
Chapter 24
Chapter 25
Chapter 26
Chapter 27
Chapter 28
Chapter 29
Chapter 7 →
1
بنی لاوی جَیرسون قِہاؔت اور مرارؔی ہیں۔
2
اور بنی قِہات عمراؔم اور اضہار اور حبرُوؔن اور عُزّی اؔیل۔
3
اور عمراؔم کی اَولاد۔ ہارُونؔ اور مُوسیٰ اور مریمؔ اور بنی ہارُون۔ ندؔب اور ابیہُو الِیعزر اور اِؔتمر۔
4
الِیعزر سے فِینحاؔس پَیدا ہُؤا اور فِینحاؔس سے ابِیسُوؔع پَیدا ہُؤا۔
5
اور ابِیسُوؔع سے بُقّی پَیدا ہُؤا اور بُقّی سے عُزّی پَیدا ہُؤا۔
6
اور عُزّی سے زراخیاؔہ پَیدا ہُؤا اور زراخیاؔہ سے مِرایوؔت پَیدا ہُؤا۔
7
مِرایوؔت سے امریاؔہ پَیدا ہُؤا اور امریاؔہ سے اخِیطوؔب پَیدا ہُؤا۔
8
اور اخِیطوؔب سے صدُوؔق پَیدا ہُؤا اور صدُوؔق سے اخِیمعض پَیدا ہُؤا۔
9
اور اخِیمعض سے عزرؔیاہ پَیدا ہُؤا اور عزرؔیاہ سے یُوحناؔن پَیدا ہُؤا۔
10
اور یُوحناؔن سے عزرؔیاہ پَیدا ہُؤا (یہ وہ ہے جو اُس ہَیکل میں جِسے سُلیماؔن نے یروشلیِم میں بنایا تھا کاہِن تھا)۔
11
اور عزرؔیاہ سے امریاؔہ پَیدا ہُؤا اور امریاؔہ سے اخِیطوؔب پَیدا ہُؤا۔
12
اور اخِیطوؔب سے صدُوؔق پَیدا ہُؤا اور صدُوؔق سے سلُوم پَیدا ہُؤا۔
13
اور سلُوم سے خِلقیاہ پَیدا ہُؤا اور خِلقیاہ سے عزریاؔہ پَیدا ہُؤا۔
14
اور عزرؔیاہ سے سِرایاؔہ پَیدا ہُؤا اور سِرایاؔہ سے یہُو صدق پَیدا ہُؤا۔
15
اور جب خُداوند نے نبُوکدؔنضر کے ہاتھ سے یہُوداؔہ اور یروشلیِم کو جلاوطن کرایا تو یہُوصدؔق بھی اسِیر ہو گیا۔
16
بنی لاوی۔ جیرؔسوم۔ قِہاؔت اور مِرارؔی ہیں۔
17
اور جیرؔسوم کے بیٹوں کے نام یہ ہیں۔ لِبنی اور سِمعی۔
18
اور بنی قِہات عمراؔم اور اِضہار اور حبرُوؔن اور عُزّی ایل تھے۔
19
مِرارؔی کے بیٹے یہ ہیں۔ محلی اور مُوشی اور لاویوں کے گھرانے اُن کے آبائی خاندانوں کے مُطابِق یہ ہیں۔
20
جیرؔسوم سے اُس کا بیٹا لِبنی۔ لِبنی کا بیٹا یحت۔ یحت کا بیٹا زِمّہ۔
21
زِمّہ کا بیٹا یُوآؔخ۔ یُوآؔخ کا بیٹا عِیدُو۔ عِیدُو کا بیٹا زارح۔ زارح کا بیٹا یترؔی۔
22
بنی قِہات۔ قِہاؔت کا بیٹا عِمّینداؔب۔ عِمّینداؔب کا بیٹا قورح۔ قورح کا بیٹا اسِّیر۔
23
اسِّیر کا بیٹا اِلقانہ۔ اِلقانہ کا بیٹا ابی آسف۔ ابی آسف کا بیٹا اسِّیر۔
24
اِسِّیر کا بیٹا تحت۔ تحت کا بیٹا اُوری اؔیل۔ اُوری اؔیل کا بیٹا عُزّیاہ۔ عُزّیاہ کا بیٹا ساؤُل۔
25
اور اِلقانہ کے بیٹے یہ ہیں۔ عماسی اور اخیموؔت۔
26
رہا اِلقانہ۔ سو اِلقانہ کے بیٹے یہ ہیں یعنی اُس کا بیٹا صُوؔفی۔ صُوؔفی کا بیٹا نحت۔
27
نحت کا بیٹا اِلِیاب۔ اِلِیاب کا بیٹا یروؔحام۔ یروؔحام کا بیٹا اِلقانہ۔
28
سموؔئیل کے بیٹوں میں پہلوٹھا یُواؔیل دُوسرا ابیاؔہ۔
29
بنی مِراری یہ ہیں۔ محلی۔ محلی کا بیٹا لِبنی۔ لِبنی کا بیٹا سِمعی۔ سِمعی کا بیٹا عُزّہ۔
30
عُزّہ کا بیٹا سِمعا۔ سِمعا کا بیٹا حجِیّاؔہ۔ حجِیّاہ کا بیٹا عساؔیاہ۔
31
وہ جِن کو داؤُد نے صندُوق کے ٹِھکانا پانے کے بعد خُداوند کے گھر میں گانے کے کام پر مُقرّر کِیا یہ ہیں۔
