bible
ra
🌐 Language
English
Español
Français
Deutsch
Português
Italiano
Nederlands
Русский
中文
日本語
한국어
العربية
Türkçe
Tiếng Việt
ไทย
Indonesia
All Languages
Home
/
Urdu
/
Urdu URD (کِتابِ مُقادّس)
/
Job 10
Job 10
Urdu URD (کِتابِ مُقادّس)
← Chapter 9
Jump to:
Chapter 1
Chapter 2
Chapter 3
Chapter 4
Chapter 5
Chapter 6
Chapter 7
Chapter 8
Chapter 9
Chapter 10
Chapter 11
Chapter 12
Chapter 13
Chapter 14
Chapter 15
Chapter 16
Chapter 17
Chapter 18
Chapter 19
Chapter 20
Chapter 21
Chapter 22
Chapter 23
Chapter 24
Chapter 25
Chapter 26
Chapter 27
Chapter 28
Chapter 29
Chapter 30
Chapter 31
Chapter 32
Chapter 33
Chapter 34
Chapter 35
Chapter 36
Chapter 37
Chapter 38
Chapter 39
Chapter 40
Chapter 41
Chapter 42
Chapter 11 →
1
میری رُوح میری زِندگی سے بیزار ہے۔ مَیں اپنا شِکوہ خُوب دِل کھول کر کرُوں گا۔ مَیں اپنے دِل کی تلخی میں بولُوں گا۔
2
مَیں خُدا سے کہُوں گا مُجھے مُلزِم نہ ٹھہرا۔ مُجھے بتا کہ تُو مُجھ سے کیوں جھگڑتا ہے۔
3
کیا تُجھے اچھّا لگتا ہے کہ اندھیر کرے اور اپنے ہاتھوں کی بنائی ہُوئی چِیز کو حقِیر جانے اور شرِیروں کی مشورت کو روشن کرے؟
4
کیا تیری آنکھیں گوشت کی ہیں یا تُو اَیسے دیکھتا ہے جَیسے آدمی دیکھتا ہے؟
5
کیا تیرے دِن آدمی کے دِن کی طرح اور تیرے سال اِنسان کے ایّام کی مانِند ہیں
6
کہ تُو میری بدکاری کو پُوچھتا اور میرا گُناہ ڈُھونڈتا ہے
7
گو تُجھے معلُوم ہے کہ مَیں شرِیر نہیں ہُوں اور کوئی نہیں جو تیرے ہاتھ سے چُھڑا سکے؟
8
تیرے ہی ہاتھوں نے مُجھے بنایا اور سراسر جوڑ کر کامِل کِیا۔ پِھر بھی تُو مُجھے ہلاک کرتا ہے۔
9
یاد کر کہ تُو نے گُندھی ہُوئی مِٹّی کی طرح مُجھے بنایا اور کیا تُو مُجھے پِھر خاک میں مَلائے گا؟
10
کیا تُو نے مُجھے دُودھ کی طرح نہیں اُنڈیلا اور پنِیر کی طرح نہیں جمایا؟
11
پِھر تُو نے مُجھ پر چمڑا اور گوشت چڑھایا اور ہڈِّیوں اور نسوں سے مُجھے جوڑ دِیا۔
12
تُو نے مُجھے جان بخشی اور مُجھ پر کرم کِیا اور تیری نِگہبانی نے میری رُوح سلامت رکھّی
13
تَو بھی تُو نے یہ باتیں اپنے دِل میں چِھپا رکھّی تِھیں۔ مَیں جانتا ہُوں کہ تیرا یِہی اِرادہ ہے کہ
14
اگر مَیں گُناہ کرُوں تو تُو مُجھ پر نِگران ہو گا۔ اور تُو مُجھے میری بدکاری سے بری نہیں کرے گا۔
15
اگر مَیں بدی کرُوں تو مُجھ پر افسوس! اگر مَیں صادِق بنُوں تَو بھی اپنا سر نہیں اُٹھانے کا کیونکہ مَیں رُسوائی سے بھرا ہُوں اور اپنی مُصِیبت کو دیکھتا رہتا ہُوں
16
اور اگر سر اُٹھاؤں تو تُو شیر کی طرح مُجھے شِکار کرتا ہے اور پِھر عجِیب صُورت میں مُجھ پر ظاہِر ہوتا ہے۔
17
تُو میرے خِلاف نئے نئے گواہ لاتا ہے اور اپنا قہر مُجھ پر بڑھاتا ہے۔ نئی نئی فَوجیں مُجھ پر چڑھ آتی ہیں۔
18
پس تُو نے مُجھے رَحِم سے نِکالا ہی کیوں؟ مَیں جان دے دیتا اور کوئی آنکھ مُجھے دیکھنے نہ پاتی۔
19
مَیں اَیسا ہوتا کہ گویا تھا ہی نہیں۔ مَیں رَحِم ہی سے قبر میں پُہنچا دِیا جاتا۔
20
کیا میرے دِن تھوڑے سے نہیں؟ باز آ اور مُجھے چھوڑ دے تاکہ مَیں کُچھ راحت پاؤُں۔
21
اِس سے پہلے کہ مَیں وہاں جاؤُں جہاں سے پِھر نہ لَوٹُوں گا یعنی تارِیکی اور مَوت اور سایہ کی سرزمِین کو
22
گہری تارِیکی کی سرزمِین جو خُود تارِیکی ہی ہے۔ مَوت کے سایہ کی سرزمِین جو بے ترتِیب ہے اور جہاں روشنی بھی اَیسی ہے جَیسی تارِیکی۔
← Chapter 9
Jump to:
Chapter 1
Chapter 2
Chapter 3
Chapter 4
Chapter 5
Chapter 6
Chapter 7
Chapter 8
Chapter 9
Chapter 10
Chapter 11
Chapter 12
Chapter 13
Chapter 14
Chapter 15
Chapter 16
Chapter 17
Chapter 18
Chapter 19
Chapter 20
Chapter 21
Chapter 22
Chapter 23
Chapter 24
Chapter 25
Chapter 26
Chapter 27
Chapter 28
Chapter 29
Chapter 30
Chapter 31
Chapter 32
Chapter 33
Chapter 34
Chapter 35
Chapter 36
Chapter 37
Chapter 38
Chapter 39
Chapter 40
Chapter 41
Chapter 42
Chapter 11 →
All chapters:
1
2
3
4
5
6
7
8
9
10
11
12
13
14
15
16
17
18
19
20
21
22
23
24
25
26
27
28
29
30
31
32
33
34
35
36
37
38
39
40
41
42