bible
ra
🌐 Language
English
Español
Français
Deutsch
Português
Italiano
Nederlands
Русский
中文
日本語
한국어
العربية
Türkçe
Tiếng Việt
ไทย
Indonesia
All Languages
Home
/
Urdu
/
Urdu URD (کِتابِ مُقادّس)
/
1 Chronicles 27
1 Chronicles 27
Urdu URD (کِتابِ مُقادّس)
← Chapter 26
Jump to:
Chapter 1
Chapter 2
Chapter 3
Chapter 4
Chapter 5
Chapter 6
Chapter 7
Chapter 8
Chapter 9
Chapter 10
Chapter 11
Chapter 12
Chapter 13
Chapter 14
Chapter 15
Chapter 16
Chapter 17
Chapter 18
Chapter 19
Chapter 20
Chapter 21
Chapter 22
Chapter 23
Chapter 24
Chapter 25
Chapter 26
Chapter 27
Chapter 28
Chapter 29
Chapter 28 →
1
اور بنی اِسرائیل اپنے شُمار کے مُوافِق یعنی آبائی خاندانوں کے رئِیس اور ہزاروں اور سَیکڑوں کے سردار اور اُن کے مَنصبدار جو اُن فرِیقوں کے ہر امر میں بادشاہ کی خِدمت کرتے تھے جو سال کے سب مہِینوں میں ماہ بماہ آتے اور رُخصت ہوتے تھے۔ ہر فرِیق میں چَوبِیس ہزار تھے۔
2
پہلے مہِینے کے پہلے فرِیق پر یسُوبعاؔم بِن زبدی ایل تھا اور اُس کے فرِیق میں چَوبِیس ہزار تھے۔
3
وہ بنی فارص میں سے تھا اور پہلے مہِینے کے لشکر کے سب سرداروں کا رئِیس تھا۔
4
اور دُوسرے مہِینے کے فرِیق پر دُودؔے اخُوحی تھا اور اُس کے فرِیق میں مِقلوؔت بھی سردار تھا اور اُس کے فرِیق میں چَوبِیس ہزار تھے۔
5
تِیسرے مہِینے کے لشکر کا خاص تِیسرا سردار یہویدؔع کاہِن کا بیٹا بِنایاؔہ تھا اور اُس کے فرِیق میں چَوبِیس ہزار تھے۔
6
یہ وہ بِنایاؔہ ہے جو تِیسوں میں زبردست اور اُن تِیسوں کے اُوپر تھا۔ اُسی کے فرِیق میں اُس کا بیٹا عِمّیزباد بھی شامِل تھا۔
7
چَوتھے مہِینے کے لِئے یُوآؔب کا بھائی عساہیل تھا اور اُس کے پِیچھے اُس کا بیٹا زبدؔیاہ تھا اور اُس کے فرِیق میں چَوبِیس ہزار تھے۔
8
پانچویں مہینے کے لِئے پانچواں سردار سمہُوؔت اِزراخی تھا اور اُس کے فرِیق میں چَوبِیس ہزار تھے۔
9
چھٹے مہِینے کے لِئے چھٹا سردار تقُوعی عِقّیِس کا بیٹا عِیرا تھا اور اُس کے فرِیق میں چَوبِیس ہزار تھے۔
10
ساتویں مہِینے کے لِئے ساتواں سردار بنی اِفرائِیم میں سے فلُونی خلص تھا اور اُس کے فرِیق میں چَوبِیس ہزار تھے۔
11
آٹھویں مہِینے کے لِئے آٹھواں سردار زارحیوں میں سے حُوساتی سِبّکَی تھا اور اُس کے فرِیق میں چَوبِیس ہزار تھے۔
12
نویں مہِینے کے لِئے نواں سردار بِنیمِینؔیوں میں سے عنتوتی ابیعزر تھا اور اُس کے فرِیق میں چَوبِیس ہزار تھے۔
13
دسویں مہِینے کے لِئے دسواں سردار زارحیوں میں سے نطُوفاتی مہرؔی تھا اور اُس کے فرِیق میں چَوبِیس ہزار تھے۔
14
گیارھویں مہِینے کے لِئے گیارھواں سردار بنی اِفرائِیم میں سے فَرعاتونی بِنایاؔہ تھا اور اُس کے فرِیق میں چَوبِیس ہزار تھے۔
15
بارھویں مہِینے کے لِئے بارھواں سردار غُتنی ایلیوں میں سے نطُوفاتی خلدی تھا اور اُس کے فرِیق میں چَوبِیس ہزار تھے۔
