bible
ra
🌐 Language
English
Español
Français
Deutsch
Português
Italiano
Nederlands
Русский
中文
日本語
한국어
العربية
Türkçe
Tiếng Việt
ไทย
Indonesia
All Languages
Home
/
Urdu
/
Urdu URD (کِتابِ مُقادّس)
/
Job 33
Job 33
Urdu URD (کِتابِ مُقادّس)
← Chapter 32
Jump to:
Chapter 1
Chapter 2
Chapter 3
Chapter 4
Chapter 5
Chapter 6
Chapter 7
Chapter 8
Chapter 9
Chapter 10
Chapter 11
Chapter 12
Chapter 13
Chapter 14
Chapter 15
Chapter 16
Chapter 17
Chapter 18
Chapter 19
Chapter 20
Chapter 21
Chapter 22
Chapter 23
Chapter 24
Chapter 25
Chapter 26
Chapter 27
Chapter 28
Chapter 29
Chapter 30
Chapter 31
Chapter 32
Chapter 33
Chapter 34
Chapter 35
Chapter 36
Chapter 37
Chapter 38
Chapter 39
Chapter 40
Chapter 41
Chapter 42
Chapter 34 →
1
تَو بھی اَے ایُّوب ذرا میری تقرِیر سُن لے اور میری سب باتوں پر کان لگا۔
2
دیکھ مَیں نے اپنا مُنہ کھولا ہے۔ میری زُبان نے میرے مُنہ میں سُخن آرائی کی ہے۔
3
میری باتیں میرے دِل کی راست بازی کو ظاہِر کریں گی اور میرے لب جو کُچھ جانتے ہیں اُسی کو سچّائی سے کہیں گے۔
4
خُدا کی رُوح نے مُجھے بنایا ہے اور قادرِ مُطلق کا دَم مُجھے زِندگی بخشتا ہے۔
5
اگر تُو مُجھے جواب دے سکتا ہے تو دے اور اپنی باتوں کو میرے سامنے ترتِیب دے کر کھڑا ہو جا۔
6
دیکھ! خُدا کے حضُور مَیں تیرے برابر ہُوں۔ مَیں بھی مِٹّی سے بنا ہُوں۔
7
دیکھ! میرا رُعب تُجھے ہِراسان نہ کرے گا۔ میرا دباؤ تُجھ پر بھاری نہ ہو گا۔
8
یقِیناً تُو نے میرے سُنتے کہا ہے اور مَیں نے تیری باتیں سُنی ہیں
9
کہ مَیں صاف اور بے تقصِیر ہُوں۔ مَیں بے گُناہ ہُوں اور مُجھ میں بدی نہیں۔
10
وہ میرے خِلاف مَوقع ڈُھونڈتا ہے۔ وہ مُجھے اپنا دُشمن سمجھتا ہے۔
11
وہ میرے دونوں پاؤں کو کاٹھ میں ٹھونک دیتا ہے۔ وہ میری سب راہوں کی نِگرانی کرتا ہے۔
12
دیکھ مَیں تُجھے جواب دیتا ہُوں۔ اِس بات میں تُو حق پر نہیں کیونکہ خُدا اِنسان سے بڑا ہے۔
13
تُو کیوں اُس سے جھگڑتا ہے؟ کیونکہ وہ اپنی باتوں میں سے کِسی کا حِساب نہیں دیتا۔
14
کیونکہ خُدا ایک بار بولتا ہے بلکہ دو بار۔ خواہ اِنسان اِس کا خیال نہ کرے۔
15
خواب میں۔ رات کی رویا میں جب لوگوں کو گہری نِیند آتی ہے اور بِستر پر سوتے وقت۔
16
تب وہ لوگوں کے کان کھولتا ہے اور اُن کی تعلِیم پر مُہر لگاتا ہے
17
تاکہ اِنسان کو اُس کے مقصُود سے روکے اور غرُور کو اِنسان سے دُور کرے۔
