bible
ra
🌐 Language
English
Español
Français
Deutsch
Português
Italiano
Nederlands
Русский
中文
日本語
한국어
العربية
Türkçe
Tiếng Việt
ไทย
Indonesia
All Languages
Home
/
Urdu
/
Urdu URD (کِتابِ مُقادّس)
/
Job 19
Job 19
Urdu URD (کِتابِ مُقادّس)
← Chapter 18
Jump to:
Chapter 1
Chapter 2
Chapter 3
Chapter 4
Chapter 5
Chapter 6
Chapter 7
Chapter 8
Chapter 9
Chapter 10
Chapter 11
Chapter 12
Chapter 13
Chapter 14
Chapter 15
Chapter 16
Chapter 17
Chapter 18
Chapter 19
Chapter 20
Chapter 21
Chapter 22
Chapter 23
Chapter 24
Chapter 25
Chapter 26
Chapter 27
Chapter 28
Chapter 29
Chapter 30
Chapter 31
Chapter 32
Chapter 33
Chapter 34
Chapter 35
Chapter 36
Chapter 37
Chapter 38
Chapter 39
Chapter 40
Chapter 41
Chapter 42
Chapter 20 →
1
تب ایُّوب نے جواب دِیا:-
2
تُم کب تک میری جان کھاتے رہو گے اور باتوں سے مُجھے چُور چُور کرو گے؟
3
اب دس بار تُم نے مُجھے ملامت ہی کی۔ تُمہیں شرم نہیں آتی کہ تُم میرے ساتھ سختی سے پیش آتے ہو۔
4
اور مانا کہ مُجھ سے خطا ہُوئی۔ میری خطا میری ہی ہے۔
5
اگر تُم میرے مُقابلہ میں اپنی بڑائی کرتے ہو اور میرے ننگ کو میرے خِلاف پیش کرتے ہو
6
تو جان لو کہ خُدا نے مُجھے پست کِیا اور اپنے جال سے مُجھے گھیر لِیا ہے۔
7
دیکھو! مَیں ظُلم ظُلم پُکارتا ہُوں پر میری سُنی نہیں جاتی۔ مَیں مدد کے لِئے دُہائی دیتا ہُوں پر اِنصاف نہیں ہوتا۔
8
اُس نے میرا راستہ اَیسا مسدُود کر دِیا ہے کہ مَیں گُذر نہیں سکتا۔ اُس نے میری راہوں پر تارِیکی کو بِٹھا دِیا ہے۔
9
اُس نے میری حشمت مُجھ سے چِھین لی اور میرے سر پر سے تاج اُتار لِیا۔
10
اُس نے مُجھے ہر طرف سے توڑ کر نِیچے گِرا دِیا۔ بس مَیں تو ہو لِیا اور میری اُمّید کو اُس نے پیڑ کی طرح اُکھاڑ ڈالا ہے۔
11
اُس نے اپنے غضب کو بھی میرے خِلاف بھڑکایا ہے اور وہ مُجھے اپنے مُخالِفوں میں شُمار کرتا ہے۔
12
اُس کی فَوجیں اِکٹّھی ہو کر آتی اور میرے خِلاف اپنی راہ تیّار کرتی اور میرے ڈیرے کے چَوگِرد خَیمہ زن ہوتی ہیں۔
13
اُس نے میرے بھائیوں کو مُجھ سے دُور کر دِیا ہے اور میرے جان پہچان مُجھ سے بیگانہ ہو گئے ہیں۔
14
میرے رِشتہ دار کام نہ آئے اور میرے دِلی دوست مُجھے بُھول گئے ہیں۔
15
مَیں اپنے گھر کے رہنے والوں اور اپنی لَونڈِیوں کی نظر میں اجنبی ہُوں۔ مَیں اُن کی نِگاہ میں پردیسی ہو گیا ہُوں۔
16
مَیں اپنے نَوکر کو بُلاتا ہُوں اور وہ مُجھے جواب نہیں دیتا اگرچہ مَیں اپنے مُنہ سے اُس کی مِنّت کرتا ہُوں۔
17
میرا سانس میری بِیوی کے لِئے مکرُوہ ہے اور میری مِنّت میری ماں کی اَولاد کے لِئے۔
18
چھوٹے بچّے بھی مُجھے حقِیر جانتے ہیں۔ جب مَیں کھڑا ہوتا ہُوں تو وہ مُجھ پر آوازہ کَستے ہیں۔
19
میرے سب ہم راز دوست مُجھ سے نفرت کرتے ہیں۔ اور جِن سے مَیں مُحبّت کرتا تھا وہ میرے خِلاف ہو گئے ہیں۔
20
میری کھال اور میرا گوشت میری ہڈِّیوں سے چِمٹ گئے ہیں اور مَیں بال بال بچ نِکلا ہُوں۔
21
اَے میرے دوستو! مُجھ پر ترس کھاؤ۔ ترس کھاؤ! کیونکہ خُدا کا ہاتھ مُجھ پر بھاری ہے۔
22
تُم کیوں خُدا کی طرح مُجھے ستاتے ہو۔ اور میرے گوشت پر قناعت نہیں کرتے؟
23
کاش کہ میری باتیں اب لِکھ لی جاتِیں! کاش کہ وہ کِسی کِتاب میں قلم بند ہوتِیں!
24
کاش کہ وہ لوہے کے قلم اور سِیسے سے ہمیشہ کے لِئے چٹان پر کندہ کی جاتِیں!
25
لیکن مَیں جانتا ہُوں کہ میرا مخلصی دینے والا زِندہ ہے۔ اور آخِر کار وہ زمِین پر کھڑا ہو گا۔
26
اور اپنی کھال کے اِس طرح برباد ہو جانے کے بعد بھی مَیں اپنے اِس جِسم میں سے خُدا کو دیکُھوں گا۔
27
جِسے مَیں خُود دیکُھوں گا اور میری ہی آنکھیں دیکھیں گی نہ کہ بیگانہ کی۔ میرے گُردے میرے اندر فنا ہو گئے ہیں۔
28
اگر تُم کہو ہم اُسے کَیسا کَیسا ستائیں گے! حالانکہ اصلی بات مُجھ میں پائی گئی ہے
29
تو تُم تلوار سے ڈرو کیونکہ قہر تلوار کی سزاؤں کو لاتا ہے تاکہ تُم جان لو کہ اِنصاف ہو گا۔
← Chapter 18
Jump to:
Chapter 1
Chapter 2
Chapter 3
Chapter 4
Chapter 5
Chapter 6
Chapter 7
Chapter 8
Chapter 9
Chapter 10
Chapter 11
Chapter 12
Chapter 13
Chapter 14
Chapter 15
Chapter 16
Chapter 17
Chapter 18
Chapter 19
Chapter 20
Chapter 21
Chapter 22
Chapter 23
Chapter 24
Chapter 25
Chapter 26
Chapter 27
Chapter 28
Chapter 29
Chapter 30
Chapter 31
Chapter 32
Chapter 33
Chapter 34
Chapter 35
Chapter 36
Chapter 37
Chapter 38
Chapter 39
Chapter 40
Chapter 41
Chapter 42
Chapter 20 →
All chapters:
1
2
3
4
5
6
7
8
9
10
11
12
13
14
15
16
17
18
19
20
21
22
23
24
25
26
27
28
29
30
31
32
33
34
35
36
37
38
39
40
41
42