bible
ra
🌐 Language
English
Español
Français
Deutsch
Português
Italiano
Nederlands
Русский
中文
日本語
한국어
العربية
Türkçe
Tiếng Việt
ไทย
Indonesia
All Languages
Home
/
Urdu
/
Urdu URD (کِتابِ مُقادّس)
/
Job 9
Job 9
Urdu URD (کِتابِ مُقادّس)
← Chapter 8
Jump to:
Chapter 1
Chapter 2
Chapter 3
Chapter 4
Chapter 5
Chapter 6
Chapter 7
Chapter 8
Chapter 9
Chapter 10
Chapter 11
Chapter 12
Chapter 13
Chapter 14
Chapter 15
Chapter 16
Chapter 17
Chapter 18
Chapter 19
Chapter 20
Chapter 21
Chapter 22
Chapter 23
Chapter 24
Chapter 25
Chapter 26
Chapter 27
Chapter 28
Chapter 29
Chapter 30
Chapter 31
Chapter 32
Chapter 33
Chapter 34
Chapter 35
Chapter 36
Chapter 37
Chapter 38
Chapter 39
Chapter 40
Chapter 41
Chapter 42
Chapter 10 →
1
پِھر ایُّوب نے جواب دِیا:-
2
در حقِیقت مَیں جانتا ہُوں کہ بات یُوں ہی ہے پر اِنسان خُدا کے حضُور کَیسے راست باز ٹھہرے؟
3
اگر وہ اُس سے بحث کرنے کو راضی بھی ہو تو یہ ہزار باتوں میں سے اُسے ایک کا بھی جواب نہ دے سکے گا۔
4
وہ دِل کا عقل مند اور طاقت میں زورآور ہے۔ کِس نے جُرأت کر کے اُس کا سامنا کِیا اور برومند ہُؤا؟
5
وہ پہاڑوں کو ہٹا دیتا ہے اور اُنہیں پتا بھی نہیں لگتا۔ وہ اپنے قہر میں اُنہیں اُلٹ دیتا ہے۔
6
وہ زمِین کو اُس کی جگہ سے ہِلا دیتا ہے اور اُس کے سُتُون کانپنے لگتے ہیں۔
7
وہ آفتاب کو حُکم کرتا ہے اور وہ طلُوع نہیں ہوتا اور سِتاروں پر مُہر لگا دیتا ہے۔
8
وہ آسمانوں کو اکیلا تان دیتا ہے اور سمُندر کی لہروں پر چلتا ہے۔
9
اُس نے بناتُ النّعش اور جبّار اور ثُریّا اور جنُوب کے بُرجوں کو بنایا۔
10
وہ بڑے بڑے کام جو دریافت نہیں ہو سکتے اور بے شُمار عجائِب کرتا ہے۔
11
دیکھو! وہ میرے پاس سے گُذرتا ہے پر مُجھے دِکھائی نہیں دیتا۔ وہ آگے بھی بڑھ جاتا ہے پر مَیں اُسے نہیں دیکھتا۔
12
دیکھو! وہ شِکار پکڑتا ہے۔ کَون اُسے روک سکتا ہے؟ کَون اُس سے کہے گا کہ تُو کیا کرتا ہے؟
13
خُدا اپنے غضب کو نہیں ہٹائے گا۔ رہب کے مددگار اُس کے نِیچے جُھک جاتے ہیں۔
14
پِھر میری کیا حقِیقت ہے کہ مَیں اُسے جواب دُوں اور اُس سے بحث کرنے کو اپنے لفظ چھانٹ چھانٹ کر نِکالُوں؟
15
اُسے تو مَیں اگر صادِق بھی ہوتا تو جواب نہ دیتا۔ مَیں اپنے مُخالِف کی مِنّت کرتا۔
16
اگر وہ میرے پُکارنے پر مُجھے جواب بھی دیتا تَو بھی مَیں یقِین نہ کرتا کہ اُس نے میری آواز سُنی۔
17
وہ طُوفان سے مُجھے توڑتا ہے اور بے سبب میرے زخموں کو زِیادہ کرتا ہے۔
18