32
اور وہ جب تک سُلیماؔن یروشلیِم میں خُداوند کا گھر بنوا نہ چُکا گِیت گا گا کر خَیمۂِ اِجتماع کے مسکن کے سامنے خِدمت کرتے رہے اور اپنی اپنی باری کے مُوافِق اپنے کام پر حاضِر رہتے تھے۔
33
اور جو حاضِر رہتے تھے وہ اور اُن کے بیٹے یہ ہیں۔ قِہاتیوں کی اَولاد میں سے ہَیماؔن گوّیا بِن یُوایل بِن سمُواؔیل۔
34
بِن اِلقانہ بِن یروؔحام۔ بِن اِلی ایل بن تُوح۔
35
بِن صُوؔف بِن اِلقانہ بِن محت بِن عماسی۔
36
بِن اِلقانہ بِن یُوایل بِن عزریاؔہ بِن صفنیاؔہ۔
37
بِن تحت بِن اِسِّیر بِن ابی آسف بِن قورح۔
38
بِن اِضہار بِن قِہاؔت بِن لاوؔی بِن اِسرائیلؔ۔
39
اور اُس کا بھائی آسف جو اُس کے دہنے کھڑا ہوتا تھا یعنی آسف بِن برکیاؔہ بِن سِمعا۔
40
بِن مِیکاؔئیل بِن بعسیاؔہ بِن ملکیاہ۔
41
بِن اتنی بِن زارح بِن عدایاؔہ۔
42
بِن اَیتاؔن بِن زِمّہ بِن سِمعی۔
43
بِن یحت بِن جیرؔسوم بِن لاوؔی۔
44
اور بنی مِراری اُن کے بھائی بائیں ہاتھ کھڑے ہوتے تھے یعنی اَیتاؔن بِن قِیسی بِن عبدؔی بِن مُلوؔک۔
45
بِن حسبیاؔہ بِن امصِیاؔہ بِن خِلقیاہ۔
46
بِن امصی بِن بانی بِن سامر۔
47
بِن محلی بِن مُوشی بِن مِرارؔی بِن لاوؔی۔
48
اور اُن کے بھائی لاوؔی بَیتُ اﷲ کے مسکن کی ساری خِدمت پر مُقرّر تھے۔
49
لیکن ہارُونؔ اور اُس کے بیٹے سوختنی قُربانی کے مذبح اور بخُور کی قُربان گاہ دونوں پر پاکترِین مکان کی ساری خِدمت کو انجام دینے اور اِسرائیلؔ کے لِئے کفّارہ دینے کے لِئے جَیسا جَیسا خُدا کے بندہ مُوسیٰ نے حُکم کِیا تھا قُربانی چڑھاتے تھے۔
50
اور بنی ہارُونؔ یہ ہیں۔ ہارُونؔ کا بیٹا الِیعزر۔ الِیعزر کا بیٹا فِینحاؔس۔ فِینحاؔس کا بیٹا ابِیسُوؔع۔
51
ابِیسُوؔع کا بیٹا بُقّی۔ بُقّی کا بیٹا عُزّی۔ عُزّی کا بیٹا زراخیاؔہ۔
52
زراخیاؔہ کا بیٹا مِرایوؔت۔ مِرایوؔت کا بیٹا امریاؔہ۔ امریاؔہ کا بیٹا اخِیطوؔب۔
53
اخِیطوؔب کا بیٹا صدُوؔق۔ صدُوؔق کا بیٹا اخِیمعض۔
54
اور اُن کی حدُود میں اُن کی چھاؤنیوں کے مُطابِق اُن کی سکُونت گاہیں یہ ہیں۔ بنی ہارُون میں سے قِہاتیوں کے خاندانوں کو جِن کا قُرعہ اوّل نِکلا۔
55
اُنہوں نے یہُوداؔہ کی زمِین میں حبرُوؔن اور اُس کی نواحی کو دِیا۔
56
لیکن اُس شہر کے کھیت اور اُس کے دیہات یفُنّہ کے بیٹے کالِب کو دِئے۔
57
اور بنی ہارُون کو اُنہوں نے پناہ کے شہر دِئے اور حبرُوؔن اور لِبناہ بھی اور اُس کی نواحی اور یتِیر اور اِستمُوؔع اور اُس کی نواحی۔
58
اور حَیلان اور اُس کی نواحی اور دبِیر اور اُس کی نواحی۔
59
اور عسن اور اُس کی نواحی اور بَیت شمس اور اُس کی نواحی۔
60
اور بِنیمِین کے قبِیلہ میں سے جِبع اور اُس کی نواحی اور علمت اور اُس کی نواحی اور عنتوت اور اُس کی نواحی۔ اُن کے گھرانوں کے سب شہر تیرہ تھے۔
61
اور باقی بنی قِہات کو آدھے قبِیلہ یعنی منسّی کے آدھے قبِیلہ میں سے دس شہر قُرعہ ڈال کر دِئے گئے۔
62
