bible
ra
🌐 Language
English
Español
Français
Deutsch
Português
Italiano
Nederlands
Русский
中文
日本語
한국어
العربية
Türkçe
Tiếng Việt
ไทย
Indonesia
All Languages
Home
/
Urdu
/
Urdu URD (کِتابِ مُقادّس)
/
Job 24
Job 24
Urdu URD (کِتابِ مُقادّس)
← Chapter 23
Jump to:
Chapter 1
Chapter 2
Chapter 3
Chapter 4
Chapter 5
Chapter 6
Chapter 7
Chapter 8
Chapter 9
Chapter 10
Chapter 11
Chapter 12
Chapter 13
Chapter 14
Chapter 15
Chapter 16
Chapter 17
Chapter 18
Chapter 19
Chapter 20
Chapter 21
Chapter 22
Chapter 23
Chapter 24
Chapter 25
Chapter 26
Chapter 27
Chapter 28
Chapter 29
Chapter 30
Chapter 31
Chapter 32
Chapter 33
Chapter 34
Chapter 35
Chapter 36
Chapter 37
Chapter 38
Chapter 39
Chapter 40
Chapter 41
Chapter 42
Chapter 25 →
1
قادرِ مُطلِق نے وقت کیوں نہیں ٹھہرائے اور جو اُسے جانتے ہیں وہ اُس کے دِنوں کو کیوں نہیں دیکھتے؟
2
اَیسے لوگ بھی ہیں جو زمِین کی حدّوں کو سرکا دیتے ہیں۔ وہ ریوڑوں کو زبردستی لے جاتے اور اُنہیں چراتے ہیں۔
3
وہ یتِیم کے گدھے کو ہانک لے جاتے ہیں۔ وہ بیوہ کے بَیل کو گِرَو لیتے ہیں۔
4
وہ مُحتاج کو راستہ سے ہٹا دیتے ہیں۔ زمِین کے غرِیب اِکٹّھے چِھپتے ہیں۔
5
دیکھو! وہ بیابان کے گورخروں کی طرح اپنے کام کو جاتے اور مشقّت اُٹھا کر خُوراک ڈُھوندتے ہیں۔ بیابان اُن کے بچّوں کے لِئے خُوراک بہم پُہنچاتا ہے۔
6
وہ کھیت میں اپنا چارا کاٹتے ہیں اور شرِیروں کے انگُور کی خوشہ چِینی کرتے ہیں۔
7
وہ ساری رات بے کپڑے ننگے پڑے رہتے ہیں اور جاڑوں میں اُن کے پاس کوئی اوڑھنا نہیں ہوتا۔
8
وہ پہاڑوں کی بارِش سے بِھیگے رہتے ہیں اور کِسی آڑ کے نہ ہونے سے چٹان سے لِپٹ جاتے ہیں۔
9
اَیسے لوگ بھی ہیں جو یتِیم کو چھاتی پر سے ہٹا لیتے ہیں اور غرِیبوں سے گِرَو لیتے ہیں۔
10
سو وہ بے کپڑے ننگے پِھرتے اور بُھوک کے مارے پُولِیاں ڈھوتے ہیں۔
11
وہ اِن لوگوں کے اِحاطوں میں تیل نِکالتے ہیں۔ وہ اُن کے کُنڈوں میں انگُور رَوندتے اور پِیاسے رہتے ہیں۔
12
آباد شہر میں سے نِکل کر لوگ کراہتے ہیں اور زخمِیوں کی جان فریاد کرتی ہے۔ تَو بھی خُدا اِس حماقت کا خیال نہیں کرتا۔
13
یہ اُن میں سے ہیں جو نُور سے بغاوت کرتے ہیں۔ وہ اُس کی راہوں کو نہیں جانتے۔ نہ اُس کے راستوں پر قائِم رہتے ہیں۔
14
خُونی روشنی ہوتے ہی اُٹھتا ہے۔ وہ غرِیبوں اور مُحتاجوں کو مار ڈالتا ہے اور رات کو وہ چور کی مانِند ہے۔
15
زانی کی آنکھ بھی شام کی مُنتظِر رہتی ہے۔ وہ کہتا ہے کِسی کی نظر مُجھ پر نہ پڑے گی اور وہ اپنا مُنہ ڈھانک لیتا ہے۔
16
اندھیرے میں وہ گھروں میں سِیند مارتے ہیں۔ وہ دِن کے وقت چِھپے رہتے ہیں۔ وہ نُور کو نہیں جانتے
17
کیونکہ صُبح اُن سبھوں کے لِئے اَیسی ہے جَیسے مَوت کا سایہ اِس لِئے کہ اُنہیں مَوت کے سایہ کی دہشت معلُوم ہے۔
18
وہ پانی کی سطح پر تیز رَو ہے۔ زمِین پر اُن کا بخرہ ملعُون ہے۔ وہ تاکِستانوں کی راہ پر نہیں چلتے۔
19
خُشکی اور گرمی برفانی پانی کے نالوں کو سُکھا دیتی ہیں۔ اَیسا ہی قبر گُنہگاروں کے ساتھ کرتی ہے۔
20
رَحِم اُسے بُھول جائے گا۔ کِیڑا اُسے مزہ سے کھائے گا۔ اُس کی یاد پِھر نہ ہو گی۔ ناراستی درخت کی طرح توڑ دی جائے گی۔
21
وہ بانجھ کو جو جنتی نہیں نِگل جاتا ہے اور بیوہ کے ساتھ بھلائی نہیں کرتا۔
22
خُدا اپنی قُوّت سے زبردستوں کو بھی کھینچ لیتا ہے۔ وہ اُٹھتا ہے اور کِسی کو زِندگی کا یقِین نہیں رہتا۔
23
خُدا اُنہیں امن بخشتا ہے اور وہ اُسی میں قائِم رہتے ہیں اور اُس کی آنکھیں اُن کی راہوں پر لگی رہتی ہیں۔
24
وہ سرفراز تو ہوتے ہیں پر تھوڑی ہی دیر میں جاتے رہتے ہیں بلکہ وہ پست کِئے جاتے ہیں اور سب دُوسروں کی طرح راستہ سے اُٹھا لِئے جاتے اور اناج کی بالوں کی طرح کاٹ ڈالے جاتے ہیں۔
25
اور اگر یہ یُوں ہی نہیں ہے تو کَون مُجھے جُھوٹا ثابِت کرے گا۔ اور میری تقرِیر کو ناچِیز ٹھہرائے گا؟
← Chapter 23
Jump to:
Chapter 1
Chapter 2
Chapter 3
Chapter 4
Chapter 5
Chapter 6
Chapter 7
Chapter 8
Chapter 9
Chapter 10
Chapter 11
Chapter 12
Chapter 13
Chapter 14
Chapter 15
Chapter 16
Chapter 17
Chapter 18
Chapter 19
Chapter 20
Chapter 21
Chapter 22
Chapter 23
Chapter 24
Chapter 25
Chapter 26
Chapter 27
Chapter 28
Chapter 29
Chapter 30
Chapter 31
Chapter 32
Chapter 33
Chapter 34
Chapter 35
Chapter 36
Chapter 37
Chapter 38
Chapter 39
Chapter 40
Chapter 41
Chapter 42
Chapter 25 →
All chapters:
1
2
3
4
5
6
7
8
9
10
11
12
13
14
15
16
17
18
19
20
21
22
23
24
25
26
27
28
29
30
31
32
33
34
35
36
37
38
39
40
41
42