bible
ra
🌐 Language
English
Español
Français
Deutsch
Português
Italiano
Nederlands
Русский
中文
日本語
한국어
العربية
Türkçe
Tiếng Việt
ไทย
Indonesia
All Languages
Home
/
Urdu
/
Urdu URD (کِتابِ مُقادّس)
/
Job 21
Job 21
Urdu URD (کِتابِ مُقادّس)
← Chapter 20
Jump to:
Chapter 1
Chapter 2
Chapter 3
Chapter 4
Chapter 5
Chapter 6
Chapter 7
Chapter 8
Chapter 9
Chapter 10
Chapter 11
Chapter 12
Chapter 13
Chapter 14
Chapter 15
Chapter 16
Chapter 17
Chapter 18
Chapter 19
Chapter 20
Chapter 21
Chapter 22
Chapter 23
Chapter 24
Chapter 25
Chapter 26
Chapter 27
Chapter 28
Chapter 29
Chapter 30
Chapter 31
Chapter 32
Chapter 33
Chapter 34
Chapter 35
Chapter 36
Chapter 37
Chapter 38
Chapter 39
Chapter 40
Chapter 41
Chapter 42
Chapter 22 →
1
تب ایُّوب نے جواب دیا:-
2
غَور سے میری بات سُنو اور یِہی تُمہارا تسلّی دینا ہو۔
3
مُجھے اِجازت دو تو مَیں بھی کُچھ کہُوں گا اور جب مَیں کہہ چُکُوں تو ٹھٹّھا مار لینا۔
4
لیکن مَیں۔ کیا میری فریاد اِنسان سے ہے؟ پِھر مَیں بے صبری کیوں نہ کرُوں؟
5
مُجھ پر غَور کرو اور مُتعجِّب ہو اور اپنا ہاتھ اپنے مُنہ پر رکھّو۔
6
جب مَیں یاد کرتا ہُوں تو گھبرا جاتا ہُوں اور میرا جِسم تھرّا اُٹھتا ہے۔
7
شرِیر کیوں جِیتے رہتے۔ عُمر رسِیدہ ہوتے بلکہ قُوّت میں زبردست ہوتے ہیں؟
8
اُن کی اَولاد اُن کے ساتھ اُن کے دیکھتے دیکھتے اور اُن کی نسل اُن کی آنکھوں کے سامنے قائِم ہو جاتی ہے۔
9
اُن کے گھر ڈر سے محفُوظ ہیں اور خُدا کی چھڑی اُن پر نہیں ہے۔
10
اُن کا سانڈ باردار کر دیتا ہے اور چُوکتا نہیں۔ اُن کی گائے بیاتی ہے اور اپنا بچّہ نہیں گِراتی۔
11
وہ اپنے چھوٹے چھوٹے بچّوں کو ریوڑ کی طرح باہر بھیجتے ہیں اور اُن کی اَولاد ناچتی ہے۔
12
وہ خنجری اور سِتار کے تال پر گاتے اور بانسلی کی آواز سے خُوش ہوتے ہیں۔
13
وہ خُوش حالی میں اپنے دِن کاٹتے اور دَم کے دَم میں پاتال میں اُتر جاتے ہیں
14
حالانکہ اُنہوں نے خُدا سے کہا تھا کہ ہمارے پاس سے چلا جا۔ کیونکہ ہم تیری راہوں کی معرفت کے خواہاں نہیں۔
15
قادرِ مُطلِق ہے کیا کہ ہم اُس کی عِبادت کریں؟ اور اگر ہم اُس سے دُعا کریں تو ہمیں کیا فائِدہ ہو گا؟
16
دیکھو! اُن کی اِقبال مندی اُن کے ہاتھ میں نہیں ہے۔ شرِیروں کی مشورت مُجھ سے دُور ہے۔
17
کِتنی بار شرِیروں کا چراغ بُجھ جاتا ہے اور اُن کی آفت اُن پر آ پڑتی ہے! اور خُدا اپنے غضب میں اُنہیں غم پر غم دیتا ہے
