bible
ra
🌐 Language
English
Español
Français
Deutsch
Português
Italiano
Nederlands
Русский
中文
日本語
한국어
العربية
Türkçe
Tiếng Việt
ไทย
Indonesia
All Languages
Home
/
Urdu
/
Urdu URD (کِتابِ مُقادّس)
/
Job 13
Job 13
Urdu URD (کِتابِ مُقادّس)
← Chapter 12
Jump to:
Chapter 1
Chapter 2
Chapter 3
Chapter 4
Chapter 5
Chapter 6
Chapter 7
Chapter 8
Chapter 9
Chapter 10
Chapter 11
Chapter 12
Chapter 13
Chapter 14
Chapter 15
Chapter 16
Chapter 17
Chapter 18
Chapter 19
Chapter 20
Chapter 21
Chapter 22
Chapter 23
Chapter 24
Chapter 25
Chapter 26
Chapter 27
Chapter 28
Chapter 29
Chapter 30
Chapter 31
Chapter 32
Chapter 33
Chapter 34
Chapter 35
Chapter 36
Chapter 37
Chapter 38
Chapter 39
Chapter 40
Chapter 41
Chapter 42
Chapter 14 →
1
میری آنکھ نے تو یہ سب کُچھ دیکھا ہے۔ میرے کان نے یہ سُنا اور سمجھ بھی لِیا ہے۔
2
جو کُچھ تُم جانتے ہو اُسے مَیں بھی جانتا ہُوں۔ مَیں تُم سے کم نہیں۔
3
مَیں تو قادرِ مُطلِق سے گُفتگو کرنا چاہتا ہُوں۔ میری آرزُو ہے کہ خُدا کے ساتھ بحث کرُوں۔
4
لیکن تُم لوگ تو جُھوٹی باتوں کے گھڑنے والے ہو۔ تُم سب کے سب نِکمّے طبِیب ہو۔
5
کاش تُم بِالکُل خاموش ہو جاتے! یِہی تُمہاری عقل مندی ہوتی۔
6
اب میری دلِیل سُنو اور میرے مُنہ کے دعویٰ پر کان لگاؤ۔
7
کیا تُم خُدا کے حق میں ناراستی سے باتیں کرو گے اور اُس کے حق میں فریب سے بولو گے؟
8
کیا تُم اُس کی طرف داری کرو گے؟ کیا تُم خُدا کی طرف سے جھگڑو گے؟
9
کیا یہ اچھّا ہو گا کہ وہ تُمہاری تفتِیش کرے؟ کیا تُم اُسے فریب دو گے جَیسے آدمی کو؟
10
وہ ضرُور تُمہیں ملامت کرے گا۔ اگر تُم خُفیتہً طرف داری کرو۔
11
کیا اُس کا جلال تُمہیں ڈرا نہ دے گا اور اُس کا رُعب تُم پر چھا نہ جائے گا؟
12
تُمہاری معرُوف باتیں راکھ کی کہاوتیں ہیں۔ تُمہاری فصِیلیں مِٹّی کی فصِیلیں ہیں۔
13
تُم چُپ رہو۔ مُجھے چھوڑو تاکہ مَیں بول سکُوں اور پِھر مُجھ پر جو بِیتے سو بِیتے۔
14
مَیں اپنا ہی گوشت اپنے دانتوں سے کیوں چباؤُں اور اپنی جان اپنی ہتھیلی پر کیوں رکھُّوں؟
15
دیکھو وہ مُجھے قتل کرے گا۔ مَیں اِنتِظار نہیں کرُوں گا۔ بہر حال مَیں اپنی راہوں کی تائِید اُس کے حضُور کرُوں گا۔
16
یہ بھی میری نجات کا باعِث ہو گا کیونکہ کوئی بے خُدا اُس کے سامنے آ نہیں سکتا۔
17
میری تقرِیر کو غَور سے سُنو اور میرا بیان تُمہارے کانوں میں پڑے۔
18
دیکھو مَیں نے اپنا دعویٰ درُست کر لِیا ہے۔ مَیں جانتا ہُوں کہ مَیں صادِق ہُوں۔
19
کَون ہے جو میرے ساتھ جھگڑے گا؟ کیونکہ پِھر تو مَیں چُپ ہو کر اپنی جان دے دُوں گا۔
20
فقط دو ہی کام مُجھ سے نہ کر۔ تب مَیں تُجھ سے نہیں چِھپُوں گا۔
21
اپنا ہاتھ مُجھ سے دُور ہٹا لے اور تیری ہَیبت مُجھے خَوف زدہ نہ کرے۔
22
تب تیرے بُلانے پر مَیں جواب دُوں گا۔ یا مَیں بولُوں اور تُو مُجھے جواب دے۔
23
میری بدکارِیاں اور گُناہ کِتنے ہیں؟ اَیسا کر کہ مَیں اپنی خطا اور گُناہ کو جان لُوں۔
24
تُو اپنا مُنہ کیوں چِھپاتا ہے اور مُجھے اپنا دُشمن کیوں جانتا ہے؟
25
کیا تُو اُڑتے پتّے کو پریشان کرے گا؟ کیا تُو سُوکھے ڈنٹھل کے پِیچھے پڑے گا؟
26
کیونکہ تُو میرے خِلاف تلخ باتیں لِکھتا ہے اور میری جوانی کی بدکارِیاں مُجھ پر واپس لاتا ہے۔
27
تُو میرے پاؤں کاٹھ میں ٹھونکتا اور میری سب راہوں کی نِگرانی کرتا ہے۔ اور میرے پاؤں کے گِرد خط کھینچتا ہے۔
28
اگرچہ مَیں سڑی ہُوئی چِیز کی طرح ہُوں جو فنا ہو جاتی ہے۔ یا اُس کپڑے کی مانِند ہُوں جِسے کِیڑے نے کھا لِیا ہو۔
← Chapter 12
Jump to:
Chapter 1
Chapter 2
Chapter 3
Chapter 4
Chapter 5
Chapter 6
Chapter 7
Chapter 8
Chapter 9
Chapter 10
Chapter 11
Chapter 12
Chapter 13
Chapter 14
Chapter 15
Chapter 16
Chapter 17
Chapter 18
Chapter 19
Chapter 20
Chapter 21
Chapter 22
Chapter 23
Chapter 24
Chapter 25
Chapter 26
Chapter 27
Chapter 28
Chapter 29
Chapter 30
Chapter 31
Chapter 32
Chapter 33
Chapter 34
Chapter 35
Chapter 36
Chapter 37
Chapter 38
Chapter 39
Chapter 40
Chapter 41
Chapter 42
Chapter 14 →
All chapters:
1
2
3
4
5
6
7
8
9
10
11
12
13
14
15
16
17
18
19
20
21
22
23
24
25
26
27
28
29
30
31
32
33
34
35
36
37
38
39
40
41
42