bible
ra
🌐 Language
English
Español
Français
Deutsch
Português
Italiano
Nederlands
Русский
中文
日本語
한국어
العربية
Türkçe
Tiếng Việt
ไทย
Indonesia
All Languages
Home
/
Urdu
/
Urdu URD (کِتابِ مُقادّس)
/
1 Chronicles 4
1 Chronicles 4
Urdu URD (کِتابِ مُقادّس)
← Chapter 3
Jump to:
Chapter 1
Chapter 2
Chapter 3
Chapter 4
Chapter 5
Chapter 6
Chapter 7
Chapter 8
Chapter 9
Chapter 10
Chapter 11
Chapter 12
Chapter 13
Chapter 14
Chapter 15
Chapter 16
Chapter 17
Chapter 18
Chapter 19
Chapter 20
Chapter 21
Chapter 22
Chapter 23
Chapter 24
Chapter 25
Chapter 26
Chapter 27
Chapter 28
Chapter 29
Chapter 5 →
1
بنی یہُوداؔہ یہ ہیں۔ فارؔص حصروؔن اور کرمی اور حُور اور سوبل۔
2
اور رِیایاؔہ بِن سوبل سے یحت پَیدا ہُؤا اور یحت سے اخُومی اور لاہد پَیدا ہُوئے۔ یہ صُرعتیوں کے خاندان ہیں۔
3
اور یہ عیطام کے باپ سے ہیں۔ یزرعیل اور اِسمع اور اِدباس اور اُن کی بہن کا نام ہضل اؔلفُونی تھا۔
4
اور فنُوایل جدُور کا باپ اور عزر حُوسہ کا باپ تھا۔ یہ اِفراؔتہ کے پہلوٹھے حُور کے بیٹے ہیں۔ جو بَیت لحم کا باپ تھا۔
5
اور تقُوؔع کے باپ اشُور کی دو بِیویاں تِھیں حِیلاؔہ اور نعراؔہ۔
6
اور نعراؔہ کے اُس سے اخُوسام اور حِفر اور تیمنی اور ہخسترؔی پَیدا ہُوئے۔ یہ نعراؔہ کے بیٹے تھے۔
7
اور حِیلاؔہ کے بیٹے ضرؔت اور یضُوآؔر اور اِتنان تھے۔
8
اور قُوض سے عنُوب اور ضوبیبہ اور حرُوؔم کے بیٹے آخرخَیل کے گھرانے پَیدا ہُوئے۔
9
اور یعبیض اپنے بھائِیوں سے مُعزّز تھا اور اُس کی ماں نے اُس کا نام یعبیض رکھّا کیونکہ کہتی تھی کہ مَیں نے غم کے ساتھ اُسے جنم دِیا۔
10
اور یعبیض نے اِسرائیل کے خُدا سے یہ دُعا کی آہ تُو مُجھے واقعی برکت دے اور میری حدُود کو بڑھائے اور تیرا ہاتھ مُجھ پر ہو اور تُو مُجھے بدی سے بچائے تاکہ وہ میرے غم کا باعِث نہ ہو! اور جو اُس نے مانگا خُدا نے اُس کو بخشا۔
11
اور سُوخہ کے بھائی کلُوؔب سے محِیر پَیدا ہُؤا جو اِستُوؔن کا باپ تھا۔
12
اور اِستُوؔن سے بَیت رِؔفا اور فاسح اور عِیر نحس کا باپ تخِنّہ پَیدا ہُوئے۔ یِہی رَیکہ کے لوگ ہیں۔
13
اور قنز کے بیٹے غُتنِئیل اور شِرایاؔہ تھے اور غُتنِئیل کا بیٹا حتت تھا۔
14
اور معُوناتی سے عُفرؔہ پَیدا ہُؤا اور شِرایاؔہ سے یُوآب پَیدا ہُؤا جو جی خراسیم کا باپ ہے کیونکہ وہ کارِیگر تھے۔
15
اور یفُنّہ کے بیٹے کالِب کے بیٹے یہ ہیں۔ عِیرُو اور اَیلہ اور نعم اور بنی اَیلہ اور قنز۔
16
اور یہلّلئِیل کے بیٹے یہ ہیں۔ زِیف اور زِیفہ۔ تَیرؔیاہ اور اسری ایل۔
17
اور عزرؔہ کے بیٹے یہ ہیں یتر اور مرد اور عِفر اور یلُوؔن اور اُس کے بطن سے مریمؔ اور سمّی اور اِستمُوؔع کا باپ اِسباح پَیدا ہُوئے۔
18
اور اُس کی یہُودی بِیوی کے اُس سے جدُور کا باپ یرد اور شوؔکو کا باپ حِبر اور زنُوؔح کا باپ یقُوؔتِیئل پَیدا ہُوئے اور فرِعونؔ کی بیٹی بِتیاہ کے بیٹے جِسے مرد نے بیاہ لِیا تھا یہ ہیں۔
19
اور ہُودِیاہ کی بِیوی نحم کی بہن کے بیٹے قعِیلہ جرمی کا باپ اور اِستمُوؔع معکاتی تھے۔
20
اور سِیموؔن کے بیٹے یہ ہیں۔ امنون اور رِنہّ بِن حنّان اور تِیلون اور یسعی کے بیٹے زوحِت اور بِن زوحِت تھے۔
21