18
وہ اُس کی جان کو گڑھے سے بچاتا ہے اور اُس کی زِندگی تلوار کی مار سے۔
19
وہ اپنے بِستر پر درد سے تنبِیہہ پاتا ہے اور اُس کی ہڈِّیوں میں دائِمی جنگ ہے۔
20
یہاں تک کہ اُس کا جی روٹی سے اور اُس کی جان لذِیذ کھانے سے نفرت کرنے لگتی ہے۔
21
اُس کا گوشت اَیسا سُوکھ جاتا ہے کہ دِکھائی نہیں دیتا اور اُس کی ہڈِّیاں جو دِکھائی نہیں دیتی تِھیں نِکل آتی ہیں۔
22
بلکہ اُس کی جان گڑھے کے قرِیب پُہنچتی ہے اور اُس کی زِندگی ہلاک کرنے والوں کے نزدِیک۔
23
وہاں اگر اُس کے ساتھ کوئی فرِشتہ ہو یا ہزار میں ایک تعبِیر کرنے والا جو اِنسان کو بتائے کہ اُس کے لِئے کیا ٹِھیک ہے
24
تو وہ اُس پر رحم کرتا اور کہتا ہے کہ اُسے گڑھے میں جانے سے بچا لے۔ مُجھے فِدیہ مِل گیا ہے۔
25
تب اُس کا جِسم بچّے کے جِسم سے بھی تازہ ہو گا اور اُس کی جوانی کے دِن لَوٹ آتے ہیں۔
26
وہ خُدا سے دُعا کرتا ہے اور وہ اُس پر مِہربان ہوتا ہے۔ اَیسا کہ وہ خُوشی سے اُس کا مُنہ دیکھتا ہے اور وہ اِنسان کی صداقت کو بحال کر دیتا ہے۔
27
وہ لوگوں کے سامنے گانے اور کہنے لگتا ہے کہ مَیں نے گُناہ کِیا اور حق کو اُلٹ دِیا اور اِس سے مُجھے فائِدہ نہ ہُؤا۔
28
اُس نے میری جان کو گڑھے میں جانے سے بچایا اور میری زِندگی روشنی کو دیکھے گی۔
29
دیکھو! خُدا آدمی کے ساتھ یہ سب کام دو بار بلکہ تِین بار کرتا ہے
30
تاکہ اُس کی جان کو گڑھے سے لَوٹا لائے اور وہ زِندوں کے نُور سے مُنوّر ہو۔
31
اَے ایُّوب! توجُّہ سے میری سُن۔ خاموش رہ اور مَیں بولُوں گا۔
32
اگر تُجھے کُچھ کہنا ہے تو مُجھے جواب دے۔ بول کیونکہ مَیں تُجھے راست ٹھہرانا چاہتا ہُوں۔
33
اگر نہیں تو تُو میری سُن۔ خاموش رہ اور مَیں تُجھے دانائی سِکھاؤُں گا۔
← Chapter 32
Jump to:
Chapter 1
Chapter 2
Chapter 3
Chapter 4
Chapter 5
Chapter 6
Chapter 7
Chapter 8
Chapter 9
Chapter 10
Chapter 11
Chapter 12
Chapter 13
Chapter 14
Chapter 15
Chapter 16
Chapter 17
Chapter 18
Chapter 19
Chapter 20
Chapter 21
Chapter 22
Chapter 23
Chapter 24
Chapter 25
Chapter 26
Chapter 27
Chapter 28
Chapter 29
Chapter 30
Chapter 31
Chapter 32
Chapter 33
Chapter 34
Chapter 35
Chapter 36
Chapter 37
Chapter 38
Chapter 39
Chapter 40
Chapter 41
Chapter 42
Chapter 34 →
All chapters:
1
2
3
4
5
6
7
8
9
10
11
12
13
14
15
16
17
18
19
20
21
22
23
24
25
26
27
28
29
30
31
32
33
34
35
36
37
38
39
40
41
42