bible
ra
🌐 Language
English
Español
Français
Deutsch
Português
Italiano
Nederlands
Русский
中文
日本語
한국어
العربية
Türkçe
Tiếng Việt
ไทย
Indonesia
All Languages
Home
/
Urdu
/
Urdu URD (کِتابِ مُقادّس)
/
Job 15
Job 15
Urdu URD (کِتابِ مُقادّس)
← Chapter 14
Jump to:
Chapter 1
Chapter 2
Chapter 3
Chapter 4
Chapter 5
Chapter 6
Chapter 7
Chapter 8
Chapter 9
Chapter 10
Chapter 11
Chapter 12
Chapter 13
Chapter 14
Chapter 15
Chapter 16
Chapter 17
Chapter 18
Chapter 19
Chapter 20
Chapter 21
Chapter 22
Chapter 23
Chapter 24
Chapter 25
Chapter 26
Chapter 27
Chapter 28
Chapter 29
Chapter 30
Chapter 31
Chapter 32
Chapter 33
Chapter 34
Chapter 35
Chapter 36
Chapter 37
Chapter 38
Chapter 39
Chapter 40
Chapter 41
Chapter 42
Chapter 16 →
1
تب الِیفز تیمانی نے جواب دِیا:-
2
کیا عقل مند کو چاہئے کہ لغو باتیں جوڑ کر جواب دے اور مشرِقی ہوا سے اپنا پیٹ بھرے؟
3
کیا وہ بے فائِدہ بکواس سے بحث کرے یا اَیسی تقرِیروں سے جو بے سُود ہیں؟
4
بلکہ تُو خَوف کو برطرف کر کے خُدا کے حضُور عِبادت کو زائِل کرتا ہے۔
5
کیونکہ تیرا گُناہ تیرے مُنہ کو سِکھاتا ہے اور تُو عَیّاروں کی زُبان اِختیار کرتا ہے۔
6
تیرا ہی مُنہ تُجھے مُلزِم ٹھہراتا ہے نہ کہ مَیں بلکہ تیرے ہی ہونٹ تیرے خِلاف گواہی دیتے ہیں۔
7
کیا پہلا اِنسان تُو ہی پَیدا ہُؤا؟ یا پہاڑوں سے پہلے تیری پَیدایش ہُوئی؟
8
کیا تُو نے خُدا کی پوشِیدہ مصلحت سُن لی ہے اور اپنے لِئے عقل مندی کا ٹھیکہ لے رکھّا ہے؟
9
تُو اَیسا کیا جانتا ہے جو ہم نہیں جانتے؟ تُجھ میں اَیسی کیا سمجھ ہے جو ہم میں نہیں؟
10
ہم لوگوں میں سفید سر اور بڑے بُوڑھے بھی ہیں جو تیرے باپ سے بھی بُہت زِیادہ عُمر کے ہیں۔
11
کیا خُدا کی تسلّی تیرے نزدِیک کُچھ کم ہے اور وہ کلام جو تُجھ سے نرمی کے ساتھ کِیا جاتا ہے؟
12
تیرا دِل کیوں تُجھے کھینچ لے جاتا ہے اور تیری آنکھیں کیوں اِشارہ کرتی ہیں
13
کہ تُو اپنی رُوح کو خُدا کی مُخالفت پر آمادہ کرتا ہے اور اپنے مُنہ سے اَیسی باتیں نِکلنے دیتا ہے؟
14
اِنسان ہے کیا کہ وہ پاک ہو؟ اور وہ جو عَورت سے پَیدا ہُؤا کیا ہے کہ صادِق ہو؟
15
دیکھ! وہ اپنے قُدسِیوں کا اِعتبار نہیں کرتا بلکہ آسمان بھی اُس کی نظر میں پاک نہیں۔
16
پِھر بھلا اُس کا کیا ذِکر جو گِھنونا اور خراب ہے یعنی وہ آدمی جو بدی کو پانی کی طرح پِیتا ہے؟
17
مَیں تُجھے بتاتا ہُوں۔ تُو میری سُن اور جو مَیں نے دیکھا ہے اُس کا بیان کرُوں گا۔
18
(جِسے عقل مندوں نے اپنے باپ دادا سے سُن کر بتایا ہے اور اُسے چِھپایا نہیں
