bible
ra
🌐 Language
English
Español
Français
Deutsch
Português
Italiano
Nederlands
Русский
中文
日本語
한국어
العربية
Türkçe
Tiếng Việt
ไทย
Indonesia
All Languages
Home
/
Urdu
/
Urdu URD (کِتابِ مُقادّس)
/
1 Chronicles 14
1 Chronicles 14
Urdu URD (کِتابِ مُقادّس)
← Chapter 13
Jump to:
Chapter 1
Chapter 2
Chapter 3
Chapter 4
Chapter 5
Chapter 6
Chapter 7
Chapter 8
Chapter 9
Chapter 10
Chapter 11
Chapter 12
Chapter 13
Chapter 14
Chapter 15
Chapter 16
Chapter 17
Chapter 18
Chapter 19
Chapter 20
Chapter 21
Chapter 22
Chapter 23
Chapter 24
Chapter 25
Chapter 26
Chapter 27
Chapter 28
Chapter 29
Chapter 15 →
1
اور صُور کے بادشاہ حِیراؔم نے داؤُد کے پاس ایلچی اور اُس کے واسطے محلّ بنانے کے لِئے دیودار کے لٹّھے اور راج اور بڑھئی بھیجے۔
2
اور داؤُد جان گیا کہ خُداوند نے اُسے بنی اِسرائیل کا بادشاہ بنا کر قائِم کر دِیا ہے کیونکہ اُس کی سلطنت اُس کے اِسرائیلی لوگوں کی خاطِر مُمتاز کی گئی تھی۔
3
اور داؤُد نے یروشلیِم میں اَور عَورتیں بیاہ لِیں اور اُس سے اَور بیٹے بیٹیاں پَیدا ہُوئے۔
4
اور اُس کے اُن بچّوں کے نام جو یروشلیِم میں پَیدا ہُوئے یہ ہیں۔ سمّوؔع اور سوباؔب اور ناتن اور سُلیماؔن۔
5
اور اِبحار اور الِسُوؔع اور الفالط۔
6
اور نَوجہ اور نفج اور یفیعہ۔
7
اور الِیسمع۔ اور بعلیدؔع اور الِیفالط۔
8
اور جب فِلستیوں نے سُنا کہ داؤُد ممسُوح ہو کر سارے اِسرائیلؔ کا بادشاہ بنا ہے تو سب فِلستی داؤُد کی تلاش میں چڑھ آئے اور داؤُد یہ سُن کر اُن کے مُقابلہ کو نِکلا۔
9
اور فِلستیوں نے آ کر رفائِیم کی وادی میں دھاوا مارا۔
10
تب داؤُد نے خُدا سے سوال کِیا کیا مَیں فِلستیوں پر چڑھ جاؤُں؟ کیا تُو اُن کو میرے ہاتھ میں کر دے گا؟ خُداوند نے اُسے فرمایا چڑھ جا کیونکہ مَیں اُن کو تیرے ہاتھ میں کر دُوں گا۔
11
سو وہ بعل پراؔضِیم میں آئے اور داؤُد نے وہِیں اُن کو مارا اور داؤُد نے کہا خُدا نے میرے ہاتھ سے میرے دُشمنوں کو اَیسا چِیرا جَیسے پانی چاک چاک ہو جاتا ہے۔ اِس سبب سے اُنہوں نے اُس مقام کا نام بعل پراؔضِیم رکھّا۔
12
اور وہ اپنے بُتوں کو وہاں چھوڑ گئے اور وہ داؤُد کے حُکم سے آگ میں جلا دِئے گئے۔
13
اور فِلستیوں نے پِھر اُس وادی میں دھاوا مارا۔
14
اور داؤُد نے پِھر خُدا سے سوال کِیا اور خُدا نے اُس سے کہا کہ تُو اُن کا پِیچھا نہ کر بلکہ اُن کے پاس سے کترا کر نِکل جا اور تُوت کے پیڑوں کے سامنے سے اُن پر حملہ کر۔
15
اور جب تُو تُوت کے درختوں کی پُھنگیوں پر چلنے کی سی آواز سُنے تب لڑائی کو نِکلنا کیونکہ خُدا تیرے آگے آگے فِلستیوں کے لشکر کو مارنے کے لِئے نِکلا ہے۔
16
اور داؤُد نے جَیسا خُدا نے اُسے فرمایا تھا کِیا اور اُنہوں نے فِلستیوں کی فَوج کو جِبعُوؔن سے جزر تک قتل کِیا۔
17
اور داؤُد کی شُہرت سب مُلکوں میں پَھیل گئی اور خُداوند نے سب قَوموں پر اُس کا خَوف بِٹھا دِیا۔
← Chapter 13
Jump to:
Chapter 1
Chapter 2
Chapter 3
Chapter 4
Chapter 5
Chapter 6
Chapter 7
Chapter 8
Chapter 9
Chapter 10
Chapter 11
Chapter 12
Chapter 13
Chapter 14
Chapter 15
Chapter 16
Chapter 17
Chapter 18
Chapter 19
Chapter 20
Chapter 21
Chapter 22
Chapter 23
Chapter 24
Chapter 25
Chapter 26
Chapter 27
Chapter 28
Chapter 29
Chapter 15 →
All chapters:
1
2
3
4
5
6
7
8
9
10
11
12
13
14
15
16
17
18
19
20
21
22
23
24
25
26
27
28
29