وہ مُجھے دَم نہیں لینے دیتا بلکہ مُجھے تلخی سے لبریز کرتا ہے۔
19
اگر زورآور کی طاقت کا ذِکر ہو تو دیکھو وہ ہے! اور اگر اِنصاف کا تو میرے لِئے وقت کَون ٹھہرائے گا؟
20
اگر مَیں صادِق بھی ہُوں تَو بھی میرا ہی مُنہ مُجھے مُلزِم ٹھہرائے گا۔ اگر مَیں کامِل بھی ہُوں تَو بھی یہ مُجھے کج رَو ثابِت کرے گا۔
21
مَیں کامِل تو ہُوں پر مَیں اپنے کو کُچھ نہیں سمجھتا۔ مَیں اپنی زِندگی کو حقِیر جانتا ہُوں۔
22
یہ سب ایک ہی بات ہے اِس لِئے مَیں کہتا ہُوں کہ وہ کامِل اور شرِیر دونوں کو ہلاک کر دیتا ہے۔
23
اگر مری ناگہان ہلاک کرنے لگے تو وہ بے گُناہ کی آزمایِش کا مضحکہ اُڑاتا ہے۔
24
زمِین شرِیروں کو سپُرد کر دی گئی ہے۔ وہ اُس کے حاکِموں کے مُنہ ڈھانک دیتا ہے۔ اگر وُہی نہیں تو اَور کَون ہے؟
25
میرے دِن ہرکاروں سے بھی تیز رَو ہیں۔ وہ اُڑے چلے جاتے ہیں اور خُوشی نہیں دیکھنے پاتے۔
26
وہ تیز جہازوں کی طرح نِکل گئے اور اُس عُقاب کی مانِند جو شِکار پر جھپٹتا ہو۔
27
اگر مَیں کہُوں مَیں اپنا غم بُھلا دُوں گا اور اُداسی کو چھوڑ کر دِل شاد ہُوں گا
28
تو مَیں اپنے دُکھوں سے ڈرتا ہُوں۔ مَیں جانتا ہُوں کہ تُو مُجھے بے گُناہ نہ ٹھہرائے گا۔
29
مَیں تو مُلزِم ٹھہرُوں گا۔ پِھر مَیں عبث زحمت کیوں اُٹھاؤُں؟
30
اگر مَیں اپنے کو برف کے پانی سے دھوؤُں اور اپنے ہاتھ کِتنے ہی صاف کرُوں
31
تَو بھی تُو مُجھے کھائی میں غوطہ دے گا اور میرے ہی کپڑے مُجھ سے گِھن گھائیں گے۔
32
کیونکہ وہ میری طرح آدمی نہیں کہ مَیں اُسے جواب دُوں اور ہم عدالت میں باہم حاضِر ہوں۔
33
ہمارے درمیان کوئی ثالِث نہیں جو ہم دونوں پر اپنا ہاتھ رکھّے۔
34
وہ اپنا عصا مُجھ سے ہٹا لے اور اُس کی ڈراونی بات مُجھے ہِراسان نہ کرے۔
35
تب مَیں کُچھ کہُوں گا اور اُس سے ڈرنے کا نہیں کیونکہ اپنے آپ میں تو مَیں اَیسا نہیں ہُوں
← Chapter 8
Jump to:
Chapter 1
Chapter 2
Chapter 3
Chapter 4
Chapter 5
Chapter 6
Chapter 7
Chapter 8
Chapter 9
Chapter 10
Chapter 11
Chapter 12
Chapter 13
Chapter 14
Chapter 15
Chapter 16
Chapter 17
Chapter 18
Chapter 19
Chapter 20
Chapter 21
Chapter 22
Chapter 23
Chapter 24
Chapter 25
Chapter 26
Chapter 27
Chapter 28
Chapter 29
Chapter 30
Chapter 31
Chapter 32
Chapter 33
Chapter 34
Chapter 35
Chapter 36
Chapter 37
Chapter 38
Chapter 39
Chapter 40
Chapter 41
Chapter 42
Chapter 10 →
All chapters:
1
2
3
4
5
6
7
8
9
10
11
12
13
14
15
16
17
18
19
20
21
22
23
24
25
26
27
28
29
30
31
32
33
34
35
36
37
38
39
40
41
42