bible
ra
🌐 Language
English
Español
Français
Deutsch
Português
Italiano
Nederlands
Русский
中文
日本語
한국어
العربية
Türkçe
Tiếng Việt
ไทย
Indonesia
All Languages
Home
/
Urdu
/
Urdu URD (کِتابِ مُقادّس)
/
1 Chronicles 12
1 Chronicles 12
Urdu URD (کِتابِ مُقادّس)
← Chapter 11
Jump to:
Chapter 1
Chapter 2
Chapter 3
Chapter 4
Chapter 5
Chapter 6
Chapter 7
Chapter 8
Chapter 9
Chapter 10
Chapter 11
Chapter 12
Chapter 13
Chapter 14
Chapter 15
Chapter 16
Chapter 17
Chapter 18
Chapter 19
Chapter 20
Chapter 21
Chapter 22
Chapter 23
Chapter 24
Chapter 25
Chapter 26
Chapter 27
Chapter 28
Chapter 29
Chapter 13 →
1
یہ وہ ہیں جو صِقلاؔج میں داؤُد کے پاس آئے جب کہ وہ ہنُوز قِیس کے بیٹے ساؤُل کے سبب سے چِھپا رہتا تھا اور وہ اُن سُورماؤں میں تھے جو لڑائی میں اُس کے مددگار تھے۔
2
اُن کے پاس کمانیں تِھیں اور وہ فلاخن سے پتّھر مارتے اور کمان سے تِیر چلاتے وقت دہنے اور بائیں دونوں ہاتھوں کو کام میں لا سکتے تھے اور ساؤُل کے بِنیمِینی بھائیوں میں سے تھے۔
3
اخیعزر سردار تھا۔ پِھر یُوآؔس بنی سماعہ جِبعاتی اور یزئیل اور فلط جو عزماوؔت کے بیٹے تھے اور براکہ اور یاہُو عنتوتی۔
4
اور اسماعیہ جِبعُونی جو تِیسوں میں سُورما اور اُن تِیسوں کا سردار تھا اور یِرمیاؔہ اور یحزِیئیل اور یُوحناؔن اور یُوزباد جدِیراتی۔
5
اِلعوزؔی اور یرِیموؔت اور بعلیاؔہ اور سمریاؔہ اور سفطیاؔہ خروفی۔
6
القانہ اور یسیاہ اور عزراؔیل اور یُوعزؔر اور یسُوبِعاؔم جو قُرحی تھے۔
7
اور یُوعیلہ اور زبدؔیاہ جو یروحاؔم جدُوری کے بیٹے تھے۔
8
اور جدّیوں میں سے بہتیرے الگ ہو کر بیابان کے قلعہ میں داؤُد کے پاس آ گئے۔ وہ زبردست سُورما اور جنگ آموختہ لوگ تھے جو ڈھال اور برچھی کا اِستعمال جانتے تھے۔ اُن کی صُورتیں اَیسی تِھیں جَیسی شیروں کی صُورتیں اور وہ پہاڑوں پر کی ہرنیوں کی مانِند تیز رَو تھے۔
9
اوّل عزر تھا۔ عبدؔیاہ دُوسرا۔ الِیاؔب تِیسرا۔
10
مِسمنّہ چَوتھا۔ یِرمیاؔہ پانچواں۔
11
عتّی چھٹا۔ الی ایل ساتواں۔
12
یُوحناؔن آٹھواں۔ اِلزباد نواں۔
13
یِرمیاؔہ دسواں۔ مکبانی گیارھواں۔
14
یہ بنی جد میں سے سر لشکر تھے۔ اِن میں سب سے چھوٹا سَو کے برابر اور سب سے بڑا ہزار کے برابر تھا۔
15
یہ وہ ہیں جو پہلے مہِینے میں یَردؔن کے پار گئے جب اُس کے سب کنارے ڈُوبے ہُوئے تھے اور اُنہوں نے وادیوں کے سب لوگوں کو مشرِق اور مغرِب کی طرف بھگا دِیا۔
16
اور بنی بِنیمِین اور یہُوداؔہ میں سے کُچھ لوگ قلعہ میں داؤُد کے پاس آئے۔
17
تب داؤُد اُن کے اِستقبال کو نِکلا اور اُن سے کہنے لگا اگر تُم نیک نِیّتی سے میری مدد کے لِئے میرے پاس آئے ہو تو میرا دِل تُم سے مِلا رہے گا پر اگر مُجھے میرے دُشمنوں کے ہاتھ میں پکڑوانے آئے ہو حالانکہ میرا ہاتھ ظُلم سے پاک ہے تو ہمارے باپ دادا کا خُدا یہ دیکھے اور ملامت کرے۔
18
تب رُوح عماسی پر نازِل ہُوئی جو اُن تِیسوں کا سردار تھا اور وہ کہنے لگا ہم تیرے ہیں اَے داؤُد اور ہم تیری طرف ہیں اَے یسّی کے بیٹے! سلامتی تیری سلامتی اور تیرے مددگاروں کی سلامتی ہو! کیونکہ تیرا خُدا تیری مدد کرتا ہے۔ تب داؤُد نے اُن کو قبُول کِیا اور اُن کو فَوج کے سردار بنایا۔
19
اور منسّی میں سے کُچھ لوگ داؤُد سے مِل گئے جب وہ ساؤُل کے مُقابِل جنگ کے لِئے فِلستیوں کے ساتھ نِکلا۔ پر اُنہوں نے اُن کی مدد نہ کی کیونکہ فِلستیوں کے اُمرا نے صلاح کر کے اُسے لَوٹا دِیا اور کہنے لگے کہ وہ ہمارے سر کاٹ کر اپنے آقا ساؤُل سے جا مِلے گا۔
20
