bible
ra
🌐 Language
English
Español
Français
Deutsch
Português
Italiano
Nederlands
Русский
中文
日本語
한국어
العربية
Türkçe
Tiếng Việt
ไทย
Indonesia
All Languages
Home
/
Urdu
/
Urdu URD (کِتابِ مُقادّس)
/
1 Chronicles 16
1 Chronicles 16
Urdu URD (کِتابِ مُقادّس)
← Chapter 15
Jump to:
Chapter 1
Chapter 2
Chapter 3
Chapter 4
Chapter 5
Chapter 6
Chapter 7
Chapter 8
Chapter 9
Chapter 10
Chapter 11
Chapter 12
Chapter 13
Chapter 14
Chapter 15
Chapter 16
Chapter 17
Chapter 18
Chapter 19
Chapter 20
Chapter 21
Chapter 22
Chapter 23
Chapter 24
Chapter 25
Chapter 26
Chapter 27
Chapter 28
Chapter 29
Chapter 17 →
1
سو وہ خُدا کے صندُوق کو لے آئے اور اُسے اُس خَیمہ کے بِیچ میں جو داؤُد نے اُس کے لِئے کھڑا کِیا تھا رکھّا اور سوختنی قُربانِیاں اور سلامتی کی قُربانِیاں خُدا کے حضُور چڑھائِیں۔
2
اور جب داؤُد سوختنی قُربانی اور سلامتی کی قُربانِیاں چڑھا چُکا تو اُس نے خُداوند کے نام سے لوگوں کو برکت دی۔
3
اور اُس نے سب اِسرائیلی لوگوں کو کیا مَرد کیا عَورت ایک ایک روٹی اور ایک ایک ٹُکڑا گوشت اور کِشمِش کی ایک ایک ٹِکیا دی۔
4
اُس نے لاویوں میں سے بعضوں کو مُقرّر کِیا کہ خُداوند کے صندُوق کے آگے خِدمت کریں اور خُداوند اِسرائیلؔ کے خُدا کا ذِکر اور شُکر اور اُس کی حمد کریں۔
5
اوّل آسف اور اُس کے بعد زکرؔیاہ اور یعی اؔیل اور سمِیرا موت اور یحیِئیل اور متِّتیاہ اور الِیاؔب اور بِنایاؔہ اور عوبیدادؔوم اور یعی ایل سِتار اور بربط کے ساتھ اور آسف جھانجھوں کو زور سے بجاتا ہُؤا۔
6
اور بِنایاؔہ اور یحزِیئیل کاہِن سدا تُرہِیوں کے ساتھ خُدا کے عہد کے صندُوق کے آگے رہا کریں۔
7
پہلے اُسی دِن داؤُد نے یہ ٹھہرایا کہ خُداوند کا شُکر آسف اور اُس کے بھائی بجا لایا کریں۔
8
خُداوند کی شُکرگُذاری کرو۔ اُس سے دُعا کرو۔ قَوموں کے درمیان اُس کے کاموں کا اِشتہار دو۔
9
اُس کے حضُور گاؤ۔ اُس کی مدح سرائی کرو۔ اُس کے سب عجِیب کاموں کا چرچا کرو۔
10
اُس کے پاک نام پر فخر کرو۔ جو خُداوند کے طالِب ہیں اُن کا دِل خُوش رہے۔
11
تُم خُداوند اور اُس کی قُوّت کے طالِب ہو۔ تُم سدا اُس کے دِیدار کے طالِب رہو۔
12
تُم اُس کے عجِیب کاموں کو جو اُس نے کِئے۔ اور اُس کے مُعجِزوں اور مُنہ کے آئِین کو یاد رکھّو۔
13
اَے اُس کے بندہ اِسرائیلؔ کی نسل! اَے بنی یعقُوب جو اُس کے برگُزِیدہ ہو!
