bible
ra
🌐 Language
English
Español
Français
Deutsch
Português
Italiano
Nederlands
Русский
中文
日本語
한국어
العربية
Türkçe
Tiếng Việt
ไทย
Indonesia
All Languages
Home
/
Urdu
/
Urdu URD (کِتابِ مُقادّس)
/
Job 36
Job 36
Urdu URD (کِتابِ مُقادّس)
← Chapter 35
Jump to:
Chapter 1
Chapter 2
Chapter 3
Chapter 4
Chapter 5
Chapter 6
Chapter 7
Chapter 8
Chapter 9
Chapter 10
Chapter 11
Chapter 12
Chapter 13
Chapter 14
Chapter 15
Chapter 16
Chapter 17
Chapter 18
Chapter 19
Chapter 20
Chapter 21
Chapter 22
Chapter 23
Chapter 24
Chapter 25
Chapter 26
Chapter 27
Chapter 28
Chapter 29
Chapter 30
Chapter 31
Chapter 32
Chapter 33
Chapter 34
Chapter 35
Chapter 36
Chapter 37
Chapter 38
Chapter 39
Chapter 40
Chapter 41
Chapter 42
Chapter 37 →
1
پِھر الِیہُو نے یہ بھی کہا:-
2
مُجھے ذرا اِجازت دے اور مَیں تُجھے بتاؤُں گا۔ کیونکہ خُدا کی طرف سے مُجھے کُچھ اَور بھی کہنا ہے۔
3
مَیں اپنے عِلم کو دُور سے لاؤُں گا اور راستی اپنے خالِق سے منسُوب کرُوں گا
4
کیونکہ فی الحقِیقت میری باتیں جُھوٹی نہیں ہیں۔ وہ جو تیرے ساتھ ہے عِلم میں کامِل ہے۔
5
دیکھ! خُدا قادِر ہے اور کِسی کو حقِیر نہیں جانتا۔ وہ فہم کی قُوّت میں غالِب ہے۔
6
وہ شرِیروں کی زِندگی کو برقرار نہیں رکھتا بلکہ مُصِیبت زدوں کو اُن کا حق عطا کرتا ہے۔
7
وہ صادِقوں کی طرف سے اپنی آنکھیں نہیں پھیرتا بلکہ اُنہیں بادشاہوں کے ساتھ ہمیشہ کے لِئے تخت پر بِٹھاتا ہے اور وہ سرفراز ہوتے ہیں۔
8
اور اگر وہ بیڑیوں سے جکڑے جائیں اور مُصِیبت کی رسّیِوں سے بندھیں
9
تو وہ اُنہیں اُن کا عمل اور اُن کی تقصِیریں دِکھاتا ہے کہ اُنہوں نے گھمنڈ کِیا۔
10
وہ اُن کے کان کو تعلِیم کے لِئے کھولتا ہے اور حُکم دیتا ہے کہ وہ بدی سے باز آئیں۔
11
اگر وہ سُن لیں اور اُس کی عِبادت کریں تو اپنے دِن اِقبال مندی میں اور اپنے برس خُوش حالی میں بسر کریں گے۔
12
پر اگر نہ سُنیں تو وہ تلوار سے ہلاک ہوں گے اور جہالت میں مَریں گے۔
13
لیکن وہ جو دِل میں بے دِین ہیں غضب کو رکھ چھوڑتے ہیں۔ جب وہ اُنہیں باندھتا ہے تو وہ مدد کے لِئے دُہائی نہیں دیتے۔
14
وہ جوانی میں مَرتے ہیں اور اُن کی زِندگی لُوطِیوں کے درمِیان برباد ہوتی ہے۔
15
وہ مُصِیبت زدہ کو اُس کی مُصِیبت سے چُھڑاتا ہے اور ظُلم میں اُن کے کان کھولتا ہے۔
16