جب وہ صِقلاؔج کو جا رہا تھا منسّی میں سے عدنہ اور یُوزباد اور یدی عیل اور مِیکاایل اور یُوزباد اور الیہو اور ضِلتی جو بنی منسّی میں ہزاروں کے سردار تھے اُس سے مِل گئے۔
21
اُنہوں نے غارت گروں کے جتھے کے مُقابلہ میں داؤُد کی مدد کی کیونکہ وہ سب زبردست سُورما اور لشکر کے سردار تھے۔
22
بلکہ روز بروز لوگ داؤُد کے پاس اُس کی مدد کو آتے گئے یہاں تک کہ خُدا کی فَوج کی مانِند ایک بڑی فَوج تیّار ہو گئی۔
23
اور جو لوگ جنگ کے لِئے ہتھیار باندھ کر حبرُوؔن میں داؤُد کے پاس آئے تاکہ خُداوند کی بات کے مُوافِق ساؤُل کی مُملکت کو اُس کی طرف مُنتقِل کریں اُن کا شُمار یہ ہے۔
24
بنی یہُوداؔہ چھ ہزار آٹھ سَو جو سِپر اور نیزہ لِئے ہُوئے جنگ کے لِئے مُسلّح تھے۔
25
بنی شمعُون میں سے جنگ کے لِئے سات ہزار ایک سَو زبردست سُورما۔
26
بنی لاوی میں سے چار ہزار چھ سَو۔
27
اور یہویدؔع ہارُونیوں کا سردار تھا اور اُس کے ساتھ تِین ہزار سات سَو تھے۔
28
اور صدوؔق ایک جوان سُورما اور اُس کے آبائی گھرانے کے بائِیس سردار۔
29
اور ساؤُل کے بھائی بنی بِنیمِین میں سے تِین ہزار لیکن اُس وقت تک اُن کا بُہت بڑا حِصّہ ساؤُل کے گھرانے کا طرف دار تھا۔
30
اور بنی اِفرائِیم میں سے بِیس ہزار آٹھ سَو زبردست سُورما جو اپنے آبائی خاندانوں میں نامی آدمی تھے۔
31
اور منسّی کے آدھے قبِیلہ سے اٹھارہ ہزار جِن کے نام بتائے گئے تھے کہ آ کر داؤُد کو بادشاہ بنائیں۔
32
اور بنی اِشکار میں سے اَیسے لوگ جو زمانہ کو سمجھتے اور جانتے تھے کہ اِسرائیلؔ کو کیا کرنا مُناسِب ہے اُن کے سردار دو سَو تھے اور اُن کے سب بھائی اُن کے حُکم میں تھے۔
33
اور زبُولُون میں سے اَیسے لوگ جو مَیدان میں جانے اور ہر قِسم کے جنگی آلات کے ساتھ معرکہ آرائی کے قابِل تھے پچاس ہزار۔ یہ صف آرائی کرنا جانتے تھے اور دو دِلے نہ تھے۔
34
اور نفتالی میں سے ایک ہزار سردار اور اُن کے ساتھ سَینتِیس ہزار ڈھالیں اور بھالے لِئے ہُوئے۔
35
اور دانِیوں میں سے اٹھائِیس ہزار چھ سَو معرکہ آرائی کرنے والے۔
36
اور آشر میں سے چالِیس ہزار جو مَیدان میں جانے اور معرکہ آرائی کے قابِل تھے۔
37
اور یَردؔن کے پار کے رُوبِینیوں اور جدِّیوں اور منسّی کے آدھے قبِیلہ میں سے ایک لاکھ بِیس ہزار جِن کے ساتھ لڑائی کے لِئے ہر قِسم کے جنگی آلات تھے۔
38
یہ سب جنگی مَرد جو معرکہ آرائی کر سکتے تھے خلُوصِ دِل سے حبرُوؔن کو آئے تاکہ داؤُد کو سارے اِسرائیلؔ کا بادشاہ بنائیں اور باقی سب اِسرائیلی بھی داؤُد کو بادشاہ بنانے پر مُتّفِق تھے۔
39
اور وہ وہاں داؤُد کے ساتھ تِین دِن تک ٹھہرے اور کھاتے پِیتے رہے کیونکہ اُن کے بھائِیوں نے اُن کے لِئے تیّاری کی تھی۔
40
ماسِوا اِن کے جو اُن کے قرِیب کے تھے بلکہ اِشکار اور زبُولُون اور نفتالی تک کے لوگ گدھوں اور اُونٹوں اور خچّروں اور بَیلوں پر روٹیاں اور مَیدہ کی بنی ہُوئی کھانے کی چِیزیں اور انجِیر کی ٹِکیاں۔ اور کِشمِش کے گُچھّے اور مَے اور تیل لادے ہُوئے اور بَیل اور بھیڑ بکریاں اِفراط سے لائے اِس لِئے کہ اِسرائیل میں خُوشی تھی۔
← Chapter 11
Jump to:
Chapter 1
Chapter 2
Chapter 3
Chapter 4
Chapter 5
Chapter 6
Chapter 7
Chapter 8
Chapter 9
Chapter 10
Chapter 11
Chapter 12
Chapter 13
Chapter 14
Chapter 15
Chapter 16
Chapter 17
Chapter 18
Chapter 19
Chapter 20
Chapter 21
Chapter 22
Chapter 23
Chapter 24
Chapter 25
Chapter 26
Chapter 27
Chapter 28
Chapter 29
Chapter 13 →
All chapters:
1
2
3
4
5
6
7
8
9
10
11
12
13
14
15
16
17
18
19
20
21
22
23
24
25
26
27
28
29