18
اور وہ اَیسے ہیں جَیسے ہوا کے آگے ڈنٹھل اور جَیسے بُھوسا جِسے آندھی اُڑا لے جاتی ہے۔
19
خُدا اُس کی بدی اُس کے بچّوں کے لِئے رکھ چھوڑتا ہے۔ وہ اُس کا بدلہ اُسی کو دے تاکہ وہ جان لے۔
20
اُس کی ہلاکت کو اُسی کی آنکھیں دیکھیں اور وہ قادرِ مُطلِق کے غضب میں سے پِئے۔
21
کیونکہ اپنے بعد اُس کو اپنے گھرانے سے کیا خُوشی ہے جب اُس کے مہِینوں کا سِلسِلہ ہی کاٹ ڈالا گیا؟
22
کیا کوئی خُدا کو عِلم سِکھائے گا؟ جِس حال کہ وہ سرفرازوں کی عدالت کرتا ہے۔
23
کوئی تو اپنی پُوری طاقت میں چَین اور سُکھ سے رہتا ہُؤا مَر جاتا ہے۔
24
اُس کی دوہنِیاں دُودھ سے بھری ہیں اور اُس کی ہڈِّیوں کا گُودا تر ہے۔
25
اور کوئی اپنے جی میں کُڑھ کُڑھ کر مَرتا ہے اور کبھی سُکھ نہیں پاتا۔
26
وہ دونوں مِٹّی میں یکساں پڑ جاتے ہیں اور کِیڑے اُنہیں ڈھانک لیتے ہیں۔
27
دیکھو! مَیں تُمہارے خیالوں کو جانتا ہُوں اور اُن منصُوبوں کو بھی جو تُم بے اِنصافی سے میرے خِلاف باندھتے ہو
28
کیونکہ تُم کہتے ہو کہ امِیر کا گھر کہاں رہا؟ اور وہ خَیمہ کہاں ہے جِس میں شرِیر بستے تھے؟
29
کیا تُم نے راستہ چلنے والوں سے کبھی نہیں پُوچھا؟ اور اُن کے آثار نہیں پہچانتے؟
30
کہ شرِیر آفت کے دِن کے لِئے رکھّا جاتا ہے اور غضب کے دِن تک پُہنچایا جاتا ہے؟
31
کَون اُس کی راہ کو اُس کے مُنہ پر بیان کرے گا؟ اور اُس کے کِئے کا بدلہ کَون اُسے دے گا؟
32
تَو بھی وہ گور میں پُہنچایا جائے گا اور اُس کی قبر پر پہرا دِیا جائے گا۔
33
وادی کے ڈھیلے اُسے مرغُوب ہیں اور سب لوگ اُس کے پِیچھے چلے جائیں گے۔ جَیسے اُس سے پہلے بے شُمار لوگ گئے۔
34
سو تُم کیوں مُجھے عبث تسلّی دیتے ہو جِس حال کہ تُمہاری باتوں میں جُھوٹ ہی جُھوٹ ہے؟
← Chapter 20
Jump to:
Chapter 1
Chapter 2
Chapter 3
Chapter 4
Chapter 5
Chapter 6
Chapter 7
Chapter 8
Chapter 9
Chapter 10
Chapter 11
Chapter 12
Chapter 13
Chapter 14
Chapter 15
Chapter 16
Chapter 17
Chapter 18
Chapter 19
Chapter 20
Chapter 21
Chapter 22
Chapter 23
Chapter 24
Chapter 25
Chapter 26
Chapter 27
Chapter 28
Chapter 29
Chapter 30
Chapter 31
Chapter 32
Chapter 33
Chapter 34
Chapter 35
Chapter 36
Chapter 37
Chapter 38
Chapter 39
Chapter 40
Chapter 41
Chapter 42
Chapter 22 →
All chapters:
1
2
3
4
5
6
7
8
9
10
11
12
13
14
15
16
17
18
19
20
21
22
23
24
25
26
27
28
29
30
31
32
33
34
35
36
37
38
39
40
41
42