بلکہ وہ تُجھے بھی دُکھ سے چُھٹکارا دے کر اَیسی وسِیع جگہ میں جہاں تنگی نہیں ہے پُہنچا دیتا اور جو کُچھ تیرے دسترخوان پر چُنا جاتا ہے وہ چِکنائی سے پُر ہوتا
17
پر تُو تو شرِیروں کے مُقدّمہ کی تائِید کرتا ہے۔ اِس لِئے عدل اور اِنصاف تُجھ پر قابِض ہیں۔
18
خبردار! تیرا قہر تُجھ سے تکفِیر نہ کرائے اور فِدیہ کی فراوانی تُجھے گُمراہ نہ کرے۔
19
کیا تیرا رونا یا تیری قُوّت و توانائی اِس بات کے لِئے کافی ہیں کہ تُو دُکھ میں نہ پڑے؟
20
اُس رات کی خواہِش نہ کر جِس میں قَومیں اپنے مسکنوں سے اُٹھا لی جاتی ہیں۔
21
ہوشیار رہ! بدی کی طرف راغِب نہ ہو کیونکہ تُو نے مُصِیبت کو نہیں بلکہ اِسی کو چُنا ہے۔
22
دیکھ! خُدا اپنی قُدرت سے بڑے بڑے کام کرتا ہے۔ کَون سا اُستاد اُس کی مانِند ہے؟
23
کِس نے اُسے اُس کا راستہ بتایا؟ یا کَون کہہ سکتا ہے کہ تُو نے ناراستی کی ہے؟
24
اُس کے کام کی بڑائی کرنا یاد رکھ جِس کی تعرِیف لوگ گاتے رہے ہیں۔
25
سب لوگوں نے اِس کو دیکھا ہے۔ اِنسان اُسے دُور سے دیکھتا ہے۔
26
دیکھ! خُدا بزُرگ ہے اور ہم اُسے نہیں جانتے۔ اُس کے برسوں کا شُمار دریافت سے باہر ہے۔
27
کیونکہ وہ پانی کے قطروں کو اُوپر کھینچتا ہے جو اُسی کے ابخرات سے مینہہ کی صُورت میں ٹپکتے ہیں
28
جِن کو افلاک اُنڈیلتے اور اِنسان پر کثرت سے برساتے ہیں۔
29
بلکہ کیا کوئی بادلوں کے پَھیلاؤ اور اُس کے شامِیانہ کی گرجوں کو سمجھ سکتا ہے؟
30
دیکھ! وہ اپنے نُور کو اپنے چَوگِرد پَھیلاتا ہے اور سمُندر کی تہ کو ڈھانکتا ہے۔
31
کیونکہ اِن ہی سے وہ قَوموں کا اِنصاف کرتا ہے اور خُوراک اِفراط سے عطا فرماتا ہے۔
32
وہ بِجلی کو اپنے ہاتھوں میں لے کر اُسے حُکم دیتا ہے کہ دُشمن پر گِرے۔
33
اِس کی کڑک اُسی کو خبر دیتی ہے۔ چَوپائے بھی طُوفان کی آمد بتاتے ہیں۔
← Chapter 35
Jump to:
Chapter 1
Chapter 2
Chapter 3
Chapter 4
Chapter 5
Chapter 6
Chapter 7
Chapter 8
Chapter 9
Chapter 10
Chapter 11
Chapter 12
Chapter 13
Chapter 14
Chapter 15
Chapter 16
Chapter 17
Chapter 18
Chapter 19
Chapter 20
Chapter 21
Chapter 22
Chapter 23
Chapter 24
Chapter 25
Chapter 26
Chapter 27
Chapter 28
Chapter 29
Chapter 30
Chapter 31
Chapter 32
Chapter 33
Chapter 34
Chapter 35
Chapter 36
Chapter 37
Chapter 38
Chapter 39
Chapter 40
Chapter 41
Chapter 42
Chapter 37 →
All chapters:
1
2
3
4
5
6
7
8
9
10
11
12
13
14
15
16
17
18
19
20
21
22
23
24
25
26
27
28
29
30
31
32
33
34
35
36
37
38
39
40
41
42