bible
ra
🌐 Language
English
Español
Français
Deutsch
Português
Italiano
Nederlands
Русский
中文
日本語
한국어
العربية
Türkçe
Tiếng Việt
ไทย
Indonesia
All Languages
Home
/
Urdu
/
Urdu URD (کِتابِ مُقادّس)
/
Job 30
Job 30
Urdu URD (کِتابِ مُقادّس)
← Chapter 29
Jump to:
Chapter 1
Chapter 2
Chapter 3
Chapter 4
Chapter 5
Chapter 6
Chapter 7
Chapter 8
Chapter 9
Chapter 10
Chapter 11
Chapter 12
Chapter 13
Chapter 14
Chapter 15
Chapter 16
Chapter 17
Chapter 18
Chapter 19
Chapter 20
Chapter 21
Chapter 22
Chapter 23
Chapter 24
Chapter 25
Chapter 26
Chapter 27
Chapter 28
Chapter 29
Chapter 30
Chapter 31
Chapter 32
Chapter 33
Chapter 34
Chapter 35
Chapter 36
Chapter 37
Chapter 38
Chapter 39
Chapter 40
Chapter 41
Chapter 42
Chapter 31 →
1
پر اب تو وہ جو مُجھ سے کم عُمر ہیں میرا تمسخر کرتے ہیں جِن کے باپ دادا کو اپنے گلّہ کے کُتّوں کے ساتھ رکھنا بھی مُجھے ناگوار تھا۔
2
بلکہ اُن کے ہاتھوں کی قُوّت مُجھے کِس بات کا فائِدہ پہنچائے گی؟ وہ اَیسے آدمی ہیں جِن کی جوانی کا زور زائِل ہو گیا۔
3
وہ اِفلاس اور قحط کے مارے دُبلے ہو گئے ہیں۔ وہ وِیرانی اور سُنسانی کی تارِیکی میں خاک چاٹتے ہیں۔
4
وہ جھاڑِیوں کے پاس لونِئے کا ساگ توڑتے ہیں اور جھاؤ کی جڑیں اُن کی خُوراک ہے۔
5
وہ لوگوں کے درمِیان رگیدے گئے ہیں۔ لوگ اُن کے پِیچھے اَیسے چِلاّتے ہیں جَیسے چور کے پِیچھے۔
6
اُن کو وادِیوں کے شِگافوں میں اور غاروں اور زمِین کے بھٹّوں میں رہنا پڑتا ہے۔
7
وہ جھاڑِیوں کے درمِیان رینگتے اور جھنکاڑوں کے نِیچے اِکٹّھے پڑے رہتے ہیں۔
8
وہ احمقوں بلکہ کمِینوں کی اَولاد ہیں۔ وہ مُلک سے مار مار کر نِکالے گئے تھے۔
9
اور اب مَیں اُن کا گِیت بنا ہُوں۔ بلکہ اُن کے لِئے ضربُ المثل ہُوں۔
10
وہ مُجھ سے گِھن کھاتے۔ وہ مُجھ سے دُور کھڑے ہوتے اور میرے مُنہ پر تُھوکنے سے باز نہیں رہتے ہیں۔
11
کیونکہ خُدا نے میرا چِلّہ ڈِھیلا کر دِیا اور مُجھ پر آفت بھیجی۔ اِس لِئے وہ میرے سامنے بے لگام ہو گئے ہیں۔
12
میرے دہنے ہاتھ پر لوگوں کا ہجُوم اُٹھتا ہے۔ وہ میرے پاؤں کو ایک طرف سرکا دیتے ہیں اور میرے خِلاف اپنی مُہلِک راہیں نِکالتے ہیں۔
13
اَیسے لوگ بھی جِن کا کوئی مددگار نہیں میرے راستہ کو بِگاڑتے اور میری مُصِیبت کو بڑھاتے ہیں۔
14
وہ گویا بڑے رخنہ میں سے ہو کر آتے ہیں اور تباہی میں مُجھ پر ٹُوٹ پڑتے ہیں۔
15
