bible
ra
🌐 Language
English
Español
Français
Deutsch
Português
Italiano
Nederlands
Русский
中文
日本語
한국어
العربية
Türkçe
Tiếng Việt
ไทย
Indonesia
All Languages
Home
/
Urdu
/
Urdu URD (کِتابِ مُقادّس)
/
Job 27
Job 27
Urdu URD (کِتابِ مُقادّس)
← Chapter 26
Jump to:
Chapter 1
Chapter 2
Chapter 3
Chapter 4
Chapter 5
Chapter 6
Chapter 7
Chapter 8
Chapter 9
Chapter 10
Chapter 11
Chapter 12
Chapter 13
Chapter 14
Chapter 15
Chapter 16
Chapter 17
Chapter 18
Chapter 19
Chapter 20
Chapter 21
Chapter 22
Chapter 23
Chapter 24
Chapter 25
Chapter 26
Chapter 27
Chapter 28
Chapter 29
Chapter 30
Chapter 31
Chapter 32
Chapter 33
Chapter 34
Chapter 35
Chapter 36
Chapter 37
Chapter 38
Chapter 39
Chapter 40
Chapter 41
Chapter 42
Chapter 28 →
1
اور ایُّوب نے پِھر اپنی مثل شرُوع کی اور کہنے لگا:-
2
زِندہ خُدا کی قَسم جِس نے میرا حق چِھین لِیا اور قادِرِ مُطلِق کی سَوگند جِس نے میری جان کو دُکھ دِیا ہے۔
3
(کیونکہ میری جان مُجھ میں اب تک سالِم ہے اور خُدا کا دَم میرے نتھنوں میں ہے)۔
4
یقِناً میرے لب ناراستی کی باتیں نہ کہیں گے نہ میری زُبان سے فریب کی بات نِکلے گی۔
5
خُدا نہ کرے کہ مَیں تُمہیں راست ٹھہراؤُں۔ مَیں مَرتے دَم تک اپنی راستی کو ترک نہ کرُوں گا۔
6
مَیں اپنی صداقت پر قائِم ہُوں اور اُسے نہ چھوڑُوں گا۔ جب تک میری زِندگی ہے میرا دِل مُجھے ملامت نہ کرے گا۔
7
میرا دُشمن شرِیروں کی مانِند ہو اور میرے خِلاف اُٹھنے والا ناراستوں کی مانِند!
8
کیونکہ گو بے دِین دَولت حاصِل کر لے تَو بھی اُس کی اُمّید کیا ہے جب خُدا اُس کی جان لے لے؟
9
کیا خُدا اُس کی فریاد سُنے گا جب مُصِیبت اُس پر آئے؟
10
کیا وہ قادرِ مُطلق میں مسرُور رہے گا اور ہر وقت خُدا سے دُعا کرے گا؟
11
مَیں تُمہیں خُدا کے برتاؤ کی تعلِیم دُوں گا اور قادرِ مُطلق کی بات نہ چِھپاؤُں گا۔
12
دیکھو! تُم سبھوں نے خُود یہ دیکھا ہے پِھر تُم بِالکُل خُود بِین کَیسے ہو گئے؟
13
خُدا کی طرف سے شرِیر آدمی کا حِصّہ اور ظالِموں کی مِیراث جو وہ قادرِ مُطلق کی طرف سے پاتے ہیں یِہی ہے۔
14
اگر اُس کے بچّے بُہت ہو جائیں تو وہ تلوار کے لِئے ہیں اور اُس کی اَولاد روٹی سے سیر نہ ہو گی۔
15
اُس کے باقی لوگ مَر کر دفن ہوں گے اور اُس کی بیوائیں نَوحہ نہ کریں گی۔
16
چاہے وہ خاک کی طرح چاندی جمع کر لے اور کثرت سے لِباس تیّار کر رکھّے۔
17
وہ تیّار کر لے پر جو راست ہیں وہ اُن کو پہنیں گے اور جو بے گُناہ ہیں وہ اُس چاندی کو بانٹ لیں گے۔
18
اُس نے مکڑی کی طرح اپنا گھر بنایا اور اُس جھونپڑی کی طرح جِسے رکھوالا بناتا ہے۔
19
وہ لیٹتا ہے دَولت مند پر وہ دفن نہ کِیا جائے گا۔ وہ اپنی آنکھ کھولتا ہے اور وہ ہے ہی نہیں۔
20
دہشت اُسے پانی کی طرح آ لیتی ہے۔ رات کو طُوفان اُسے اُڑا لے جاتا ہے۔
21
مشرِقی ہوا اُسے اُڑا لے جاتی ہے اور وہ جاتا رہتا ہے۔ وہ اُسے اُس کی جگہ سے اُکھاڑ پھینکتی ہے۔
22
کیونکہ خُدا اُس پر برسائے گا اور چھوڑنے کا نہیں۔ وہ اُس کے ہاتھ سے نِکل بھاگنا چاہے گا۔
23
لوگ اُس پر تالِیاں بجائیں گے اور سُسکار کر اُسے اُس کی جگہ سے نِکال دیں گے۔
← Chapter 26
Jump to:
Chapter 1
Chapter 2
Chapter 3
Chapter 4
Chapter 5
Chapter 6
Chapter 7
Chapter 8
Chapter 9
Chapter 10
Chapter 11
Chapter 12
Chapter 13
Chapter 14
Chapter 15
Chapter 16
Chapter 17
Chapter 18
Chapter 19
Chapter 20
Chapter 21
Chapter 22
Chapter 23
Chapter 24
Chapter 25
Chapter 26
Chapter 27
Chapter 28
Chapter 29
Chapter 30
Chapter 31
Chapter 32
Chapter 33
Chapter 34
Chapter 35
Chapter 36
Chapter 37
Chapter 38
Chapter 39
Chapter 40
Chapter 41
Chapter 42
Chapter 28 →
All chapters:
1
2
3
4
5
6
7
8
9
10
11
12
13
14
15
16
17
18
19
20
21
22
23
24
25
26
27
28
29
30
31
32
33
34
35
36
37
38
39
40
41
42