اور سیلہ بِن یہُوداؔہ کے بیٹے یہ ہیں۔ عیر لکہ کا باپ اور لعدؔہ مریسہ کا باپ اور بَیت اشبِیع کے گھرانے جو بارِیک کتان کا کام کرتے تھے۔
22
اور یوقِیم اور کوزِیبا کے لوگ اور یُوآس اور شراف جو موآب کے درمِیان حُکمران تھے اور یسوبی لحم۔ یہ پُرانی توارِیخ ہے۔
23
یہ کُمہار تھے اور نتائِیم اور گدیرا کے باشِندے تھے۔ وہ وہاں بادشاہ کے ساتھ اُس کے کام کے لِئے رہتے تھے۔
24
بنی شمعُون یہ ہیں۔ نمُوایل اور یمِین۔ یرِیب۔ زارح۔ ساؤُل۔
25
اور ساؤُل کا بیٹا سلُوم اور سلُوم کا بیٹا مِبساؔم اور مِبساؔم کا بیٹا مِشماؔع۔
26
اور مِشماؔع کے بیٹے یہ ہیں۔ حمُوایل۔ حمُوایل کا بیٹا زکُور۔ زکُور کا بیٹا سِمعی۔
27
اور سِمعی کے سولہ بیٹے اور چھ بیٹیاں تِھیں لیکن اُس کے بھائِیوں کے بُہت اَولاد نہ ہُوئی اور اُن کے سب گھرانے بنی یہُوداؔہ کی مانِند نہ بڑھے۔
28
اور وہ بِیرسبع اور مولادؔہ اور حصر سُوعاؔل۔
29
اور بِلہا اور عضم اور تولاد۔
30
اور بتُوایل اور حُرمہ اور صِقلاج۔
31
اور بَیت مرکبوؔت اور حصر سُوسِیم اور بَیت براؔئی اور شعرِیم میں رہتے تھے۔ داؤُد کی سلطنت تک یِہی اُن کے شہر تھے۔
32
اور اُن کے گاؤں۔ عَیطاؔم اور عَین اور رِمُّوؔن اور توکن اور عسن۔ یہ پانچ شہر تھے۔
33
اور اُن کے سب دیہات بھی جو بعل تک اُن شہروں کے آس پاس تھے۔ یہ اُن کے رہنے کے مقام تھے اور اُن کے نسب نامے ہیں۔
34
اور مِسوباؔب یمِلیک اور یُوشہ بِن امصِیاؔہ۔
35
اور یُوؔایل اور یاہُو بِن یُوسیِبیاؔہ بِن شِرایاہ بِن عسیئیل۔
36
اور الیُوعینَی اور یعقُوبہ اور یسُوخا یہ اور عساؔیاہ اور عدیئیل اور یسِیمِئیل اور بِنایاؔہ۔
37
اور زیزا بِن شِفعی بِن الوُّن بِن یدایاؔہ بِن سِمرؔی بِن سمعیاؔہ۔
38
یہ جِن کے نام مذکُور ہُوئے اپنے اپنے گھرانے کے سردار تھے اور اِن کے آبائی خاندان بُہت بڑھے۔
39
اور وہ جدُور کے مدخل تک یعنی اُس وادی کے مشرِق تک اپنے گلّوں کے لِئے چراگاہ ڈُھونڈنے گئے۔
40
وہاں اُنہوں نے اچّھی اور سُتھری چراگاہ پائی اور مُلک وسِیع اور چَین اور سُکھ کی جگہ تھا کیونکہ حام کے لوگ قدِیم سے اُس میں رہتے تھے۔
41
اور وہ جِن کے نام لِکھے گئے ہیں شاہِ یہُوداؔہ حِزقِیاہ کے ایّام میں آئے اور اُنہوں نے اُن کے پڑاؤ پر حملہ کِیا اور معُونِیم کو جو وہاں مِلے قتل کِیا اَیسا کہ وہ آج کے دِن تک نابُود ہیں اور اُن کی جگہ رہنے لگے کیونکہ اُن کے گلّوں کے لِئے وہاں چراگاہ تھی۔
42
اور اُن میں سے یعنی شمعُوؔن کے بیٹوں میں سے پانچ سَو مَرد کوہِ شعِیر کو گئے اور یسعی کے بیٹے فلطیاؔہ اور نعرؔیاہ اور رِفایاؔہ اور عُزّی ایل اُن کے سردار تھے۔
43
اور اُنہوں نے اُن باقی عمالِیقیوں کو جو بچ رہے تھے قتل کِیا اور آج کے دِن تک وہِیں بسے ہُوئے ہیں۔
← Chapter 3
Jump to:
Chapter 1
Chapter 2
Chapter 3
Chapter 4
Chapter 5
Chapter 6
Chapter 7
Chapter 8
Chapter 9
Chapter 10
Chapter 11
Chapter 12
Chapter 13
Chapter 14
Chapter 15
Chapter 16
Chapter 17
Chapter 18
Chapter 19
Chapter 20
Chapter 21
Chapter 22
Chapter 23
Chapter 24
Chapter 25
Chapter 26
Chapter 27
Chapter 28
Chapter 29
Chapter 5 →
All chapters:
1
2
3
4
5
6
7
8
9
10
11
12
13
14
15
16
17
18
19
20
21
22
23
24
25
26
27
28
29