دہشت مُجھ پر طاری ہو گئی۔ وہ ہوا کی طرح میری آبرُو کو اُڑاتی ہے۔ میری عافِیت بادل کی طرح جاتی رہی۔
16
اب تو میری جان میرے اندر گُداز ہو گئی۔ دُکھ کے دِنوں نے مُجھے جکڑ لِیا ہے۔
17
رات کے وقت میری ہڈِّیاں میرے اندر چِھد جاتی ہیں اور وہ درد جو مُجھے کھائے جاتے ہیں دَم نہیں لیتے۔
18
میرے مرض کی شِدّت سے میری پوشاک بدنُما ہو گئی۔ وہ میرے پَیراہن کے گریبان کی طرح مُجھ سے لِپٹی ہُوئی ہے۔
19
اُس نے مُجھے کِیچڑ میں دھکیل دِیا ہے۔ مَیں خاک اور راکھ کی مانِند ہو گیا ہُوں۔
20
مَیں تُجھ سے فریاد کرتا ہُوں اور تُو مُجھے جواب نہیں دیتا۔ مَیں کھڑا ہوتا ہُوں اور تُو مُجھے گُھورنے لگتا ہے۔
21
تُو بدل کر مُجھ پر بے رحم ہو گیا ہے۔ اپنے بازُو کے زور سے تُو مُجھے ستاتا ہے۔
22
تُو مُجھے اُوپر اُٹھا کر ہوا پر سوار کرتا ہے اور مُجھے آندھی میں گُھلا دیتا ہے۔
23
کیونکہ مَیں جانتا ہُوں کہ تُو مُجھے مَوت تک پُہنچائے گا اور اُس گھر تک جو سب زِندوں کے لِئے مُقرّر ہے۔
24
تَو بھی کیا تباہی کے وقت کوئی اپنا ہاتھ نہ بڑھائے گا اور مُصِیبت میں فریاد نہ کرے گا؟
25
کیا مَیں درد مند کے لِئے روتا نہ تھا؟ کیا میری جان مُحتاج کے لِئے آزُردہ نہ ہوتی تھی؟
26
جب مَیں بھلائی کا مُنتظِر تھا تو بُرائی پیش آئی۔ جب مَیں روشنی کے لِئے ٹھہرا تھا تو تارِیکی آئی۔
27
میری انتڑِیاں اُبل رہی ہیں اور آرام نہیں پاتِیں۔ مُجھ پر مُصِیبت کے دِن آ پڑے ہیں۔
28
مَیں بغَیر دُھوپ کے کالا ہو گیا ہُوں۔ مَیں مجمع میں کھڑا ہو کر مدد کے لِئے دُہائی دیتا ہُوں۔
29
میں گِیدڑوں کا بھائی اور شُتر مُرغوں کا ساتھی ہُوں۔
30
میری کھال کالی ہو کر مُجھ پر سے گِرتی جاتی ہے اور میری ہڈِّیاں حرارت سے جل گئِیں۔
31
اِسی لِئے میری سِتار سے ماتم اور میری بانسلی سے رونے کی آواز نِکلتی ہے۔
← Chapter 29
Jump to:
Chapter 1
Chapter 2
Chapter 3
Chapter 4
Chapter 5
Chapter 6
Chapter 7
Chapter 8
Chapter 9
Chapter 10
Chapter 11
Chapter 12
Chapter 13
Chapter 14
Chapter 15
Chapter 16
Chapter 17
Chapter 18
Chapter 19
Chapter 20
Chapter 21
Chapter 22
Chapter 23
Chapter 24
Chapter 25
Chapter 26
Chapter 27
Chapter 28
Chapter 29
Chapter 30
Chapter 31
Chapter 32
Chapter 33
Chapter 34
Chapter 35
Chapter 36
Chapter 37
Chapter 38
Chapter 39
Chapter 40
Chapter 41
Chapter 42
Chapter 31 →
All chapters:
1
2
3
4
5
6
7
8
9
10
11
12
13
14
15
16
17
18
19
20
21
22
23
24
25
26
27
28
29
30
31
32
33
34
35
36
37
38
39
40
41
42