bible
ra
🌐 Language
English
Español
Français
Deutsch
Português
Italiano
Nederlands
Русский
中文
日本語
한국어
العربية
Türkçe
Tiếng Việt
ไทย
Indonesia
All Languages
Home
/
Urdu
/
Urdu URD (کِتابِ مُقادّس)
/
Job 39
Job 39
Urdu URD (کِتابِ مُقادّس)
← Chapter 38
Jump to:
Chapter 1
Chapter 2
Chapter 3
Chapter 4
Chapter 5
Chapter 6
Chapter 7
Chapter 8
Chapter 9
Chapter 10
Chapter 11
Chapter 12
Chapter 13
Chapter 14
Chapter 15
Chapter 16
Chapter 17
Chapter 18
Chapter 19
Chapter 20
Chapter 21
Chapter 22
Chapter 23
Chapter 24
Chapter 25
Chapter 26
Chapter 27
Chapter 28
Chapter 29
Chapter 30
Chapter 31
Chapter 32
Chapter 33
Chapter 34
Chapter 35
Chapter 36
Chapter 37
Chapter 38
Chapter 39
Chapter 40
Chapter 41
Chapter 42
Chapter 40 →
1
کیا تُو جانتا ہے پہاڑ کی جنگلی بکریاں کب بچّے دیتی ہیں؟ یا جب ہرنِیاں بیاتی ہیں تو کیا تُو دیکھ سکتا ہے؟
2
کیا تُو اُن مہِینوں کو جِنہیں وہ پُورا کرتی ہیں گِن سکتا ہے؟ یا تُجھے وہ وقت معلُوم ہے جب وہ بچّے دیتی ہیں؟
3
وہ جُھک جاتی ہیں۔ وہ اپنے بچّے دیتی ہیں اور اپنے درد سے رہائی پاتی ہیں۔
4
اُن کے بچّے موٹے تازہ ہوتے ہیں۔ وہ کُھلے مَیدان میں بڑھتے ہیں۔ وہ نِکل جاتے ہیں اور پِھر نہیں لَوٹتے۔
5
گورخر کو کِس نے آزاد کِیا؟ جنگلی گدھے کے بند کِس نے کھولے؟
6
بیابان کو مَیں نے اُس کا مکان بنایا اور زمِینِ شور کو اُس کا مسکن۔
7
وہ شہر کے شور و غُل کو ہیچ سمجھتا ہے اور ہانکنے والے کی ڈانٹ کو نہیں سُنتا۔
8
پہاڑوں کا سِلسِلہ اُس کی چراگاہ ہے اور وہ ہریالی کی تلاش میں رہتا ہے۔
9
کیا جنگلی سانڈ تیری خِدمت پر راضی ہو گا؟ کیا وہ تیری چرنی کے پاس رہے گا؟
10
کیا تُو جنگلی سانڈ کو رسّے سے باندھ کر ریگھاری میں چلا سکتا ہے؟ یا وہ تیرے پِیچھے پِیچھے وادِیوں میں ہینگا پھیرے گا؟
11
کیا تُو اُس کی بڑی طاقت کے سبب سے اُس پر بھروسا کرے گا؟ یا کیا تُو اپنا کام اُس پر چھوڑ دے گا؟
12
کیا تُو اُس پر اِعتماد کرے گا کہ وہ تیرا غلّہ گھر لے آئے اور تیرے کھلِیہان کا اناج اِکٹّھا کرے؟
13
شُتر مُرغ کے بازُو آسُودہ ہیں لیکن کیا اُس کے پر و بال سے شفقت ظاہِر ہوتی ہے؟
14
کیونکہ وہ تو اپنے انڈے زمِین پر چھوڑ دیتی ہے اور ریت سے اُن کو گرمی پُہنچاتی ہے
15
اور بُھول جاتی ہے کہ وہ پاؤں سے کُچلے جائیں گے یا کوئی جنگلی جانور اُن کو روند ڈالے گا۔
16
وہ اپنے بچّوں سے اَیسی سخت دِلی کرتی ہے کہ گویا وہ اُس کے نہیں۔ خواہ اُس کی مِحنت رایگاں جائے اُسے کُچھ خَوف نہیں۔
17
کیونکہ خُدا نے اُسے عقل سے محرُوم رکھّا اور اُسے سمجھ نہیں دی۔
18
جب وہ تن کر سِیدھی کھڑی ہو جاتی ہے تُو گھوڑے اور اُس کے سوار دونوں کو ناچِیز سمجھتی ہے۔
19
کیا گھوڑے کو اُس کا زور تُو نے دِیا ہے؟ کیا اُس کی گردن کو لہراتی ایال سے تُو نے مُلبّس کِیا؟
20
کیا اُسے ٹِڈّی کی طرح تُو نے کُدایا ہے؟ اُس کے فرّانے کی شان مُہِیب ہے۔
21
وہ وادی میں ٹاپ مارتا ہے اور اپنے زور میں خُوش ہے۔ وہ مُسلّح آدمِیوں کا سامنا کرنے کو نِکلتا ہے۔
22
وہ خَوف کو ناچِیز جانتا ہے اور گھبراتا نہیں اور وہ تلوار سے مُنہ نہیں موڑتا۔
23
ترکش اُس پر کھڑکھڑاتا ہے۔ چمکتا ہُؤا بھالا اور سانگ بھی۔
24
وہ تُندی اور قہر میں زمِین پَیماؔئی کرتا ہے اور اُسے یقِین نہیں ہوتا کہ یہ تُرہی کی آواز ہے۔
25
جب جب تُرہی بجتی ہے وہ ہِن ہِن کرتا ہے اور لڑائی کو دُور سے سُونگھ لیتا ہے۔ سرداروں کی گرج اور للکار کو بھی۔
26
کیا باز تیری حِکمت سے اُڑتا ہے اور جنُوب کی طرف اپنے بازُو پَھیلاتا ہے؟
27
کیا عُقاب تیرے حُکم سے اُوپر چڑھتا ہے اور بُلندی پر اپنا گھونسلا بناتا ہے؟
28
وہ چٹان پر رہتا اور وہِیں بسیرا کرتا ہے۔ یعنی چٹان کی چوٹی پر اور پناہ کی جگہ میں۔
29
وہِیں سے وہ شِکار تاڑ لیتا ہے اُس کی آنکھیں اُسے دُور سے دیکھ لیتی ہیں۔
30
اُس کے بچّے بھی خُون چُوستے ہیں اور جہاں مقتُول ہیں وہاں وہ بھی ہے۔
← Chapter 38
Jump to:
Chapter 1
Chapter 2
Chapter 3
Chapter 4
Chapter 5
Chapter 6
Chapter 7
Chapter 8
Chapter 9
Chapter 10
Chapter 11
Chapter 12
Chapter 13
Chapter 14
Chapter 15
Chapter 16
Chapter 17
Chapter 18
Chapter 19
Chapter 20
Chapter 21
Chapter 22
Chapter 23
Chapter 24
Chapter 25
Chapter 26
Chapter 27
Chapter 28
Chapter 29
Chapter 30
Chapter 31
Chapter 32
Chapter 33
Chapter 34
Chapter 35
Chapter 36
Chapter 37
Chapter 38
Chapter 39
Chapter 40
Chapter 41
Chapter 42
Chapter 40 →
All chapters:
1
2
3
4
5
6
7
8
9
10
11
12
13
14
15
16
17
18
19
20
21
22
23
24
25
26
27
28
29
30
31
32
33
34
35
36
37
38
39
40
41
42