bible
ra
🌐 Language
English
Español
Français
Deutsch
Português
Italiano
Nederlands
Русский
中文
日本語
한국어
العربية
Türkçe
Tiếng Việt
ไทย
Indonesia
All Languages
Home
/
Urdu
/
Urdu URD (کِتابِ مُقادّس)
/
Job 22
Job 22
Urdu URD (کِتابِ مُقادّس)
← Chapter 21
Jump to:
Chapter 1
Chapter 2
Chapter 3
Chapter 4
Chapter 5
Chapter 6
Chapter 7
Chapter 8
Chapter 9
Chapter 10
Chapter 11
Chapter 12
Chapter 13
Chapter 14
Chapter 15
Chapter 16
Chapter 17
Chapter 18
Chapter 19
Chapter 20
Chapter 21
Chapter 22
Chapter 23
Chapter 24
Chapter 25
Chapter 26
Chapter 27
Chapter 28
Chapter 29
Chapter 30
Chapter 31
Chapter 32
Chapter 33
Chapter 34
Chapter 35
Chapter 36
Chapter 37
Chapter 38
Chapter 39
Chapter 40
Chapter 41
Chapter 42
Chapter 23 →
1
تب اِلیفز تیمانی نے جواب دِیا:-
2
کیا کوئی اِنسان خُدا کے کام آ سکتا ہے؟ یقِیناً عقل مند اپنے ہی کام کا ہے۔
3
کیا تیرے صادِق ہونے سے قادرِ مُطلِق کو کوئی خُوشی ہے؟ یا اِس بات سے کہ تُو اپنی راہوں کو کامِل کرتا ہے اُسے کُچھ فائِدہ ہے؟
4
کیا اِس لِئے کہ تُجھے اُس کا خَوف ہے وہ تُجھے جِھڑکتا اور تُجھے عدالت میں لاتا ہے؟
5
کیا تیری شرارت بڑی نہیں؟ کیا تیری بدکارِیوں کی کوئی حد ہے؟
6
کیونکہ تُو نے اپنے بھائی کی چِیزیں بے سبب رہن رکھِّیں اور ننگوں کا لِباس اُتار لِیا۔
7
تُو نے تھکے ماندوں کو پانی نہ پِلایا اور بُھوکوں سے روٹی کو روک رکھّا۔
8
لیکن زبردست آدمی زمِین کا مالِک بنا اور عِزّت دار آدمی اُس میں بسا۔
9
تُو نے بیواؤں کو خالی چلتا کِیا اور یتِیموں کے بازُو توڑے گئے۔
10
اِس لِئے پھندے تیری چاروں طرف ہیں اور ناگہانی خَوف تُجھے ستاتا ہے۔
11
یا اَیسی تارِیکی کہ تُو دیکھ نہیں سکتا اور پانی کی باڑھ تُجھے چِھپائے لیتی ہے۔
12
کیا آسمان کی بُلندی میں خُدا نہیں؟ اور تاروں کی بُلندی کو دیکھ۔ وہ کَیسے اُونچے ہیں!
13
پِھر تُو کہتا ہے کہ خُدا کیا جانتا ہے؟ کیا وہ گہری تارِیکی میں سے عدالت کرے گا؟
14
دَلدار بادل اُس کے لِئے پردہ ہیں کہ وہ دیکھ نہیں سکتا۔ وہ آسمان کے دائِرہ میں سَیر کرتا پِھرتا ہے۔
15
کیا تُو اُسی پُرانی راہ پر چلتا رہے گا جِس پر شرِیر لوگ چلے ہیں؟
16
جو اپنے وقت سے پہلے اُٹھا لِئے گئے اور سَیلاب اُن کی بُنیاد کو بہا لے گیا۔
17
جو خُدا سے کہتے تھے ہمارے پاس سے چلا جا اور یہ کہ قادرِ مُطلِق ہمارے لِئے کر کیا سکتا ہے؟
18
تَو بھی اُس نے اُن کے گھروں کو اچّھی اچّھی چِیزوں سے بھر دِیا لیکن شرِیروں کی مشورت مُجھ سے دُور ہے۔
19
صادِق یہ دیکھ کر خُوش ہوتے ہیں اور بے گُناہ اُن کی ہنسی اُڑاتے ہیں
20
اور کہتے ہیں کہ یقِیناً وہ جو ہمارے خِلاف اُٹھے تھے کٹ گئے اور جو اُن میں سے باقی رہ گئے تھے اُن کو آگ نے بھسم کر دِیا ہے۔
21
اُس سے مِلا رہ تو سلامت رہے گا اور اِس سے تیرا بھلا ہو گا۔
22
مَیں تیری مِنّت کرتا ہُوں کہ شرِیعت کو اُسی کی زُبانی قبُول کر اور اُس کی باتوں کو اپنے دِل میں رکھ لے۔
23
اگر تُو قادرِ مُطلِق کی طرف پِھرے تو بحال کِیا جائے گا۔ بشرطیکہ تُو ناراستی کو اپنے خَیموں سے دُور کر دے۔
24
تُو اپنے خزانہ کو مِٹّی میں اور اوفِیر کے سونے کو ندیوں کے پتّھروں میں ڈال دے
25
تب قادرِ مُطلِق تیرا خزانہ اور تیرے لِئے بیش قِیمت چاندی ہو گا۔
26
کیونکہ تب ہی تُو قادرِ مُطلِق میں مسرُور رہے گا اور خُدا کی طرف اپنا مُنہ اُٹھائے گا۔
27
تُو اُس سے دُعا کرے گا اور وہ تیری سُنے گا اور تُو اپنی مَنّتیں پُوری کرے گا۔
28
جِس بات کو تُو کہے گا وہ تیرے لِئے ہو جائے گی اور نُور تیری راہوں کو رَوشن کرے گا۔
29
جب وہ پست کریں گے تُو کہے گا بُلندی ہو گی۔ اور وہ حلِیم آدمی کو بچائے گا۔
30
وہ اُس کو بھی چُھڑا لے گا جو بے گُناہ نہیں ہے۔ ہاں وہ تیرے ہاتھوں کی پاکِیزگی کے سبب سے چُھڑایا جائے گا۔
← Chapter 21
Jump to:
Chapter 1
Chapter 2
Chapter 3
Chapter 4
Chapter 5
Chapter 6
Chapter 7
Chapter 8
Chapter 9
Chapter 10
Chapter 11
Chapter 12
Chapter 13
Chapter 14
Chapter 15
Chapter 16
Chapter 17
Chapter 18
Chapter 19
Chapter 20
Chapter 21
Chapter 22
Chapter 23
Chapter 24
Chapter 25
Chapter 26
Chapter 27
Chapter 28
Chapter 29
Chapter 30
Chapter 31
Chapter 32
Chapter 33
Chapter 34
Chapter 35
Chapter 36
Chapter 37
Chapter 38
Chapter 39
Chapter 40
Chapter 41
Chapter 42
Chapter 23 →
All chapters:
1
2
3
4
5
6
7
8
9
10
11
12
13
14
15
16
17
18
19
20
21
22
23
24
25
26
27
28
29
30
31
32
33
34
35
36
37
38
39
40
41
42