bible
ra
🌐 Language
English
Español
Français
Deutsch
Português
Italiano
Nederlands
Русский
中文
日本語
한국어
العربية
Türkçe
Tiếng Việt
ไทย
Indonesia
All Languages
Home
/
Urdu
/
Urdu URD (کِتابِ مُقادّس)
/
1 Chronicles 22
1 Chronicles 22
Urdu URD (کِتابِ مُقادّس)
← Chapter 21
Jump to:
Chapter 1
Chapter 2
Chapter 3
Chapter 4
Chapter 5
Chapter 6
Chapter 7
Chapter 8
Chapter 9
Chapter 10
Chapter 11
Chapter 12
Chapter 13
Chapter 14
Chapter 15
Chapter 16
Chapter 17
Chapter 18
Chapter 19
Chapter 20
Chapter 21
Chapter 22
Chapter 23
Chapter 24
Chapter 25
Chapter 26
Chapter 27
Chapter 28
Chapter 29
Chapter 23 →
1
اور داؤُد نے کہا یِہی خُداوند خُدا کا گھر اور یِہی اِسرائیلؔ کی سوختنی قُربانی کا مذبح ہے۔
2
اور داؤُد نے حُکم دِیا کہ اُن پردیسِیوں کو جو اِسرائیلؔ کے مُلک میں تھے جمع کریں اور اُس نے سنگتراش مُقرّر کِئے کہ خُدا کے گھر کے بنانے کے لِئے پتّھر کاٹ کر گھڑیں۔
3
اور داؤُد نے دروازوں کے کِواڑوں کی کِیلوں اور قبضوں کے لِئے بُہت سا لوہا اور اِتنا پِیتل کہ تول سے باہِر تھا۔
4
اور دِیودار کے بے شُمار لٹّھے تیّار کِئے کیونکہ صیدانی اور صُوری دیودار کے لٹّھے کثرت سے داؤُد کے پاس لاتے تھے۔
5
اور داؤُد نے کہا کہ میرا بیٹا سُلیماؔن لڑکا اور ناتجربہ کار ہے اور ضرُور ہے کہ وہ گھر جو خُداوند کے لِئے بنایا جائے نِہایت عظِیم اُلشان ہو اور سب مُلکوں میں اُس کا نام اور شُہرت ہو۔ سو مَیں اُس کے لِئے تیّاری کرُوں گا۔ چُنانچہ داؤُد نے اپنے مَرنے سے پہلے بُہت تیّاری کی۔
6
تب اُس نے اپنے بیٹے سُلیماؔن کو بُلایا اور اُسے تاکِید کی کہ خُداوند اِسرائیلؔ کے خُدا کے لِئے ایک گھر بنائے۔
7
اور داؤُد نے اپنے بیٹے سُلیماؔن سے کہا یہ تو خُود میرے دِل میں تھا کہ خُداوند اپنے خُدا کے نام کے لِئے ایک گھر بناؤُں۔
8
لیکن خُداوند کا کلام مُجھے پُہنچا کہ تُو نے بُہت خُون ریزی کی ہے اور بڑی بڑی لڑائِیاں لڑا ہے۔ سو تُو میرے نام کے لِئے گھر نہ بنانا کیونکہ تُو نے زمِین پر میرے سامنے بُہت خُون بہایا ہے۔
9
دیکھ تُجھ سے ایک بیٹا پَیدا ہو گا۔ وہ مَردِ صُلح ہو گا اور مَیں اُسے چاروں طرف کے سب دُشمنوں سے امن بخشُوں گا کیونکہ سُلیماؔن اُس کا نام ہو گا اور مَیں اُس کے ایّام میں اِسرائیلؔ کو امن و امان بخشُوں گا۔
10
وُہی میرے نام کے لِئے ایک گھر بنائے گا۔ وہ میرا بیٹا ہو گا اور مَیں اُس کا باپ ہُوں گا اور مَیں اِسرائیلؔ پر اُس کی سلطنت کا تخت ابد تک قائِم رکُھّوں گا۔
11
اب اَے میرے بیٹے خُداوند تیرے ساتھ رہے اور تُو اِقبال مند ہو اور خُداوند اپنے خُدا کا گھر بنا جَیسا اُس نے تیرے حق میں فرمایا ہے۔
12
اب خُداوند تُجھے عقل و دانائی بخشے اور اِسرائیلؔ کی بابت تیری ہدایت کرے تاکہ تو خُداوند اپنے خُدا کی شرِیعت کو مانتا رہے۔
13
تب تُو اِقبال مند ہو گا بشرطیکہ تُو اُن آئِین اور احکام پر جو خُداوند نے مُوسیٰ کو اِسرائیلؔ کے لِئے دِئے اِحتیاط کر کے عمل کرے۔ سو ہِمّت باندھ اور حَوصلہ رکھ۔ خَوف نہ کر۔ ہِراسان نہ ہو۔
14
دیکھ مَیں نے مشقّت سے خُداوند کے گھر کے لِئے ایک لاکھ قِنطار سونا اور دس لاکھ قِنطار چاندی اور بے اندازہ پِیتل اور لوہا تیّار کِیا ہے کیونکہ وہ کثرت سے ہے اور لکڑی اور پتّھر بھی مَیں نے تیّار کِئے ہیں اور تُو اُن کو اَور بڑھا سکتا ہے۔
15
اور بُہت سے کارِیگر پتّھر اور لکڑی کے کاٹنے اور تراشنے والے اور سب طرح کے ہُنرمند جو قِسم قِسم کے کام میں ماہِر ہیں تیرے پاس ہیں۔
16
سونے اور چاندی اور پِیتل اور لوہے کا کُچھ حِساب نہیں ہے۔ سو اُٹھ اور کام میں لگ جا اور خُداوند تیرے ساتھ رہے۔
17
اِس کے علاوہ داؤُد نے اِسرائیلؔ کے سب سرداروں کو اپنے بیٹے سُلیماؔن کی مدد کا حُکم دِیا اور کہا۔
18
کیا خُداوند تُمہارا خُدا تُمہارے ساتھ نہیں ہے؟ اور کیا اُس نے تُم کو چاروں طرف چَین نہیں دِیا ہے؟ کیونکہ اُس نے اِس مُلک کے باشِندوں کو میرے ہاتھ میں کر دِیا ہے اور مُلک خُداوند اور اُس کے لوگوں کے آگے مغلُوب ہُؤا ہے۔
19
سو اب تُم اپنے دِل کو اور اپنی جان کو خُداوند اپنے خُدا کی تلاش میں لگاؤ اور اُٹھو اور خُداوند خُدا کا مَقدِس بناؤ تاکہ تُم خُداوند کے عہد کے صندُوق کو اور خُدا کے پاک برتنوں کو اُس گھر میں جو خُداوند کے نام کا بنے گا لے آؤ۔
← Chapter 21
Jump to:
Chapter 1
Chapter 2
Chapter 3
Chapter 4
Chapter 5
Chapter 6
Chapter 7
Chapter 8
Chapter 9
Chapter 10
Chapter 11
Chapter 12
Chapter 13
Chapter 14
Chapter 15
Chapter 16
Chapter 17
Chapter 18
Chapter 19
Chapter 20
Chapter 21
Chapter 22
Chapter 23
Chapter 24
Chapter 25
Chapter 26
Chapter 27
Chapter 28
Chapter 29
Chapter 23 →
All chapters:
1
2
3
4
5
6
7
8
9
10
11
12
13
14
15
16
17
18
19
20
21
22
23
24
25
26
27
28
29