14
وہ خُداوند ہمارا خُدا ہے۔ تمام رُویِ زمِین پر اُس کے آئِین ہیں۔
15
سدا اُس کے عہد کو یاد رکھّو اور ہزار پُشتوں تک اُس کے کلام کو جو اُس نے فرمایا۔
16
اُسی عہد کو جو اُس نے ابرہامؔ سے باندھا اور اُس قَسم کو جو اُس نے اِضحاقؔ سے کھائی
17
جِسے اُس نے یعقُوبؔ کے لِئے آئِین کے طَور پر اور اِسرائیلؔ کے لِئے ابدی عہد کے طَور پر قائِم کِیا۔
18
یہ کہہ کر کہ مَیں کنعاؔن کا مُلک تُجھ کو دُوں گا۔ وہ تُمہارا مَورُوثی حِصّہ ہو گا۔
19
اُس وقت تُم شُمار میں تھوڑے تھے بلکہ بُہت ہی تھوڑے اور مُلک میں پردیسی تھے۔
20
وہ ایک قَوم سے دُوسری قَوم میں اور ایک مُملکت سے دُوسری مُملکت میں پِھرتے رہے۔
21
اُس نے کِسی شخص کو اُن پر ظُلم کرنے نہ دِیا بلکہ اُن کی خاطِر بادشاہوں کو تنبِیہ کی
22
کہ تُم میرے ممسُوحوں کو نہ چھُوؤ اور میرے نبِیوں کو نہ ستاؤ۔
23
اَے سب اہلِ زمِین! خُداوند کے حضُور گاؤ۔ روز بروز اُس کی نجات کی بشارت دو۔
24
قَوموں میں اُس کے جلال کا۔ سب لوگوں میں اُس کے عجائِب کا بیان کرو۔
25
کیونکہ خُداوند بزُرگ اور نِہایت سِتایش کے لائِق ہے۔ وہ سب معبُودوں سے زِیادہ مُہِیب ہے۔
26
اِس لِئے کہ اور قَوموں کے سب معبُود محض بُت ہیں لیکن خُداوند نے آسمانوں کو بنایا۔
27
عظمت اور جلال اُس کے حضُور میں ہیں اور اُس کے ہاں قُدرت اور شادمانی ہیں۔
28
اَے قَوموں کے قبِیلو! خُداوند کی خُداوند ہی کی تمجِید و تعظِیم کرو۔
29
خُداوند کی اَیسی تمجِید کرو جو اُس کے نام کے شایاں ہے۔ ہدیہ لاؤ اور اُس کے حضُور آؤ۔ پاک آرایش کے ساتھ خُداوند کو سِجدہ کرو۔
30
اَے سب اہلِ زمِین! اُس کے حضُور کانپتے رہو۔ جہان قائِم ہے اور اُسے جُنبِش نہیں۔
31
آسمان خُوشی منائے اور زمِین شادمان ہو۔ وہ قَوموں میں اِعلان کریں کہ خُداوند سلطنت کرتا ہے۔
32
سمُندر اور اُس کی معمُوری شور مچائے۔ مَیدان اور جو کُچھ اُس میں ہے باغ باغ ہو۔
33
تب جنگل کے درخت خُوشی سے خُداوند کے حضُور گانے لگیں گے۔ کیونکہ وہ زمِین کا اِنصاف کرنے کو آ رہا ہے۔
34
خُداوند کا شُکر کرو اِس لِئے کہ وہ نیک ہے۔ کیونکہ اُس کی شفقت ابدی ہے۔
35
تُم کہو اَے ہماری نجات کے خُدا ہم کو بچا لے اور قَوموں میں سے ہم کو جمع کر اور اُن سے ہم کو رہائی دے تاکہ ہم تیرے قُدُّوس نام کا شُکر کریں اور للکارتے ہُوئے تیری سِتایش کریں۔
36
خُداوند اِسرائیلؔ کا خُدا ازل سے ابد تک مُبارک ہو! اور سب لوگ بول اُٹھے آمِین اور اُنہوں نے خُداوند کی سِتایش کی۔
37
اور اُس نے وہاں خُداوند کے عہد کے صندُوق کے آگے آسف اور اُس کے بھائِیوں کو ہر روز کے ضرُوری کام کے مُطابِق ہمیشہ صندُوق کے آگے خِدمت کرنے کو چھوڑا۔
38
اور عوبیدادؔوم اور اُس کے اڑسٹھ بھائِیوں کو اور عوبیدادؔوم بِن یدوؔتون اور حوساہ کو تاکہ دربان ہوں۔
39
اور صدُوؔق کاہِن اور اُس کے کاہِن بھائِیوں کو خُداوند کے مسکن کے آگے جِبعُوؔن کے اُونچے مقام پر اِس لِئے۔
40
کہ وہ خُداوند کی شرِیعت کی سب لِکھی ہُوئی باتوں کے مُطابِق جو اُس نے اِسرائیلؔ کو فرمائِیں ہر صُبح اور شام سوختنی قُربانی کے مذبح پر خُداوند کے لِئے سوختنی قُربانِیاں چڑھائیں۔
41
اور اُن کے ساتھ ہَیماؔن اور یدوؔتون اور باقی چُنے ہُوئے آدمِیوں کو جو نام بنام مذکُور ہُوئے تھے تاکہ خُداوند کا شُکر کریں کیونکہ اُس کی شفقت ابدی ہے۔
42
اُن ہی کے ساتھ ہَیماؔن اور یدوؔتون تھے جو بجانے والوں کے لِئے تُرہِیاں اور جھانجھیں اور خُدا کے گِیتوں کے لِئے باجے لِئے ہُوئے تھے اور بنی یدوتون دربان تھے۔
43
تب سب لوگ اپنے اپنے گھر گئے اور داؤُد لَوٹا کہ اپنے گھرانے کو برکت دے۔
← Chapter 15
Jump to:
Chapter 1
Chapter 2
Chapter 3
Chapter 4
Chapter 5
Chapter 6
Chapter 7
Chapter 8
Chapter 9
Chapter 10
Chapter 11
Chapter 12
Chapter 13
Chapter 14
Chapter 15
Chapter 16
Chapter 17
Chapter 18
Chapter 19
Chapter 20
Chapter 21
Chapter 22
Chapter 23
Chapter 24
Chapter 25
Chapter 26
Chapter 27
Chapter 28
Chapter 29
Chapter 17 →
All chapters:
1
2
3
4
5
6
7
8
9
10
11
12
13
14
15
16
17
18
19
20
21
22
23
24
25
26
27
28
29