bible
ra
🌐 Language
English
Español
Français
Deutsch
Português
Italiano
Nederlands
Русский
中文
日本語
한국어
العربية
Türkçe
Tiếng Việt
ไทย
Indonesia
All Languages
Home
/
Urdu
/
Urdu URD (کِتابِ مُقادّس)
/
Job 28
Job 28
Urdu URD (کِتابِ مُقادّس)
← Chapter 27
Jump to:
Chapter 1
Chapter 2
Chapter 3
Chapter 4
Chapter 5
Chapter 6
Chapter 7
Chapter 8
Chapter 9
Chapter 10
Chapter 11
Chapter 12
Chapter 13
Chapter 14
Chapter 15
Chapter 16
Chapter 17
Chapter 18
Chapter 19
Chapter 20
Chapter 21
Chapter 22
Chapter 23
Chapter 24
Chapter 25
Chapter 26
Chapter 27
Chapter 28
Chapter 29
Chapter 30
Chapter 31
Chapter 32
Chapter 33
Chapter 34
Chapter 35
Chapter 36
Chapter 37
Chapter 38
Chapter 39
Chapter 40
Chapter 41
Chapter 42
Chapter 29 →
1
یقِیناً چاندی کی کان ہوتی ہے اور سونے کے لِئے جگہ ہوتی ہے جہاں تایا جاتا ہے۔
2
لوہا زمِین سے نِکالا جاتا ہے اور پِیتل پتّھر میں سے گلایا جاتا ہے۔
3
اِنسان تارِیکی کی تہ تک پُہنچتا ہے اور ظُلمات اور مَوت کے سایہ کی اِنتِہا تک پتّھروں کی تلاش کرتا ہے۔
4
آبادی سے دُور وہ سُرنگ لگاتا ہے۔ آنے جانے والوں کے پاؤں سے بے خبر اور لوگوں سے دُور وہ لٹکتے اور جُھولتے ہیں۔
5
اور زمِین۔ اُس سے خُوراک پَیدا ہوتی ہے اور اُس کے اندر گویا آگ سے اِنقلاب ہوتا رہتا ہے۔
6
اُس کے پتّھروں میں نِیلم ہے۔ اور اُس میں سونے کے ذرّے ہیں۔
7
اُس راہ کو کوئی شِکاری پرِندہ نہیں جانتا نہ باز کی آنکھ نے اُسے دیکھا ہے
8
نہ مُتکبِّر جانور اُس پر چلے ہیں نہ خُون خوار بَبر اُدھر سے گُذرا ہے۔
9
وہ چقماق کی چٹان پر ہاتھ لگاتا ہے۔ وہ پہاڑوں کو جڑ سے اُلٹ دیتا ہے۔
10
وہ چٹانوں میں سے نالِیاں کاٹتا ہے۔ اُس کی آنکھ ہر بیش قِیمت چِیز کو دیکھ لیتی ہے۔
11
وہ ندِیوں کو مسدُود کرتا ہے کہ وہ ٹپکتی بھی نہیں اور چِھپی چِیز کو وہ روشنی میں نِکال لاتا ہے۔
12
لیکن حِکمت کہاں مِلے گی؟ اور خِرد کی جگہ کہاں ہے؟
13
نہ اِنسان اُس کی قدر جانتا ہے نہ وہ زِندوں کی سرزمِین میں مِلتی ہے۔
14
گہراؤ کہتا ہے وہ مُجھ میں نہیں ہے۔ سمُندر کہتا ہے وہ میرے پاس نہیں۔
15
نہ وہ سونے کے بدلے مِل سکتی ہے نہ چاندی اُس کی قِیمت کے لِئے تُلے گی
16
نہ اوفِیر کا سونا اُس کا مول ہو سکتا ہے اور نہ قِیمتی سُلیمانی پتّھر یا نِیلم۔
17
نہ سونا اور کانچ اُس کی برابری کر سکتے ہیں نہ چوکھے سونے کے زیور اُس کا بدل ٹھہریں گے۔
18
مونگے اور بِلّور کا نام بھی نہیں لِیا جائے گا بلکہ حِکمت کی قِیمت مرجان سے بڑھ کر ہے۔
19
نہ کُوؔش کا پُکھراج اُس کے برابر ٹھہرے گا نہ چوکھا سونا اُس کا مول ہو گا۔
20
پِھر حِکمت کہاں سے آتی ہے؟ اور خِرد کی جگہ کہاں ہے؟
21
جِس حال کہ وہ سب زِندوں کی آنکھوں سے چِھپی ہے اور ہوا کے پرِندوں سے پوشِیدہ رکھّی گئی ہے۔
22
ہلاکت اور مَوت کہتی ہیں ہم نے اپنے کانوں سے اُس کی افواہ تو سُنی ہے۔
23
خُدا اُس کی راہ کو جانتا ہے اور اُس کی جگہ سے واقِف ہے۔
24
کیونکہ وہ زمِین کی اِنتِہا تک نظر کرتا ہے اور سارے آسمان کے نِیچے دیکھتا ہے
25
تاکہ وہ ہوا کا وزن ٹھہرائے بلکہ وہ پانی کو پَیمانہ سے ناپتا ہے۔
26
جب اُس نے بارِش کے لِئے قانُون اور رَعد کی برق کے لِئے راستہ ٹھہرایا
27
تب ہی اُس نے اُسے دیکھا اور اُس کا بیان کِیا۔ اُس نے اُسے قائِم کِیا بلکہ اُسے ڈھُونڈ نِکالا
28
اور اُس نے اِنسان سے کہا دیکھ خُداوند کا خَوف ہی حِکمت ہے اور بدی سے دُور رہنا خِرد ہے۔
← Chapter 27
Jump to:
Chapter 1
Chapter 2
Chapter 3
Chapter 4
Chapter 5
Chapter 6
Chapter 7
Chapter 8
Chapter 9
Chapter 10
Chapter 11
Chapter 12
Chapter 13
Chapter 14
Chapter 15
Chapter 16
Chapter 17
Chapter 18
Chapter 19
Chapter 20
Chapter 21
Chapter 22
Chapter 23
Chapter 24
Chapter 25
Chapter 26
Chapter 27
Chapter 28
Chapter 29
Chapter 30
Chapter 31
Chapter 32
Chapter 33
Chapter 34
Chapter 35
Chapter 36
Chapter 37
Chapter 38
Chapter 39
Chapter 40
Chapter 41
Chapter 42
Chapter 29 →
All chapters:
1
2
3
4
5
6
7
8
9
10
11
12
13
14
15
16
17
18
19
20
21
22
23
24
25
26
27
28
29
30
31
32
33
34
35
36
37
38
39
40
41
42