bible
ra
🌐 Language
English
Español
Français
Deutsch
Português
Italiano
Nederlands
Русский
中文
日本語
한국어
العربية
Türkçe
Tiếng Việt
ไทย
Indonesia
All Languages
Home
/
Urdu
/
Urdu URD (کِتابِ مُقادّس)
/
Job 6
Job 6
Urdu URD (کِتابِ مُقادّس)
← Chapter 5
Jump to:
Chapter 1
Chapter 2
Chapter 3
Chapter 4
Chapter 5
Chapter 6
Chapter 7
Chapter 8
Chapter 9
Chapter 10
Chapter 11
Chapter 12
Chapter 13
Chapter 14
Chapter 15
Chapter 16
Chapter 17
Chapter 18
Chapter 19
Chapter 20
Chapter 21
Chapter 22
Chapter 23
Chapter 24
Chapter 25
Chapter 26
Chapter 27
Chapter 28
Chapter 29
Chapter 30
Chapter 31
Chapter 32
Chapter 33
Chapter 34
Chapter 35
Chapter 36
Chapter 37
Chapter 38
Chapter 39
Chapter 40
Chapter 41
Chapter 42
Chapter 7 →
1
تب ایُّوب نے جواب دیا:-
2
کاش کہ میرا کُڑھنا تولا جاتا اور میری ساری مُصِیبت ترازُو میں رکھّی جاتی!
3
تو وہ سمُندر کی ریت سے بھی بھاری اُترتی۔ اِسی لِئے میری باتیں بے تامُّلی کی ہیں
4
کیونکہ قادِرِ مُطلق کے تِیر میرے اندر لگے ہُوئے ہیں۔ میری رُوح اُن ہی کے زہر کو پی رہی ہے۔ خُدا کی ڈراونی باتیں میرے خِلاف صف باندھے ہُوئے ہیں۔
5
کیا جنگلی گدھا اُس وقت بھی رینکتا ہے جب اُسے گھاس مِل جاتی ہے؟ یا کیا بَیل چارا پا کر ڈکارتا ہے؟
6
کیا پِھیکی چِیز بے نمک کھائی جا سکتی ہے؟ یا کیا انڈے کی سفیدی میں کوئی مزہ ہے؟
7
میری رُوح کو اُن کے چُھونے سے بھی اِنکار ہے۔ وہ میرے لِئے مکرُوہ غِذا ہیں۔
8
کاش کہ میری درخواست منظُور ہوتی اور خُدا مُجھے وہ چِیز بخشتا جِس کی مُجھے آرزُو ہے!
9
یعنی خُدا کو یِہی منظُور ہوتا کہ مُجھے کُچل ڈالے
10
اور اپنا ہاتھ چلا کر مُجھے کاٹ ڈالے! تو مُجھے تسلّی ہوتی بلکہ مَیں اُس اٹل درد میں بھی شادمان رہتا کیونکہ مَیں نے اُس قدُّوس کی باتوں کا اِنکار نہیں کِیا۔
11
میری طاقت ہی کیا ہے جو مَیں ٹھہرا رہُوں؟ اور میرا انجام ہی کیا ہے جو مَیں صبر کرُوں؟
12
کیا میری طاقت پتّھروں کی طاقت ہے؟ یا میرا جِسم پِیتل کا ہے؟
13
کیا بات یِہی نہیں کہ مَیں بے بس ہُوں اور کام کرنے کی قُوّت مُجھ سے جاتی رہی ہے؟
14
اُس پر جو بے دِل ہونے کو ہے اُس کے دوست کی طرف سے مِہربانی ہونی چاہئے بلکہ اُس پر بھی جو قادِرِ مُطلِق کا خَوف چھوڑ دیتا ہے۔
15
میرے بھائِیوں نے نالے کی طرح دغا کی۔ اُن وادِیوں کے نالوں کی طرح جو سُوکھ جاتے ہیں۔
16
جو یخ کے سبب سے کالے ہیں اور جِن میں برف چِھپی ہے۔
17
جِس وقت وہ گرم ہوتے ہیں تو غائِب ہو جاتے ہیں اور جب گرمی پڑتی ہے تو اپنی جگہ سے اُڑ جاتے ہیں۔
18
قافِلے اپنے راستہ سے مُڑ جاتے ہیں اور بیابان میں جا کر ہلاک ہو جاتے ہیں۔
19
تیما کے قافِلے دیکھتے رہے۔ سبا کے کاروان اُن کے اِنتظار میں رہے۔
20
وہ شرمِندہ ہُوئے کیونکہ اُنہوں نے اُمّید کی تھی۔ وہ وہاں آئے اور پشیمان ہُوئے۔
21
سو تُمہاری بھی کوئی حقِیقت نہیں۔ تُم ڈراونی چِیز دیکھ کر ڈر جاتے ہو۔
22
کیا مَیں نے کہا کُچھ مُجھے دو؟ یا اپنے مال میں سے میرے لِئے رِشوت دو؟
23
یا مُخالِف کے ہاتھ سے مُجھے بچاؤ؟ یا ظالِموں کے ہاتھ سے مُجھے چُھڑاؤ؟
24
مُجھے سمجھاؤ اور مَیں خاموش رہُوں گا اور مُجھے سمجھاؤ کہ مَیں کِس بات میں چُوکا۔
25
راستی کی باتیں کَیسی مُؤثِر ہوتی ہیں! پر تُمہاری دلِیل کِس بات کی تردِید کرتی ہے؟
26
کیا تُم اِس خیال میں ہو کہ لفظوں کی تردِید کرو؟ اِس لِئے کہ مایُوس کی باتیں ہوا کی طرح ہوتی ہیں۔
27
ہاں تُم تو یتِیموں پر قُرعہ ڈالنے والے اور اپنے دوست کو سَوداگری کا مال بنانے والے ہو۔
28
اِس لِئے ذرا میری طرف نِگاہ کرو کیونکہ تُمہارے مُنہ پر مَیں ہرگِز جُھوٹ نہ بولُوں گا۔
29
مَیں تُمہاری مِنّت کرتا ہُوں۔ باز آؤ۔ بے اِنصافی نہ کرو۔ ہاں باز آؤ۔ مَیں حق پر ہُوں۔
30
کیا میری زُبان پر بے اِنصافی ہے؟ کیا فِتنہ انگیزی کی باتوں کے پہچاننے کا مُجھے شعُور نہیں؟
← Chapter 5
Jump to:
Chapter 1
Chapter 2
Chapter 3
Chapter 4
Chapter 5
Chapter 6
Chapter 7
Chapter 8
Chapter 9
Chapter 10
Chapter 11
Chapter 12
Chapter 13
Chapter 14
Chapter 15
Chapter 16
Chapter 17
Chapter 18
Chapter 19
Chapter 20
Chapter 21
Chapter 22
Chapter 23
Chapter 24
Chapter 25
Chapter 26
Chapter 27
Chapter 28
Chapter 29
Chapter 30
Chapter 31
Chapter 32
Chapter 33
Chapter 34
Chapter 35
Chapter 36
Chapter 37
Chapter 38
Chapter 39
Chapter 40
Chapter 41
Chapter 42
Chapter 7 →
All chapters:
1
2
3
4
5
6
7
8
9
10
11
12
13
14
15
16
17
18
19
20
21
22
23
24
25
26
27
28
29
30
31
32
33
34
35
36
37
38
39
40
41
42