16
اور اِسرائیلؔ کے قبِیلوں پر رُوبِینیوں کا سردار الِیعزر بِن زِکرؔی تھا۔ شمعُونیوں کا سفطیاؔہ بِن معکہ۔
17
لاویوں کا حسبیاؔہ بِن قمُواؔیل ہارُونیوں کا صدُوؔق۔
18
یہُوداؔہ کا الِیہُو جو داؤُد کے بھائیوں میں سے تھا۔ اِشکار کا عُمرؔی بِن مِیکااؔیل۔
19
زبُولُون کا اِسماعیاؔہ بِن عبدؔیاہ نفتالی کا یرِیموؔت بِن عزرؔی ایل۔
20
بنی اِفرائِیم کا ہُوسِیعؔ بِن عزازیاؔہ۔ منسّی کے آدھے قبِیلہ کا یُوایل بِن فِداؔیاہ۔
21
جِلعاؔد میں منسّیؔ کے آدھے قبِیلہ کا عِیدُو بِن زکریاہؔ۔ بِنیمِینؔ کا یعسی ایلؔ بِن ابنیرؔ۔
22
دانؔ کا عزرایلؔ بِن یروحامؔ۔ یہ اِسرائیلؔ کے قبِیلوں کے سردار تھے۔
23
پر داؤُدؔ نے اُن کا شُمار نہیں کِیا تھا جو بِیس برس یا کم عُمر کے تھے کیونکہ خُداوند نے کہا تھا کہ مَیں اِسرائیلؔ کو آسمان کے تاروں کی مانِند بڑھاؤُں گا۔
24
ضرُویاہؔ کے بیٹے یُوآب نے گِننا تو شرُوع کِیا پر ختم نہیں کِیا تھا کہ اِتنے میں اِسرائیلؔ پر قہر نازِل ہُؤا اور نہ وہ تعداد داؤُد بادشاہ کی توارِیخی تعدادوں میں درج ہُوئی۔
25
اور شاہی خزانوں پر عزماوؔت بِن عدی اؔیل مُقرّر تھا اور کھیتوں اور شہروں اور گاؤں اور قلعوں کے خزانوں پر یہُونتن بِن عُزّیاہ تھا۔
26
اور کاشت کاری کے لِئے کھیتوں میں کام کرنے والوں پر عزرؔی بِن کلُوب تھا۔
27
اور انگُورِستانوں پرسِمعی راماتی تھا اور مَے کے ذخِیروں کے لِئے انگُورِستانوں کی پَیداوار پر زبدؔی شِفمی تھا۔
28
اور زَیتُون کے باغوں اور گُولر کے درختوں پر جو نشیب کے مَیدانوں میں تھے بعلؔحنان جدری تھا اور یُوآس تیل کے گوداموں پر۔
29
اور گائے بَیل کے گلّوں پر جو شارُوؔن میں چرتے تھے سِطری شارُونی تھا اور سافط بِن عدلی گائے بَیل کے اُن گلّوں پر تھا جو وادیوں میں تھے۔
30
اور اُونٹوں پر اِسماعِیلی اوبِل تھا اور گدھوں پر یحدؔیاہ مرُونوتی تھا۔
31
اور بھیڑ بکری کے ریوڑوں پر یازِیز ہاجِری تھا۔ یہ سب داؤُد بادشاہ کے مال پر مُقرّر تھے۔
32
اور داؤُد کا چچا یُونتن مُشِیر اور دانِش مند اور مُنشی تھا اور یحی ایل بِن حکُموؔنی شہزادوں کے ساتھ رہتا تھا۔
33
اور اخِیتُفل بادشاہ کا مُشِیر تھا اور حُوسی ارکی بادشاہ کا دوست تھا۔
34
اور اخِیتُفل سے نِیچے یہویدؔع بِن بِنایاؔہ اور ابیاتر تھے اور شاہی فَوج کا سِپہ سالار یُوآب تھا۔
← Chapter 26
Jump to:
Chapter 1
Chapter 2
Chapter 3
Chapter 4
Chapter 5
Chapter 6
Chapter 7
Chapter 8
Chapter 9
Chapter 10
Chapter 11
Chapter 12
Chapter 13
Chapter 14
Chapter 15
Chapter 16
Chapter 17
Chapter 18
Chapter 19
Chapter 20
Chapter 21
Chapter 22
Chapter 23
Chapter 24
Chapter 25
Chapter 26
Chapter 27
Chapter 28
Chapter 29
Chapter 28 →
All chapters:
1
2
3
4
5
6
7
8
9
10
11
12
13
14
15
16
17
18
19
20
21
22
23
24
25
26
27
28
29