اور جیرؔسوم کے بیٹوں کو اُن کے گھرانوں کے مُوافِق اِشکار کے قبِیلہ اور آشر کے قبِیلہ اور نفتالی کے قبِیلہ اور منسّی کے قبِیلہ سے جو بسن میں تھا تیرہ شہر مِلے۔
63
مِرارؔی کے بیٹوں کو اُن کے گھرانوں کے مُوافِق رُوبِن کے قبِیلہ اور جد کے قبِیلہ اور زبُولُون کے قبِیلہ میں سے بارہ شہر قُرعہ ڈال کر دِئے گئے۔
64
سو بنی اِسرائیل نے لاویوں کو وہ شہر اُن کی نواحی سمیت دِئے۔
65
اور اُنہوں نے بنی یہُوداؔہ کے قبِیلہ اور بنی شمعُون کے قبِیلہ اور بنی بِنیمِین کے قبِیلہ میں سے یہ شہر جِن کے نام مذکُور ہُوئے قُرعہ ڈال کر دِئے۔
66
اور بنی قِہات کے بعض خاندانوں کے پاس اُن کی سرحدّوں کے شہر اِفرائِیم کے قبِیلہ میں سے تھے۔
67
اور اُنہوں نے اُن کو پناہ کے شہر دِئے یعنی اِفرائِیم کے کوہِستانی مُلک میں سِکم اور اُس کی نواحی اور جزر بھی اور اُس کی نواحی۔
68
اور یُقمعاؔم اور اُس کی نواحی اور بَیت حَورؔون اور اُس کی نواحی۔
69
اور ایّلُوؔن اور اُس کی نواحی اور جات رِمّوؔن اور اُس کی نواحی دی۔
70
اور منسّی کے آدھے قبِیلہ میں سے عانیر اور اُس کی نواحی اور بِلعاؔم اور اُس کی نواحی بنی قِہات کے باقی خاندان کو مِلی۔
71
بنی جیرسوم کو منسّی کے آدھے قبِیلہ کے خاندان میں سے جولاؔن اور اُس کی نواحی بسن میں اور عستاراؔت اور اُس کی نواحی۔
72
اور اِشکار کے قبِیلہ میں سے قادِؔس اور اُس کی نواحی۔ دابر ات اور اُس کی نواحی۔
73
اور رامات اور اُس کی نواحی اور عانِیم اور اُس کی نواحی۔
74
اور آشر کے قبِیلہ میں سے مسل اور اُس کی نواحی اور عبدوؔن اور اُس کی نواحی۔
75
اور حقُوؔق اور اُس کی نواحی اور رحوؔب اور اُس کی نواحی۔
76
اور نفتالی کے قبِیلہ میں سے قادِؔس اور اُس کی نواحی گلِیل میں اور حمُّوؔن اور اُس کی نواحی اور قریتائم اور اُس کی نواحی مِلی۔
77
باقی لاویوں یعنی بنی مِراری کو زبُولُون کے قبِیلہ میں سے رِمّوؔن اور اُس کی نواحی اور تبُور اور اُس کی نواحی۔
78
یریحُو کے نزدِیک یَردؔن کے پار یعنی یَردؔن کی مشرِق کی طرف رُوؔبِن کے قبِیلہ میں سے بیابان میں بصر اور اُس کی نواحی اور یہصہ اور اُس کی نواحی۔
79
اور قدِیماؔت اور اُس کی نواحی اور مفعت اور اُس کی نواحی۔
80
اور جد کے قبِیلہ میں سے راماؔت اور اُس کی نواحی جِلعاد میں اور محنایم اور اُس کی نواحی۔
81
اور حسبوؔن اور اُس کی نواحی اور یعزؔیر اور اُس کی نواحی مِلی۔
← Chapter 5
Jump to:
Chapter 1
Chapter 2
Chapter 3
Chapter 4
Chapter 5
Chapter 6
Chapter 7
Chapter 8
Chapter 9
Chapter 10
Chapter 11
Chapter 12
Chapter 13
Chapter 14
Chapter 15
Chapter 16
Chapter 17
Chapter 18
Chapter 19
Chapter 20
Chapter 21
Chapter 22
Chapter 23
Chapter 24
Chapter 25
Chapter 26
Chapter 27
Chapter 28
Chapter 29
Chapter 7 →
All chapters:
1
2
3
4
5
6
7
8
9
10
11
12
13
14
15
16
17
18
19
20
21
22
23
24
25
26
27
28
29