19
صِرف اُن ہی کو مُلک دِیا گیا تھا اور کوئی پردیسی اُن کے درمِیان نہیں آیا)۔
20
شرِیر آدمی اپنی ساری عُمر درد سے کراہتا ہے۔ یعنی سب برس جو ظالِم کے لِئے رکھّے گئے ہیں۔
21
ڈراونی آوازیں اُس کے کان میں گُونجتی رہتی ہیں۔ اِقبال مندی کے وقت غارت گر اُس پر آ پڑے گا۔
22
اُسے یقِین نہیں کہ وہ اندھیرے سے باہر نِکلے گا اور تلوار اُس کی مُنتظِر ہے۔
23
وہ روٹی کے لِئے مارا مارا پِھرتا ہے کہ کہاں مِلے گی۔ وہ جانتا ہے کہ اندھیرے کا دِن پاس ہی ہے۔
24
مُصِیبت اور سخت تکلِیف اُسے ڈراتی ہیں۔ اَیسے بادشاہ کی طرح جو لڑائی کے لِئے تیّار ہو وہ اُس پر غالِب آتی ہیں۔
25
اِس لِئے کہ اُس نے خُدا کے خِلاف اپنا ہاتھ بڑھایا ہے اور قادرِ مُطلق کے خِلاف بے باکی کرتا ہے۔
26
وہ اپنی ڈھالوں کی موٹی موٹی گُل میخوں کے ساتھ گردن کش ہو کر اُس پر لپکتا ہے۔
27
اِس لِئے کہ اُس کے مُنہ پر مُٹاپا چھا گیا ہے اور اُس کے پہلُوؤں پر چربی کی تہیں جم گئی ہیں۔
28
اور وہ وِیران شہروں میں بس گیا ہے۔ اَیسے مکانوں میں جِن میں کوئی آدمی نہ بسا اور جو کھنڈر ہونے کو تھے۔
29
وہ دَولت مند نہ ہو گا۔ اُس کا مال بنا نہ رہے گا اور اَیسوں کی پَیداوار زمِین کی طرف نہ جُھکے گی۔
30
وہ اندھیرے سے کبھی نہ نِکلے گا۔ شُعلے اُس کی شاخوں کو خُشک کر دیں گے اور وہ خُدا کے مُنہ کے دَم سے جاتا رہے گا۔
31
وہ اپنے آپ کو دھوکا دے کر بطالت کا بھروسا نہ کرے کیونکہ بطالت ہی اُس کا اجر ٹھہرے گی۔
32
یہ اُس کے وقت سے پہلے پُورا ہو جائے گا اور اُس کی شاخ ہری نہ رہے گی۔
33
تاک کی طرح اُس کے انگُور کچّے ہی جھڑ جائیں گے اور زَیتُون کی طرح اُس کے پُھول گِر جائیں گے۔
34
کیونکہ بے خُدا لوگوں کی جماعت بے پَھل رہے گی اور رِشوت کے ڈیروں کو آگ بھسم کر دے گی۔
35
وہ شرارت سے باردار ہوتے ہیں اور بدی پَیدا ہوتی ہے اور اُن کا پیٹ دغا کو تیّار کرتا ہے۔
← Chapter 14
Jump to:
Chapter 1
Chapter 2
Chapter 3
Chapter 4
Chapter 5
Chapter 6
Chapter 7
Chapter 8
Chapter 9
Chapter 10
Chapter 11
Chapter 12
Chapter 13
Chapter 14
Chapter 15
Chapter 16
Chapter 17
Chapter 18
Chapter 19
Chapter 20
Chapter 21
Chapter 22
Chapter 23
Chapter 24
Chapter 25
Chapter 26
Chapter 27
Chapter 28
Chapter 29
Chapter 30
Chapter 31
Chapter 32
Chapter 33
Chapter 34
Chapter 35
Chapter 36
Chapter 37
Chapter 38
Chapter 39
Chapter 40
Chapter 41
Chapter 42
Chapter 16 →
All chapters:
1
2
3
4
5
6
7
8
9
10
11
12
13
14
15
16
17
18
19
20
21
22
23
24
25
26
27
28
29
30
31
32
33
34
35
36
37
38
39
40
41
42